Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عجیب و غریب خیالات، ٹینشن سے چھٹکارا مل گیا

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 55 سال ہے اور میرے چار بچے ہیں ماشاء اللہ سے تین کی شادی کردی ہے ایک بیٹا رہ گیا ہے۔ گھر میں کوئی زیادہ پریشانی بھی نہیں ہے مالی معاملات ٹھیک ہیں لیکن پھر بھی میرے دل میں ایک عجیب سے ڈر خوف ہر وقت رہتا تھا۔ میرے بیٹا کالج جاتا تو میں عجیب عجیب خیالات سوچھتے کہ اس کو کچھ ہو نہ جائے۔ بیٹیوں کی شادی کردی ان کی ٹینشن کہ وہ شاید اپنے گھر میں خوش نہیں حالانکہ وہ خوش ہوتی ہیں۔ میرے دل میں ایک خوف کی کیفیت طاری ہو جاتی۔ موجودہ ملکی صورتحال اور وائرس کے پھیلائو سے بھی میں پریشان ہوگئی ۔ تھوڑی سے کھانسی پر میں نے سوچنا شروع کردیا کہ شاید یہ وائرس ہے حالانکہ موسمی کھانسی تھی۔ دماغ میں ہر وقت عجیب عجیب چیز چل رہی ہوتی تھیں۔ ماہر نفسیات سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ یہ سب دماغی دبائو ہے ٹینشن ہے آپ زیادہ نہ سوچا کریں پر سوچ آہی جاتی ہے۔ اس نے مجھے ایک گولی دی کہ رات کو سوتے وقت کھا لیا کریں۔ میں نے ایک ہفتہ گولی کا استعمال کیا دماغ کو سکون تو ملا لیکن میں بلڈپریشر میں مبتلا ہوگئی میں نے گولی چھوڑ دی۔ ایک روز ایک ٹی وی چینل پر آپ وظائف دے رہے تھے میں نے عبقری کا نام نیٹ پر سرچ کیا تو پتہ چلا کہ یہ دواخانہ ہے اور ان کارسالہ بھی ہے بیٹے سے کہا کہ کالج سے واپسی پر عبقری رسالہ لے آنا ۔ دوپہر کو وہ رسالہ لے آیا۔ رات کو گھر کے تمام کام ختم کرنے کے بعد سونے سے پہلے میں عبقری رسالے کا مطالعہ کیا کافی اچھا رسالہ ہے ۔ اس کے ایک صفحہ پر ’’ڈپریشن پیکیج‘‘ بارے پڑھا اور اگلی صبح عبقری دواخانہ فون کرکے اس مزید تفصیل لی ۔ اس کے بعد میں نے ملتان میں موجود عبقری ادویات کی ایجنسی سے ایک ڈپریشن پیکیج خریدہ اور استعمال شروع کیا ایک کورس مکمل کرنے کے بعد مجھے کافی بہتری محسوس ہوئی ۔ اس کے علاوہ عبقری رسالے میں آنے والے وظائف بھی میں نے کرنا شروع کردیئے جس سے روحانی سکون ملا ۔ میں نماز کی پابند ہوگئی ہوں اور وقت ذکر و اذکار میں مگن رہتی ہوں دنیاوی سوچ ختم ہوگئی ہے جس سے ڈپریشن بہت کم ہوگیا ہے ۔ مجھے محسوس ہوا مجھے دوائی سے زیادہ روحانیت کی ضرورت تھی۔ دوائی نے مجھے جسمانی جبکہ وظائف نے مجھے روحانی فوائددیئے۔ اب عجیب و غریب خیالات آنا بند ہوگئے ہیں۔ میں ہر جمعرات یوٹیوب پر آپ کا درس بھی سنتی ہوں جس سے روح خوش ہو جاتی ہے۔ (ش،ج۔ ملتان)

 

