Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2007ء

(عبقری کے قارئین ! آپ بھی حکیم صاحب کی ایک کتاب انعام میں پا سکتے ہیں۔ عبقری کے لئے شاندار اور جاندار تحریر بھجوائیں۔ ہاں تحریر عبقری کے معیار کی ہو۔ اول آنے والے کو یہ انعام ارسال کیا جائے گا۔ اپنا مکمل پتہ لکھنا نہ بھولیں) ڈ پریشن ( ذ ہنی د با ﺅ ) ( سبحان اللہ یو سف زئی ۔۔۔ صوابی ) ذہنی دباﺅ جسے ڈپریشن کہتے ہیں بہت ہی عام قسم کا مر ض ہے ۔ یو رو لو جسٹوں سے لیکر سائیکا ٹرسٹوں تک سب سے زیادہ اسی بیماری کے علاج میں مصروف ہیں۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو مسلمانوں میں یہ بیماری کم ہے ۔ خصوصاً جن مسلمانوں کا دینی رجحان زیادہ ہے ۔ ان میں یہ مرض تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے ۔ لہذا مغربی طبی ماہرین اس کی وجو ہا ت جاننے کی کو ششوں میں مصرو ف ہیں۔ بقول ایک پروفیسر صاحب کے میں کچھ عرصہ قبل فیصل آباد گیا تھا ۔وہاںپنجا ب میڈیکل کا لج کے سامنے ایک فزیوتھراپسٹ نے اپنا آفس کھولا تھا ۔ ان سے ملا قات ہوئی انھوں نے ویسٹ جرمنی سے ڈپلو مہ لیا تھا ۔ انھوں نے بتا یا کہ جب وہ جرمنی میں زیر تعلیم تھے ۔ تو اس دوران جرمنی کے ڈاکٹر اس ڈپریشن کا علا ج دواﺅں کی بجائے کسی اور طریقے سے کر نے کے متعلق جستجو میں تھے۔ جس کے لیے تحقیق بھی کی گئی تھی۔ اس وقت وہاں ایک سیمینا ر منعقد ہوا تھا ۔ مو ضو ع تھا ”ڈپریشن کا علا ج بغیر دوا کے “ اس دوران ایک ڈاکٹر نے سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ انہوں نے ہر مریض کو پانچ مر تبہ منہ دھونے کی ہدایت کر دی ۔ تو کچھ ماہ بعد انکی بیماری میں کمی وا قع ہوئی ۔ ایک اور ڈاکٹر نے بھی دیگر کچھ مریضوں کو روزانہ پانچ مر تبہ ہا تھ ، منہ اور پاﺅں دھلوانے شروع کر دئیے تو انھیں بے حد فائدہ ہو ا۔ آخر میں انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مسلمانوں میں اس بیماری کی کمی ہونے کی اہم وجہ یہ ہے کہ وہ روزانہ پانچ مر تبہ وضو کر تے ہیں ۔ پشاور کے ایک سائیکا ٹرسٹ پروفیسر نے بتایا کہ مغربی ممالک میں ڈاکٹروں نے مشاہدہ کیا کہ جو مسلمان تہجد کے وقت اٹھتے ہیں انھیں کبھی بھی ڈپریشن کا مر ض لا حق نہیں ہو تا ۔ لہذا انھوں نے فیصلہ دیا کہ تہجد کے وقت اٹھنا ڈپریشن کا علا ج ہے ۔ پھر انہوں نے ڈپریشن کے مریضوں کو نصف را ت کو جگا کر اپنے اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرنے کی ہدایت کی جس کی وجہ سے انہیں بے حد فائداہوا ۔ مسواک کرنے سے بھی ہم بہت سے امراض اور خصوصاً ذہنی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ یا د الٰہی سے بھی دلوں کو سکون ملتا ہے ۔ افریقہ میںچلنے والی تبلیغی جماعت کے ایک شخص نے بتا یا کہ جب وہ نماز پڑھتے تھے تو غیر مسلم افریقی مرد و خواتین آکر انکے پا س بیٹھ جاتے تھے ۔ جب ان سے اس کی وجہ پو چھی گئی تو انھوں نے تسلیم کیا کہ اس طر ح ہمیں ذہنی سکون میسر آتا ہے ۔ایک مرتبہ جب جماعت جنگل میں نماز اداکر رہی تھی تو آبادی کے عیسائی آکر جماعت کے ساتھ کھڑے ہوگئے ۔ وہ جماعت کے ساتھ رکوع اور سجدہ بھی کرتے رہے ۔ جب جماعت نماز پڑھ چکی تو ان عیسائیوں سے نماز میں شامل ہونے کی وجہ پو چھی گئی تو انھوں نے بتایا کہ انہیں اس عمل سے دلی سکون حاصل ہو ااور ذہنی پریشانیاں دور ہو گئیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب آپ اذان دیتے ہیں تو اس وقت بھی ہمیں سکون ملتا ہے ۔ اس کے 2 روز بعد جب جماعت وہاں سے رخصت ہونے لگی تو عیسائیوں نے ان کو نصیحت کی کہ دو چیزیں مت چھوڑنا ایک بلند آواز سے اذان اور دوسری باجماعت نماز، کیو نکہ ان دونوں سے ذہنی سکون ملتا ہے ان سب با توں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اگر ہم صحیح معنوں میں مسلمان بن جائیں اور سنت ِ رسول اپر سختی سے عمل پیرا ہو جا ئیں اور اطیعو اللّٰہ واطیعوا الرسولا پر عمل کریں تو اللہ تعالیٰ بھی ہم سے راضی ہو جائیگا ہماری دنیا اور آخرت بھی سنور جائیگی اور ہماری جسمانی اور روحانی بیماریوں کا خاتمہ بھی ہو جائیگا ۔ یہاں پر ایک بات خصوصاً ذہن میں رکھیں کہ صر ف ڈپریشن کو دور کرنے کے لیے نماز نہ پڑھیں ، بلکہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لیے پڑھیں ، ڈپریشن تو سمجھ لیںکہ بونس میں ختم ہو جائیگی۔آخر میں اللہ جل شانہ‘ سے دعا ہے کہ ہمیں قرآن و سنت کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین ۔ پانی کے ذریعہ علا ج (حافظ عبدالر حمن، موچی دروازہ ۔لا ہو ر) بقول اطباءپانی سے ان بیماریوں کا کامیا ب علاج کیا گیاہے ۔ (1) درد سر (2) بلڈ پریشر (3) لقوہ (4) بیہوشی (5) بلڈ کو لیسٹرول (6) بلغم (7) کھانسی (8) دمہ (9) ٹی بی (10) مینن جائنٹس (11) جگر کے امراض (12) پیشاب کی بیماریاں (13) تیزابیت (14) گیس ٹربل (15) مروڑ (16) قبض (17) ذیابیطس (18) بواسیر (19) آنکھ کے امراض (20) استحاضہ ( حیض کی بیماریاں ) (21) بچہ دانی کا کینسر (22) ناک اور گلے کے امراض بغیر منہ دھو ئے اور کلی کے نہا ر منہ 1250 ml یعنی چا ر بڑے گلاس پانی ایک ساتھ پی جائیں ۔ اب 45 منٹ تک کچھ بھی نہ کھائیں پئیں ۔ ہاں اب منجن ، کلی وغیرہ میں حر ج نہیں۔ یہ علا ج شروع کرنے کے بعد کھا نا کھانے کے دو گھنٹے بعد ہی پانی پئیں اور سونے کے آدھے گھنٹے قبل کچھ نہ کھائیں ۔ اگر ابتدا ًچار گلا س نہیں پی سکتے تو ایک یا ددگلا س سے شروع کریں ۔ آہستہ آہستہ بڑھا کر چار گلا س کر دیں ۔ مریض تندرست ہونے کے لیے اور غیر مریض تندرست رہنے کے لیے یہ علا ج اپنائیں ۔ اطبا ءکے بقول اس علا ج سے مندرجہ ذیل امراض بتائی ہوئی مدت میں ٹھیک ہو سکتے ہیں ۔ ( انشاءاللہ ) مرض مدت شفاء قبض دو دن گیس کے امراض دو دن ذیابیطس ایک ہفتہ ہائی بلڈ پریشر ایک ماہ کینسر ایک ماہ ٹی بی تین ماہ نو ٹ: چار بڑے گلا س ایک ساتھ پی جانے سے کوئی نقصان(Side Effects ) نہیں ہو تا ۔ ہاں شکم سیری ہو جائے گی ۔ اور انشاءاللہ تقریباً پون گھنٹے کے بعد بھوک لگے گی۔شروع کے تین دنوں میں ہو سکتا ہے کہ چند بار پیشاب جلدی آئے لیکن اس کے بعد انشاءاللہ حسب معمول آئے گا۔ علاج کرنا بھی سنت ہے ۔ اور دوسروں کو علا ج تجویز کرنا بھی سنت ہے ۔ میرے تجر بات و مشاہدات ( 1 ) جوہر شفائے مدینہ ( انجینئر سلطان احمد آصف، ڈنمارک ) میں یہ فوائد اپنے ذاتی علم اور تجر بہ کی روشنی میں تحریر کر رہا ہوں۔ میں نے خود اور میرے عزیزواقارب نے استعمال کیا ہے ۔ (1) میری عزیزجو اسلام آبا د میں رہتی ہیں جب بھی ہمارے ہاں آنا ہو ا۔ ہر چیز کھا نے سے پرہیز کرتی تھیں ۔ استفسار پر بتا یا کہ معدہ میںتکلیف ہے کچھ بھی کھا پی نہیں سکتی ہیں ۔ سوائے Liquid کے۔ کئی ما ہ سے اس تکلیف میں مبتلا تھیں ۔ میں نے مشورہ دیا کہ حکیم صاحب سے دوائی لیں ۔ حکیم صاحب نے نبض دیکھ کر ” جو ہر شفاءمدینہ “ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ چند خوراکیں کھانے کے بعد ہی افا قہ محسو س ہو ا اور مسلسل استعمال سے اب الحمداللہ بالکل تندرست ہیں ۔ اور سب کچھ کھا پی رہی ہیں ان کے لیے ” جو ہر شفا ءمدینہ “ اکسیر ثابت ہو ئی ہے ۔ (2) رضیہ میری بیوی کے گھر کے کام کا ج میں مدد کر تی ہے ۔ ہر چند دن بعد اس کی طبیعت خر اب ہو جا نا ، رنگت پیلی ، بیہو ش ہو جا نا ، ہا تھ پاﺅں مڑ جا نا ۔ کچھ کھا پی نہ سکتی تھی ۔ اس کے گھر والوں کا خیا ل تھا جگر کی خر ابی ہے ۔ سرد رد کے لیے کوئی انگریزی دوائی ڈاکٹر نے دی اور اس کا رد عمل بتا تی تھی ۔ میں اس کو حکیم صاحب کے پا س لے گیا انہوں نے نبض دیکھ کر ”جوہر شفاءمدینہ “ تجو یز کی ۔ اس کے استعمال سے اس کی تکلیف میں افا قہ ہو نا شروع ہوا اور کئی ماہ سے باقاعدگی سے استعمال کر رہی ہے ۔ الحمد اللہ اب بالکل نارمل ہے ۔ اور حکیم صاحب کو دعائیں دیتی ہے۔ (3) مجھے گیس کی زیادتی کی شکا یت تھی ۔ حلق میں جلن اور ٹھنڈا دودھ پینے سے بھی افاقہ نہ ہو تا تھا ۔ گھبراہٹ محسو س ہو تی تھی ۔ ” جو ہر شفاءمدینہ “ کے استعمال سے میری جملہ شکا یات دور ہو گئی ہیں ۔ اب میرے مسلسل استعمال میں ہے ۔ (4) پچھلے دنوں میرے چھوٹے بیٹے کو گلے کی خرا بی سے بخار رہنے لگا۔ صبح کم تو شام کو 104 تک ہو جا تا ۔ اور یہ پریشانی کا سبب بنا ۔ حکیم صاحب نے ” جو ہر شفاءمدینہ “ ہر گھنٹہ بعد استعمال کرنے کی ہد ایت کی ۔ اس کے استعمال کے افاقہ ہو نا شر و ع ہوا۔ بخا رکی شدت بتدریج کم ہو ئی اور گلا بھی ٹھیک ہو گیا ۔ الحمد اللہ ” جوہر شفاءمدینہ “ کے باقاعدگی سے استعمال کا فائدہ ہوا۔ کہ بخار بالکل جا تا رہا ۔ اور الحمد اللہ اب وہ صحت مند ہے ۔ (5) حکیم صاحب نے اسی دوران ” جوہر شفا ءمدینہ “ بطور قہوہ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔جوکہ بہت فائدہ دیتا ہے ۔ گلے کی خر اش ، پیٹ کی گیس میں آرام ، جگر اور معدہ کے افعال کی درستگی ۔ بھوک خو ب لگتی ہے۔ (2 ) ٹھندی مرا د بلڈ پریشر کی وجہ سے مجھے سانس پھو ل جانے کی شکایت ہوئی ، پیشاب میں جلن اور رکا وٹ کا معاملہ ہوا۔ ایک با ر پیشاب میں خون بھی آیا۔ میں نے ٹھنڈی مرا د کا استعمال باقاعدگی سے رکھا ہوا ہے ۔ الحمد اللہ میری جملہ شکایا ت میںبہت فائدہ ہوا ہے۔ اور میرا بلڈ پریشرکنٹرول میں رہتا ہے ۔ Anxiety یا ڈپریشن جو آج کی زندگی کا حصہ ہے ۔ جس سے سر بوجھل ہونا اور گھبراہٹ نارمل چیزہے ۔اسی وقت میں ٹھنڈی مراد استعمال کر لیتا ہوں اور آرام و سکون محسوس کر تا ہوں ۔ روحانی بیماری ” حسد “ ( بنت طارق، سندھیاں مری ) کسی کے عیش اور آرام کو دیکھ کر دل کو صدمہ ، رنج اور جلن ہو نا اور اس کے آرام و عیش کی نعمت کے ختم ہو جانے کو پسند کرنا حسد کہلا تا ہے جو کہ حرام ہے ۔ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں ”کہ حسد نیکیوں کو اس طر ح کھا جا تاہے جسطر ح آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے۔ “البتہ ایسے شخص پر حسد جائز ہے جو خدائے تعالیٰ کی نعمتوں کو نافرمانی میں خر چ کر تا ہے اور اس کے مال کے زوال کی تمنا کرنا گناہ نہیں ہے ۔ کیونکہ یہاں دراصل اس معصیت کے بند ہونے کی تمنا ہے۔ حسد دراصل فیصلہ الٰہی سے ناگواری کا نام ہے کہ ہائے اس کو خدائے تعالیٰ کیوں یہ نعمتیں دے رہے ہیں ۔ اور اس کی نعمتوں کی تباہی سے دل خوش ہو اور اگر کسی کی نعمت دیکھ کر یہ تمنا کرے کہ ہم کو حق تعالیٰ نعمتیں عطا فرمائیں تو اس کو غبط کہتے ہیں ۔ حسد کا نقصان حسدسے دینی نقصان یہ ہے کہ سب نیکیاں ضائع ہو جائیں گی۔ اور دنیا کا نقصان یہ ہے کہ حاسد ہر وقت رنج و غم میں جلتا رہتاہے ۔ حسد کا علا ج ٭ جس پر حسد ہو اس کے لیے ہر روز دعا کا معمول بنا لینا ۔ ٭ اپنی مجلس میں اس کی تعریف کر نا۔ ٭ گاہ بگاہ ہدیہ اور تحفہ بھیجنا ۔ ٭ نا شتہ یا کھانے ہی پر گاہ بگاہ دعوت دینا ۔ ٭ جب سفر کرنا ہو تو اس سے ملا قات کر کے جا نا اور واپسی پر اس کے لیے کوئی تحفہ لانا ۔ یہ دوا تلخ تو ہو تی ہے لیکن حلق سے اتارنے کے بعد کیسا دل کو چین عطا ہو۔ا ورنہ تمام زندگی حسد کی آگ میں تباہ رہتی اور سکون و چین سب چھن جا تا اورآخرت الگ تباہ ہو تی ۔ حسد کی آگ میں کیوں جل رہے ہو ۔ کف افسو س تم کیوں مل رہے ہو ۔ خدا کے فیصلے سے کیوں ہو نا راض جہنم کی طر ف کیوں چل رہے ہو ۔ ” مومن “ ایک بزرگ سے کسی نے ان کی زبان کی مٹھا س کے بارے میں پو چھا تو انہوں نے جوا ب دیا میں نے ایک دن انگور کی بیل پر پتھر پھینکا ۔ ایک خو شہ انگو ر کا زمین پر گرا اور میں نے اسے کھا یا ۔ اس میں بے حد مٹھا س تھی ۔ میں نے ٹہنی سے پو چھا ! انگو ر میں مٹھا س کیوں کر پیدا ہوئی ۔ٹہنی نے جواب دیا ! دھوپ کی سختی صبر سے جھیلی ، اپنا سر ہمیشہ جھکائے رکھا، اس طر ح مٹھا س خود بخود مجھ میں رچ بس گئی ۔ ایسی مثال اچھے انسان کی بھی ہے کہ وہ دوسروں کی تلخ باتوں کاخندہ پیشانی سے جوا ب دیتا ہے اور ان کے دل دکھانے والے رویے سے در گزر کر تا ہے ۔ تب کہیں جا کر وہ ایک سچا پر خلو ص انسان بنتا ہے ۔ اور تمام دنیا اسے مومن کے نام سے جانتی ہے ۔ ملک میں بد ترین تبا ہی کے بعد ، اللّٰہ کے غضب سے محفوظ رہنے کے لیے اہل اللہ نے چند اذکار کو معمول بنانے کی اپیل کی ہے ۔ ہر نماز کے بعد یہ معمولا ت کئے جائیں (1 ) بِسمِ اللّٰہِ الَّذِی لَا یضرُّ مَعَ اسمِہ شَیی فِی الاَرضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَھُوَ السَّمِیعُ العَلِیم ( 3 مر تبہ ) ( ترجمہ : اللہ کے نام کے ساتھ کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی نہ زمین میں اور نہ ہی آسمان میں وہ خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے ) (2 ) اَستَغفِرُ اللّٰہَ الَّذِی لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الحَیُّ القَیو مُ وَ اَ تُوبُ اِلَیہِ ۔(3 یا 7 مر تبہ ) ( ترجمہ : میں اللہ جل جلا لہ سے مغفرت طلب کر تا ہوں کہ جس کے سوا کوئی معبو دنہیں جو زندہ ہے اور نظام کا ئنا ت کو سنبھالنے والا ہے ۔ اور اسی کی طر ف رجو ع کر تا ہوں ) (3 ) وَجَعَلنَا فِی الاَرضِ رَوَاسِیَ اَن تَمِیدَ بِھِم وَ جَعَلنَا فِیھَا فِجَا جًا سُبُلًا لَّعَلَّھُم یَھتَدُون۔(ترجمہ: اور ہم نے زمین میں بھاری پہاڑ رکھ دئیے تا کہ انہیں لیکر ادھر ادھر نہ جھکنے پائے ۔ اور ہم نے اس زمین میں کشا دہ راستے بنا دئیے تاکہ وہ راہ پاجائیں ) (اس کو 7 مر تبہ پڑھ کر آسمان کی طر ف منہ کر کے پھونک ماردیں۔) وہ معمولا ت جو تمام دن میں ایک مر تبہ کئے جائیں (1 ) اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوّ تُحِبُّ العَفوَ فَاعفُ عَنِّی ۔ (100 مر تبہ ) ( ترجمہ : اے اللہ تو بہت زیا دہ معاف کرنے والا ہے ، معا فی کو پسند کر تا ہے ۔ میرے گناہوں کو بھی معا ف فر ما دے ۔ ) (2 ) سورئہ نو ح ( مکمل ) پا رہ نمبر 29 ( 1 مر تبہ ) (3 ) اَستَغفِرُاللّٰہَ الَّذِی لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الحَیُّ القَیومُ وَاَتُو بُ اِلَیہِ (100 مر تبہ ) (4 ) اَللَّھُمَّ اِنَّا نَجعَلُکَ فِی نُحُورِھِم وَنَعُوذُبِک مِن شُرُ ورِھِم (313 مر تبہ ) ( ترجمہ : اے اللہ ہم تجھے ان دشمنوں کے سامنے کر تے ہیںاور ان کی شرا رتوں سے تیری پنا ہ مانگتے ہیں )
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 176 reviews.