Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ چار! صحت‘ تندرستی اور فٹنس کے یار -- گاجر‘ شلجم‘ مٹر اور میتھی --(فرح سیف، لاہور)

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

گاجر وہ سبزی ہے جو ہر شخص سے متعارف ہے۔ گاجر دماغ کو تازگی دیتی ہے۔ پیشاب آور ہےاور جسم کو طاقت دیتی ہے مثانہ و گردہ میںپتھری دور کرنے کیلئے گاجر کا زیادہ سے زیادہ استعمال فائدہ مند ہے‘ گاجریں زیادہ کھانے سے بدہضمی کا خاتمہ ہوجاتا ہے امراضِ قلب کیلئے گاجر کا حلوہ بے حد مفید غذا ہے۔بادام اور گاجریں دماغ کوتقویت دیتی ہیں۔ کچی گاجریں کھانے سے آنکھوں کی بینائی درست ہوجاتی ہے۔ گاجروں کی کانجی بھوک لگاتی ہے اور نظام ہضم درست کرتی ہے گاجر کا اچارمعدہ جگر اور تلی کے امراض کا خاتمہ کردیتا ہے۔ گاجر کا حلوہ دل ودماغ کی طاقت اور جسمانی صحت کے لیے بے حدمفید ہےگاجر کا مربہ سردیوں میں کھانےسے جسمانی کمزوری دور ہوجاتی ہے۔
شلجم کے فوائد ضرور پڑھیے گا
شلجم میں بے حد غذائیت موجودہے بھوک لگاتا ہے پیشاب آور ہےکھانسی اورپتھری کو دور کرتاہے پیٹ اور سینہ کوملائم کرتا ہےبینائی کوتقویت دیتا ہے‘ قبض کشا ء خون صاف کرتا ہے اورنیا خون پیدا کرتا ہے شلجم خشک کر کے بھی بعد میںپکایا جائے تو بےحد لذیذ ہوتا ہےکچا کھانے سے آنکھوں کی بینائی بھی بڑھتی ہے۔
میتھی سنگین امراض کا شافی علاج
میتھی کا ساگ اوربیج بہت سے سنگین امراض کا شافعی علاج قرارپایا جاتا ہے۔میتھی کا استعمال برصغیرمیں کم نہیںہے لوگ اسےذوق و شوق سے کھاتے ہیں مگر اس کے خواص اور فوائد سےآگاہ نہیں ہیں اس بارےمیں ڈاکٹر بلم نے رائے دی ہے کہ وہ اصحاب جو کاڈلیور آئل (مچھلی کا تیل) استعمال کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ میتھی اوراس کے بیج استعمال کریں انہیں کاڈلیور آئل سے زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ کمزور بچوں اور مریضوں کے وزن میں اضافہ ہوجائےگا۔
میتھی خنازیر (کنٹھ الا) کیٹس و ہڈیوں کی کمزوری، خون کی کمی، جوڑوں کا درد، ذیابیطس (پیشاب میںشوگر آنا) سردی سے پیدا شدہ بخار اور اعصابی تھکاوٹ و کھچائو ختم کردیتی ہے۔اس کے بیجوں کا سفوف بنالیں اس سے معدہ اور ہاضمہ کے امراض نفخ شکم، درد شکم، بدہضمی، اسہال، بھوک نہ لگنا وغیرہ ختم ہو جاتے ہیں۔ عورت بچہ پیدا ہونے کے بعدرحم کے نقائص‘ زچہ کی کھانسی اور تلی بڑھ جانے کے امراض سےشفاء حاصل کرلیتی ہے۔ میتھی کےبیجوں کو چائے کی مانند پانی میں جوش دے کر پینے سے پیچش دورہو جاتی ہے۔بیجوں کورگڑ کر ہفتے میں دو تین بار بال دھونے سےبال لمبے ہوجاتےہیں۔زچہ کا دودھ اسےاستعمال کرنے سے بڑھ جاتاہے۔میتھی کا ساگ اوربیج قبض دور کرتے ہیں۔
پانی کےساتھ میتھی کے بیج کھلانے سےخونی اسہال کو آرام آجاتا ہے۔پھوڑوں کا موادخارج کرنے، پیشاب لانے، تلی کے امراض جگر بڑھ جانے اور کھانسی کے امراض کے لیے اس کےبیج مفید ہے۔جوڑوں کا درد، امراض شکم، اور زچگی کی کمزوری کےلیے اس کے بیج مفید ہیں۔گلیسرین کے ساتھ بیجوںکوجوش دے کر ملانے اورکان میں ٹپکانے سے پیپ آنا بند ہو جاتی ہے۔ میتھی کے بیج باریک کرکے گلیسرین میں ملاکر چہرے پرملنے سے کیل مہاسے ختم ہو جاتے ہیں۔
آلوکے بعد مٹر دوسری سبزی ہے جو زیادہ استعمال ہوتی ہے اور پسند کی جاتی ہے۔ پھلدار اجناس میں یہ سب سےبہترین اور فائدہ مند سبزی ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں بوٹے اور بیل دار یا گول یا جھری دار ستمبر، اکتوبر اور نومبر، دسمبر میںکاشت کئےجاتے ہیں۔ اس کی پھلیوں کوسکھا کر اس کا آٹا بھی بنایا جاتا ہےاور گھروں میں استعمال ہوتا ہے اور زود ہضم غذا ہے حیاتین اورپروٹین مٹر میں کافی مقدار میں موجود ہیں اور جسم اپنے اندر استعمال ہونے والی معدنی طاقت مٹر سے حاصل کرلیتا ہے اسےگھروں میں بطور ترکاری پچاس سےزائد طریقوں سے پکا کر کھایا جاتاہے۔