وقت سے پہلے بال سفید ہونے شروع ہوگئے تھے!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 35 سال ہے اور میں دائمی نزلہ، دماغی کمزوری کا شکار ہوں جب چھینکیں آتی ہیں تو پھر روکنے کا نام ہی نہیں لیتیں۔حالانکہ میں غیر شادی شدہ ہوں میرے بال وقت سے پہلے ہی سفید ہونا شروع ہوگئے۔ میں نے کافی علاج بھی کروایا مرض محدود تو ہو جاتا تھا پر ختم نہیں ہوتا تھا۔ سردیوں کا موسم تو میرے لیے ایسے تھا جیسے میں عذاب میں مبتلا ہوگیا ہوں۔ نیٹ سے ٹوٹکے ڈھونڈ رہا تھا جس دوران عبقری کی ویب سائٹ میرے سامنے اوپن ہوگئی میں نے ویب کا پوری طرح جائزہ لیا ادویات کی لسٹ چیک کی وہاں ایک دوائی ’’الرجی کورس‘‘ کے نام سے تھی اس کا مطالعہ کیا اور فون کرکے دو کورسز کی بکنگ کروائی۔ پارسل پہنچنے پر میں نے دوائی کا استعمال شروع کیا پہلے کورس کے استعمال سے ہی مجھے واضح فرق محسوس ہوا اور دوسرا کورس ختم کرنے پر میں مکمل صحت یاب ہوگیا۔ اس کے علاوہ عبقری رسالہ ماہنامہ میں نے اپنے گھر لگوا لیا اور یوٹیوب پر آپ کا چینل بھی سبسکرائب کیا ہوا ہے جہاںہر جمعرات کو میں آپ کا درس سنتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں درس میں دیئے گئے وظائف و اعمال کروں۔ درس سننے سے میری زندگی میں سکون سا آگیا ہے اورکوشش کررہا ہوں روحانی چلے میں شرکت کرکے تین دن تسبیح خانے میں قیام کروں۔ (دانش تیمور، صوابی)

 

معدہ کی جملہ بیماریوں سے شفاء مل گئی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے معدہ میں کئی سالوں سے تکلیف تھی کبھی زیادہ کبھی کم مگر تکلیف رہتی تھی کئی الٹراسائونڈ اور ٹیسٹ کروائے مگر کوئی مسئلہ بھی نظر نہیں آتا۔ ڈاکٹرز اور حکماء سے بھی ادویات لی مگر فرق نہیں پڑا۔ تکلیف کھانا کھانے سے زیادہ ہو جاتی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ بدہضمی، جسم پر ورم اور صبح جب سو کر اٹھتا تو منہ سے خون آتا تھا۔پریشانی دن بدن بڑھ ہی رہی تھی۔ جہاں بھی دوستوں، رشتہ داروں یا چائے کے ہوٹل پر بیٹھتا اپنی بیماری سب کو بتاتا کہ شاید کوئی مفید مشورہ دیدے۔اور ایسا ہی ہوا ایک گائوں میں شادی پرگیا بارات سے فارغ ہوکر ایک درخت کے نیچے چارپائی پر تین سے چار آدمی بیٹھے تھے سلام کیا اور میں بھی بیٹھ گیا سب اپنی اپنی باتیں کررہے تھے مجھ سے بھی باتیں کرنا شروع ہوگئے کہ آپ کہاں سے آئے ہیں کیا کرتے ہیں تو باتوں باتوں میں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا تو ان میں سے ایک شخص نے کہا آپ فکر ہی نہ کریں آپ سے زیادہ حالت میری خراب تھی غذا ہاضم ہی نہیں ہوتی تھی ۔ قبض، بلڈپریشر کا میں مریض تھا پھر ایک صاحب نے مجھے عبقری دواخانے کی دوائی ’’جوہر شفائے مدینہ‘‘ کا بتایا میں نے وہ مستقل مزاجی سے استعمال کی اور میں ٹھیک ہوگیا۔ میں نے اس سے کہا مجھے بھی وہ ڈبی وغیرہ لادو اس پر ایڈریس ہوگا میں بھی لے آئوں گا۔ تو اس نے مجھے عبقری کا لاہور کا ایڈریس دیا میں نے لاہور دواخانے فون کیا توانہوں نے کہا کہ آپ کے جھنگ میں بھی ہماری ادویات کی ایجنسی ہےوہاں سے جوہر شفائے مدینہ لے لیں میں نے جھنگ سے دوائی لی اور مستقل مزاجی سے پانچ ڈبی استعمال کی ماشاء اللہ سے آج دو ماہ ہوگئے ہیں مجھے معدے میں دوبارہ تکلیف نہیں ہوئی بلکہ دیگر دوسری بیماریاں بھی دور ہوگئی ہیں۔(محمد اقبال،جھنگ)

 

عبقری کا شہد سوفیصد خالص ہے‘ موسمی تبدیلی کی وجہ سے شہد کا جمنا فطری عمل ہے۔ مصنوعی اور ملاوٹ نہ سمجھی جائے۔قارئین! اعتماد سے عبقری کی ادویات استعمال کررہے ہیں ہم قارئین کے مشکور ہیں۔ (ادارہ عبقری)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 187 reviews.