Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2011ء

بلی کا گوشت کھانا (ج۔ کرن،گوجرانوالہ) خواب: میں استخارہ کرکے سوئی پہلی دو راتیں تو کچھ پتہ نہ چلا مگر تیسری رات کو میں نے دیکھا کہ میں کہیں پڑھتی ہوں اور رزلٹ کا انتظار ہے مگر مجھے ڈر نہیں لگ رہا جب ایک لڑکی مجھے گزٹ پکڑاتی ہے کہ اپنا رزلٹ دیکھو تو میں ڈرتے ہوئے اپنا رزلٹ تلاش کرتی ہوں مگر مجھے کہیں نہیں ملتا اور میں پریشان ہوجاتی ہوں، دوسری لڑکیوں کا اچھا رزلٹ آتا ہے، رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ میں بلی کا گوشت ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ کھاچکی ہوں، خواب میں، میں نے گوشت نہیں دیکھا مجھے خواب میں یہ معلوم نہیں تھا کہ بلی کا گوشت حرام ہے۔ میری چھوٹی بہن بھی گوشت کھانا چاہتی ہے تو میں اسے دوسری بلی دے دیتی ہوں۔ تعبیر: آپ کے استخارے کا خلاصہ یہ ہے کہ جو کام آپ کرنا چاہ رہی ہیں وہ آپ کے حق میں زیادہ امید افزاءنہیں ہے اور نہ ہی رزق حلال میسر آئے گا بلکہ جو تھوڑی بہت حلال آمدنی ہوگی وہ بھی حرام مال اور حرام خوروں کے مال سے آلودہ ہوکر آئے گی البتہ یہ اشارہ ہے کہ اپنی ازدواجی زندگی کی بہتری کی کوشش کریں اور نیک رشتہ میسر آنے پر اپنی اسی زندگی کو خوشگوار بنائیں۔ انکار نہ کریں (نوشابہ، ملتان) خواب: دیکھا کہ ہمارا ہوم اکنامکس کا پیپر ہے لیکن میں بے حد پریشان ہوں کہ میں نے کتاب کھول کر ایک لفظ تک نہیں پڑھا، میں پیپر کس طرح دونگی ہم سب لڑکیاں اپنی جگہ پر پہنچ جاتی ہیں، ہماری ٹیچر ہمیں سوالوں والا پیپر دے کر آگے چلی جاتی ہیں میں پرچہ ہاتھ میں لے کر اسی پریشانی میں کھول کر دیکھتی بھی نہیں ہوں کہ مجھے تو کچھ بھی یاد نہیں میں کس طرح پیپردوں۔ اتنے میں میری دوست میرے پاس آکر کہتی ہے کہ تم میرے پاس آکر بیٹھ جائو میں تمہیں پیپر حل کروادونگی لیکن میں اس کے پاس نہیں جاتی میں اپنی جگہ سے اٹھ کر سامنے ایک ہسپتال نما کمرہ جہاں کچھ چارپائیاں پڑی ہیں۔ یہ سوچ کر کہ میں پیپر نہیں دونگی۔ اچانک میری طبیعت بہت خراب ہوجاتی ہے میں اپنی جگہ سے اٹھ کر چارپائی پر آکر لیٹ جاتی ہوں لیٹنے کے ساتھ ہی میں دائیں طرف مڑ کر دیکھتی ہوں تو وہی لڑکا اور ان کا چھوٹا بھائی دونوں کھڑے میری طرف دیکھ کر مسکرا رہے ہیں ان کا چھوٹا بھائی ان کو بتاتا ہے یہ ہیں وہ باجی جن کے ساتھ آپ کے رشتے کی بات چل رہی تھی وہ لڑکا آگے ہوکر مجھے دیکھنے کی بہت کوشش کرتا ہے ان دونوں کو اپنی طرف مسکراتا ہوا دیکھ کر یہ سوچ کر وہاں سے اٹھ کر چلی جاتی ہوں کہ یہی وہ حاجی صاحب ہیں میں وہاں سے اٹھ کر ایک طرف جاکر نیچے بیٹھ جاتی ہوں کچھ ہی دیر بعد وہ دونوں بھائی مجھے قریب سے دیکھنے کی خواہش میں میرے بالکل قریب پہنچ جاتے ہیں۔ میرا ہونے والا دیور کہہ رہا ہے کہ یہ ہیں بھابی.... وہ دونوں خوش ہوکر ہنستے ہیں وہ حاجی صاحب مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوکر کہتے ہیں بہت اچھی ہے، یہ لڑکی مجھے ہر طرح سے پسند ہے۔ میں اچانک بائیں سائیڈ پر گردن موڑ کر دیکھتی ہوں وہ دونوں کھڑے باتیں کرتے ہوئے مجھے دیکھ کر ہنستے ہیں، میں انہیں اپنی طرف دیکھتے ہوئے پاکر شرم سے سر سے دوپٹہ کھینچ کر اپنا منہ گھٹنوں میں چھپالیتی ہوں وہ لڑکا بہت خوش ہوکر کہتا ہے کہ اب میں نے اچھی طرح دیکھ لیا ہے اتنے میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ تعبیر: آپ کے اس خواب میں دونوں پہلو دکھائی دے رہے ہیں اگر یہ رشتہ کامیاب رہا تو دونوں کے حق میں انتہائی خوشگوار ثابت ہوگا اور دونوں کی زندگی انشاءاللہ جنت نظیر ہوگی لیکن خدانخواستہ برا پہلو غالب رہا تو پھر طلاق تک کی نوبت ہے البتہ پہلا پہلو غالب دکھائی دے رہا ہے اگر دل مطمئن ہو اور معلومات صحیح فراہم ہوجائیں تو انکار نہ کریں بصورت دیگر صاف جواب دیدیں بہرکیف سورہ لقمان آیت نمبر 16 عشاءکے بعد 313 دفعہ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ جائز دلی مراد پوری ہوگی (سمیرا....نیوکراچی) خواب: میں اپنی نانی سے جو کہ ایک ہسپتال میں داخل ہیں، ملنے جاتی ہوں ہسپتال کا نقشہ ہی بدلا ہوا ہے جب میںجانے لگتی ہوں تو وہ مجھے رکنے کیلئے کہتی ہیں لیکن میں انہیں کہتی ہوں کہ میں کل آپ کے پاس آکر رہوں گی مجھے میرے ابو ہسپتال میں لینے آئے ہوئے ہوتے ہیں میں دیکھتی ہوں کہ ہسپتال کے ساتھ گلی میں کسی کا مزار ہے وہاں پر کالے رنگ کی ایک بہت بڑی چادر لٹکی ہوئی ہے میری دادی بھی فیض حاصل کرنے والوں میں بیٹھی ہوئی ہوتی ہیں۔ میرے ابو کہتے ہیں کہ تم بھی دادی کے ساتھ بیٹھ جائو میں بیٹھ جاتی ہوں، عورتیں باری باری اندر جارہی ہیں جب ہماری باری آتی ہے تو میں اپنی دادی کے ساتھ اندر جاتی ہوں تو دروازے پر ایک شخص سب کو سفید رنگ کی مٹھائی دے رہا ہوتا ہے وہ مجھے اوردادی کو دو دو مٹھائی دیتا ہے کچھ آگے چل کر ایک بہت ہی پرانا کمرہ ہوتا ہے اس کے اندر کچھ سامان بھی پڑا ہوتا ہے اس کی دیوار پر ہاتھ رکھ کر میری دادی کچھ دعا مانگتی ہیں میں بھی دیوار پر ہاتھ رکھ کر کہتی ہوں کہ اے اللہ! میں (الف) کو بہت پسند کرتی ہوں، اس کو اور مجھ کو ہمیشہ کیلئے ملا دے پھر میں اور دادی جی ایک ایک مٹھائی وہاں پر رکھ کر آگے بڑھ جاتے ہیں وہاں پر کوئی بزرگ اپنا منہ کسی کپڑے سے ڈھانپ کر بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں میری دادی ان سے کسی دعا کیلئے کہتی ہیں، میں جب ان سے دعا مانگنے لگتی ہوں تو ان کی نظر میرے جوتوں پر پڑتی ہے وہ کہتے ہیں کہ تم جوتیاں کیوں نہیں اتار کر آئی پھر میری کوئی جوتی اٹھا کر باہر رکھ دیتا ہے پھر میں دعا مانگتی ہوں کہ اے اللہ میں جو زندگی میں پانا چاہتی ہوں وہ مجھے مل جائے اور جو میرے دل میں ہے وہ مجھے مل جائے، یہ مانگتے ہوئے میرے آنسو نکل رہے ہوتے ہیں۔ تعبیر: آپ کی جائز دلی مرادیں انشاءاللہ پوری ہونگی اور بآسانی آپ کے کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائینگے آپ صدقہ کا اہتمام کریں اور اس کا ثواب سلسلہ چشتیہ کے مشائخ کو پہنچا دیا کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 500 reviews.