Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مسواک کرتے جو دعا مانگو شام تک مل جاتا ہے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(محمد اویس اقبال، لاہور)

حضرت جی السلام علیکم! مجھے جو عبقری تسبیح خانے سے ملا وہ آج میں عرض کررہا ہوں۔جو مانگتا ہوں ملتا ہے!
میں ہر صبح مسواک کرنے کی کوشش کرتا ہوں مگر ساتھ دعا مانگتا ہوں کوئی بھی مجھے یہ ملے آج یا یہ ہو جائے آج تو ملتا ہے ہر دعا قبول ہوتا ہے۔ حضرت جی اجتماع کی آخری دعا میں لیٹ ہوگیا پھر میں صبح اٹھا تو مسواک کی پھر اللہ سے کہا مجھے درس، دعا اور دم کر وانا ہے۔ میں گھر سے بہت افسوس میں نکلا تو دوست کا فون آیا کہ جلدی آئو شیخ الوظائف آگئے ہیںدرس شروع ہوگیا ہے اللہ کی شان مجھے دم، درس اور دعا سب ملا اور جو مانگتا ہوں ملتا ہے۔
عبقری کے نام کی برکت
عبقری کا نام میں نے جہاں لگایا وہاں برکت حفاظت اور سکون ہوتا ہے۔ میں نے موٹر سائیکل پر لگایا ہے کوئی نقصان نہیں ہوتا ۔ ایک رات کو میں موٹر سائیکل گھر سے باہر کھڑی کرکے سو گیا ۔ جب سو کر اٹھا تو یاد آیا موٹر سائیکل تو باہر کھڑی ہے جاکر دیکھا تو موٹر سائیکل بالکل حفاظت سے کھڑی تھی حالانکہ ہمارے علاقے میں بہت چوریاں ہوتی ہیں ۔
عیدالاضحیٰ پر بڑے جانور کی قربانی کیجئے!
آپ نے جو اڑھائی فیصد والا عمل بتایا جو زکوٰۃنہیں ہوتی۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ گائے کی قربانی کی۔
میرا مقصد میری ضرورت پوری
جب بھی مجھے کچھ چاہیے ہوتا ہے تو میں دو رکعت نماز حاجت والے نوافل ادا کرتا ہوں جس کی برکت سے میرا مقصد اور میری ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔
خاندان میں کوئی کنوارہ نہ رہا! اس عمل کا انتظار کیجئے!
میرے رشتہ داروں میں کافی لڑکیاں ایسی تھیں جن کی عمر ہورہی تھی لیکن کوئی رشتے اچھے نہیں مل رہے تھے۔ ماہ رمضان کی گیارہ اور بارہ کی رات والے بارہ نوافل ادا کرنے کے بعد ان کے لیے دعا کی اللہ پاک نے ایک سال کے اندر اندر ہی تمام لڑکیوں کی شادی کے سبب پیدا کردیئے۔
بچت کا فارمولہ
میں پٹرول ڈلواتے وقت تین بار سورئہ کوثر پڑھ کر ٹینکی پر پھونک دیتا ہوں جس کی برکت سے منزل پر پہنچنے کے باوجود پٹرول وافر بچ جاتا ہے۔
بیت الخلاء کی دعا
جب بھی مجھے وہم ہونا شروع ہوتے ہیں تو میں بیت الخلاء کی دعا کثرت سے پڑھتا ہوں میرے وہم ختم ہو جاتے ہیں۔
یاحفیظ یا سلام
میں ہمیشہ گھر سے نکلتے ہوئے یاحفیظ یا سلام پڑھتا ہوں جس سے میں باحفاظت واپس گھر آتا ہوں۔
درس فیض
میرا نکاح ہوئے اڑھائی سال ہوگئے تھے لیکن رخصتی نہیں مل رہی تھی ۔ میں نے جمعرات کو آپ کا درس سننے کے بعد اختتامی دعا میں اللہ پاک سے گڑگڑا کر دعا مانگی اور وہ قبول ہوگئی دو ماہ کے اندر اندر ہمیں رخصتی مل گئی۔
برکت والاپانی
میں نے اپنے گھر کے صحن میں مختلف اقسام کے پودے لگائے ہوئے ہیں جن میں پھلدار پودے بھی ہیں لیکن وہ پھل نہیں دے رہے تھے تو میں نے آپ کے درس میں سنا تھا کہ سورئہ بقرہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور وہ پانی پودوں کو دیں ان شاء اللہ پھل دیں گے میں نے ایسا ہی کیا تو پودوں نے پھل دینا شروع کردیا اور پھل اتنا کے اپنے رشتے داروں کو بھی بطور تحفہ بھیجتا ہوں۔میں آپ کا اور عبقری کا بہت احسان مند ہو جنہوں نے میری زندگی میں اعمال بھر دیئے۔ اللہ پاک آپ کی نسلوں کو آباد و شاد رکھے۔ آمین۔

 
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 807 reviews.