Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپﷺ کی زندگی ہمارے لیے نمونہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

آج کا دور ترقی یافتہ اور مہذب کہلاتا ہے جتنا دور ترقی یافتہ ہے اخلاقی اور سماجی لحاظ سے اتنا ہی گرواٹ کا شکار ہے ہر طرف نفسانفسی کا عالم ہے۔ انسان اتنی ترقی کرچکا ہے کہ اپنے آپ ہی کو بھول گیا ہے۔ شاید کہ انسان یہ سمجھتا ہے کہ اس نے اپنے پیدا کرنے والے پالنہار اللہ کو بھلا دیا ہے‘ حالانکہ ایسا نہیں جب انسان اللہ کو بھلا دیتا ہے تو حقیقتاً میں وہ اپنے آپ کو بھلا دیتا ہے۔ اور اللہ انسان کو کبھی نہیں بھلاتا۔ دنیامیں جتنے بھی انسان آئے ان سب میں کامل ترین ذات حضرت محمد ﷺ کی ہے۔ آج انسان سمجھتا ہے کہ میں نے جہاز اڑانا اور خلاؤں میں سمندروں میں تیرنا سیکھ لیا ہے تو میں نے ترقی کرلی اور میں کامل ہوں حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں یہ سب انسان کی خام خیالی ہے جب اجل کا فرشتہ (موت کا فرشتہ) آئے گا تو دنیا خواب و خیال کی طرح معلوم ہوگی اور اصل زندگی و احتساب مرنے کے بعد شروع ہوگا۔
 انسان صبح سے لے کر شام تک اپنے معمول مکمل کرتا ہے اور رات کو بستر لگا کر سوجاتا ہے۔ سوائے چند خوش نصیبوں کے باقی جانوروں کی طرز زندگی گزار کر اس فانی دنیا سے کوچ کرجاتے ہیں ’’ نہ تو دنیا کام آئی اور نہ ہی آخرت بنی‘‘
قارئین! آپ چاہے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہو اگر آپ سب قارئین حضور نبی کریم ﷺ کی زندگی کا بغور مطالعہ کسی مستند عالم دین کی کتاب جو کہ آپﷺ کی زندگی گزارنے کے طریقہ پر لکھی گئی ہو کریں اور آزمائیں آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔ میں اپنا مضمون مختصراً انداز میں لکھنا چاہوں گا کیونکہ آپﷺ کی زندگی ہمارے لیے نمونہ ہے اور پھر اس موضوع پر مستقل باب والی کتاب بنانے پڑے گی۔
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا ایک واقعہ مشہور ہے کہ کسی غیرمسلم نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے پوچھا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کتنی عبادت کرتے ہیں؟ تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے جواب دیا دن رات ہی عبادت کرتے ہیں تو اس غیرمسلم (یہودی) نے کہا کہ آپ رضی اللہ عنہٗ تعالیٰ کھاتے پیتے نہیں‘ سوتے نہیں تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا میں اپنا سارا کام‘ معمول اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کے طرز پر کرتا ہوں۔ میرا سوفیصد نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ یقین ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ کی طرز زندگی اپنانے میں ہمیں فائدہ ہی فائدہ ہے۔ آئیں دیکھیں!