 

یہ چار سبزیاں کھائیے! ہمیشہ جوان اور مسکراتے رہیے!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ رب العزت آپ کو صحت عطا فرمائے اور آپ کی دکھی مخلوق کی خدمت کو قبول فرما کر آپ کی بخشش کا ذریعہ بنائے۔ آمین! میں اکثر نام نہاد عاملین کے پاس گیا جب دیکھا یہ خدمت نہیں کررہے بلکہ دکھی مخلوق سے مال کمانے کا اڈا بنا رکھا ہے بڑا دکھ ہوتا تھا۔ مجھے دینی کتب پڑھنے کا بہت شوق تھا جب عبقری رسالہ پر نظر پڑی تو توجہ نہ دی‘ ایک دن میںاپنے دوست کے پاس گیا وہاں عبقری رسالہ پڑا ہوا ملا جب اس کو کھولا تو بہت خوش ہوا یہ ہے دکھی مخلوق کی خدمت جو حکیم صاحب کررہے ہیں۔ اللہ رب العزت آپکی عمر میں برکت دے آپ کے ساتھیوں کو جو رسالہ عبقری میں ہاتھ بڑھا رہےہیں ان کو بھی اللہ رب العزت جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔ عبقری بزرگوں کے بتائے ہوئے اعمال بتاتا ہے جو دکھی مخلوق کو فائدہ ہوتا ہے اور غلط قسم کے لوگوں سے نجات ہوتی ہے۔
بزرگوں کے بتائے اعمال عبقری کیلئے
میرا بھی دل چاہا کہ اپنے بزرگوں کے بتائے اعمال لکھ کر بھیج دوں تاکہ مخلوق خدا کو فائدہ ہو نماز فجر کے بعد یَامَالِکُ یَاقُدُّوْسُ پڑھنے سے اللہ تعالیٰ موذی بیماریوں سے نجات دے گا اگر گھر میں رات کو سورت واقعہ پڑھی جائے تو فاقہ کشی سے محفوظ ہو جائے گا۔ اگر گھر میں داخل ہوتے وقت ایک بار درود پاک ، سورئہ اخلاص پڑھے دایاں قدم اندر رکھے گھر والوں کو سلام کہے ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ رزق برکت والا عطا فرمائے گا۔
تمام حضرات سے گزارش ہے ان اعمال کے ساتھ نماز کی پابندی رکھیں ۔ قرآن پاک تلاوت ضرور کریں باقی ان غریب لوگوں کی خدمت ضرور کریں جو کسی کو کہتے نہیں لیکن مجبور ہیں۔ مجبور لوگوں کی مالی خدمت کرنے سے ان شاء اللہ رب العزت کی رضا کا سبب بنے گا جب اللہ راضی ہوگیا تو اللہ تعالیٰ ہماری تمام پریشانیاں ختم فرمائیں گے‘ ہمیں در در کی ٹھوکر سے محفوظ فرمائیں گے۔ تمام حضرات زیادہ سے زیادہ درود پاک کی کثرت رکھیں، سودی کاروباری سے پرہیز کریں ۔ ان غریب لوگوں کی خدمت کریں جو نیک نمازی اور نیک اعمال کرنے والا ہو تاکہ ساری خدمت مالی اس کے نیک اعمال کرنے میں مدد گار ثابت ہو تاکہ اس کے نیک اعمال میں ہمارا بھی حصہ ہو جائے۔ (عبدالرزاق،کہروڑ پکا)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 129 reviews.