Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

منہ کے چھالے اور خوراک کی نالی کا انفیکشن! مزیدار ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

سردرد منٹوں میں ختم! میرا آزمودہ
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک نسخہ ہے جو میں عبقری کی نذر کرنا چاہتی ہوں یہ مجھے کسی نے بتایا تھا پہلے میں نے اسے خود آزمایا اور اسے مفید پایا۔ اگر کسی کے سر میں شدید درد ہورہا ہوتو وہ اسے کرے اور آزمائے تو سردرد منٹوں میں ختم ہو جاتا ہے۔نسخہ: سات عدد کالی مرچیں لے کر اسے چبا کر نگل لیں اور ساتھ نیم گرم دودھ کا ایک کپ پی لے سردرد منٹوں میں ختم ہو جائے گا۔ سردرد میں اگر سیب کھایا جائے تو اس سے بھی سردرد جاتا رہتا ہے۔(اقصہ جبین، لاہور)
منہ کے چھالے
میں آپ کا درس بہت شوق سے سنتی ہوں میں نے آپ کے درس میں امرود کے فوائد بارے سنا تھے۔ ایک دن میرا بیٹا جس کی عمر بیس سال ہے وہ منہ میں چھالوں اور خوراک کی نالی میں انفیکشن کی وجہ سے کافی تکلیف میں مبتلا تھا میں نے اس کو صبح نہار منہ امرود کھلانا شروع کیے اور تقریباً دس دن کے استعمال سے اس کو کافی فرق پڑ گیا۔
جسم درد کے لیے
میرے پورے بدن میں درد تھا تو میری بہن نے ایک ٹوٹکہ بتایا استعمال کیا مفید پایا۔ میتھی، سونف، سبز الائچی، کھوپرا ہموزن لے کر گرائینڈر میں پیس کر رکھ لیں اور صبح نہار منہ اور شام کھانے کے بعد ایک چمچ پانی کے ساتھ کھائیں تمام جسمانی دردوں سے نجات پائی اور معدہ قوی ہوگیا۔
روحانی ٹوٹکہ
اتوار یا بدھ کی رات نفل صلوٰۃ حاجت اس طرح پڑھے کہ فاتحہ کے بعد لقد جاء کم سورئہ توبہ کی یہ پوری آیت اکیس بار پڑھیں پھر دوسری رکعت میں بھی اکیس دفعہ پڑھیں سلام پھیرنے کے بعد بیس دفعہ درود شریف پڑھے اور پھر سجدے میں سر رکھ کر اس طرح دعا کریں کہ یا اللہ فلاں بن فلاں کو میرا تابع فرمان بنا دے اور ان کو میرے لیے مسخر کردے بحق یاودود یاودود یاودود۔( صرف جائز مقصد کے لیے استعمال کریں ورنہ نقصان ہوجائے گا۔) (شگفتہ بنت جھان بانو، پشاور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 778 reviews.