سونا: نیند اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں بہت بڑی نعمت ہے‘ اگر ہم سوتے وقت آپ ﷺ کے طریقے کو مدنظر رکھتے ہوئے سوئیں تو ہمیں دنیاوی لحاظ سے فائدہ پہلے ہوگا اور ایک سنت زندہ کرنے کا ثواب بھی ملے گا جو کہ سوشہیدوں کے برابر ہے۔ داہنی کروٹ سونے سے انسان بے پردگی کے ساتھ بہت سی بیماریوں جو کہ انسانی زندگی کو متاثر کرتی ہیں بچ جاتا ہے۔ داہنی کروٹ سونے سے دل کے اٹیک‘ بلڈپریشر‘ سوتے وقت سانس کا بند ہونا‘ گھبراہٹ‘ بے چینی ختم ہوجاتی ہے۔ اگرآپ چت بالکل سیدھے سوئیں تو آپ کو سانس لینا مشکل ہوگا‘ اسی طرح اگر آپ بائیں کروٹ سوئیں تو آپ کے دل پر دباؤ بڑھ جائیگا اور دل کو خون پمپ کرنے کیلئے زیادہ زور لگانا پڑے گا جس کے نتیجے میں گھبراہٹ اور سانس کا رکنا اور ڈراؤنے خواب آنا جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں۔
مسواک: مسواک آپﷺ کی سنت ہے اور اس پر کافی تحقیق ہوئی ہے جو لوگ مسواک استعمال کرتے ہیں انہیں دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنا‘ گلے کی بیماریاں‘ ٹانسلز کا بڑھ جانا‘ معدے کی جلن‘ پیٹ کی بیماریاں‘ انتڑیوں کی خشکی و دیگر بیماریاں‘ ناک‘ کان کے مسائل جیسی بیماریوں کاسامنا کم سے کم کرنا پڑتا ہے۔ ٹوتھ پیسٹ مصنوعی ہے اور برش جراثیم کی آماجگاہ جو لوگ برش استعمال کرتے ہیں ان کے دانتوں کا قدرتی خلا بڑھ جاتا ہے اور دانتوں کی قدرتی پالش خراب ہوتی ہے اور انہیں مندجہ بالا مسائل اور بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وضو: وضو کے بے شمار فوائد ہیں جو لوگ باوضو رہتے ہیں وہ بے شمار بیماریوں سے بچے رہتے ہیں‘ جن لوگوں کو بلڈپریشر کا مرض ہے ان کیلئے وضو سے بہتر کوئی نعم البدل نہیں ہے۔
پانی پینا: پانی پینا بظاہر چھوٹی سی حرکت ہے اگر آپ اس کو حضور نبی کریم ﷺ کے طریقے کے مطابق پئیں تو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں‘ جو لوگ کھڑے ہوکر پانی پیتے ہیں ان کا معدہ خراب ہوجاتا ہے‘ مثانہ کی کمزوری‘ پیشاب کا یکدم تیزہونا‘ قطروں کا نکلنا جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ پانی بسم اللہ پڑھ کر‘ بیٹھ کر‘ دیکھ کر‘ تین سانسوں میں پئیں اور پینے کے بعد الحمدللہ پڑھیں۔
کھانا کھانا: چلتے پھرتے پیٹ بڑھنا انسان کا نہیں جانوروں کا شیوہ ہے جو لوگ کھانا سکون سے نہیں کھاتے کھڑے ہوکر کھاتے ہیں ایک طرف تو سنت رسول ﷺ کی خلاف ورزی کرتے ہیں‘ دوسری طرف بیماریوں کو دعوت دیتے ہیں‘ بعض لوگ تو کھانا بغیر ہاتھ دھوئے کھاتے ہیں اور فوڈ پوائزن کا شکار ہوجاتے ہیں وہ کھانا ان کیلئے زہر ثابت ہوتا ہے۔ کھانا ہمیشہ بیٹھ کر دسترخوان لگا کر حضور نبی کریم ﷺ کے طریقے پر کھایا جائے۔ کھانا کھانے کا سنت طریقہ یہ ہے بائیں ٹانگ و پاؤں کو بچھا کر اپنی سرین‘ کولہے اس پاؤں پر رکھ کر بیٹھیں اور داہنی ٹانگ اٹھا کر رکھیں‘ کھانے کی دعا پڑھیں اور پانی کا استعمال شروع میں جتنا کریں اتنا بہتر‘ درمیان میں ضرورت ہو تو پئیں اور آخر میں بالکل بھی استعمال نہ کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 261 reviews.