Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بے اولادی کیلئےلاجواب نسخہ! صرف مرد

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

ھوالشافی: بھینس یا گائے کا ایک کلو خالص گھی۔ ایک کلو چینی‘ ایک پاؤ زیرہ‘ ایک پاؤ اسپغول کا چھلکا‘ ایک پاؤ بادام کی گری‘ ایک پاؤ پستہ‘ ساٹھ عدد چاندی کے ورق‘ دو چھٹانک چھوٹی الائچی۔سوائے زیرہ‘اسپغول چھلکا اور ورق چاندی کے باقی تمام چیزوں کو کوٹ پیس کر گھی کو کڑاہی میں ڈال کر جب گرم ہوجائے تو یہ چیزیں اس میں ڈال دیں‘ اچھی طرح بھون لیں‘ جب پنجیری کی طرح بن جائے تو اتارلیں۔اس کے بعد زیرہ اور اسپغول چھلکا کو پتھر کی چکی پر پیسنا ہے‘ اور اس میں شامل کرلیں‘جب حلوہ مکمل تیار ہوجائے توورق چاندی اوپر پھیلادیں‘ یہ نسخہ ہاتھ سے کھانا ہے۔چمچ سے نہیں‘ بنا کر شیشے کے برتن میں ڈال کر رکھنا ہے‘ کسی دوسرے برتن میں ہرگز نہیں ڈالنا۔صرف مردوں کیلئے جن کے جراثیم کم ہوں‘ ان شاء اللہ ایک بار کھانے سےہی اللہ تعالیٰ کا کرم ہوجائے گا‘کم از کم تین مرتبہ بنا کر استعمال کریں۔ بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے‘ جس نے بھی استعمال کیا ہےایک بار استعمال سے ہی اللہ کا کرم ہوا ہے۔
ریٹھے کا چھلکا اور گھی کی چُوری‘ بواسیر ختم
ریٹھے کا چھلکا پیس کر کیپسول بھر لیں یا شہد میں ڈال کر چنے کے دانے کے برابر گولی بنالیں۔ کھانے کے بعد گھی کی چُوری لازمی کھائیں۔ خونی و بادی بواسیر کے لیے شرطیہ علاج ہے آزمودہ نسخہ ہے۔میری خالہ اور کزن کا آزمودہ نسخہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 156 reviews.