Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کالی دنیا، کالے عامل اور ازلی کالی مشکلات کا زوال اور قرآنی طاقت کا کمال

ماہنامہ عبقری - اپریل 2008ء

ہر مرض سے شفا کے لیے ” وَبِا لحَقِّ اَنزَلنٰا ہُ وَ بِالحَقِّ نَزَ لَط سات مر تبہ کسی مر یض پر اس آیت کا پڑھ کر دم کرناحکم الہٰی سے شفا دیتا ہے ۔ ( سورئہ بنی اسرائیل آیت نمبر 105 ) فائدہ: سورئہ بنی اسرائیل کا تین مر تبہ روزانہ پڑھنا دو جہا ں کی ترقی مراتب، سارے جہاں کی مشکلیں حل کرنے کے لیے نہایت مجر ب اور مفید ہے۔ آسیب کے خاتمے کے لیے اگر عورت یا مر د پر آسیب کا اثر ہو اور واقعی کسی شخص پر جن یا بھوت پریت آتا ہو توتین مر تبہ(سورة کہف کی آیت نمبر47,48 49,) کا مریض پر پڑھ کر دم کر نا اور تین بار کسی کا غذ پر لکھ کر مریض کو دکھا نا نہا یت مفید اور مجرب ہے آیتیں یہ ہیں ۔ ” وَ یَو مَ نُسَیِّرُ الجِبَا لَ وَ تَرَی الاَرضَ بَا رِزَ ةً وَّحَشَرنٰھُم فَلَم نُغَادِرمِنھُم اَحَدًاo وَ عُرِضُو ا عَلٰی رَبِّکَ صَفًّاط لَقَد جِئتُمُو نَا کَمَاخَلَقنٰکُم اَوَّلَ مَرَّةٍ م بَل زَعَمتُم اَلَّن نَّجعَلَ لَکُم مَّو عِدًاo وَوُضِعَ الکِتَا بُ فَتَرَی المُجرِمِینَ مُشفِقِینَ مِمَّا فِیہِ وَ یَقُولُونَ یٰوَیلَتَنَا مَا لِ ہٰذَاالکِتَابِ لَا یُغَادِ رُ صَغِیرَةً وَّلَاکَبِیرَةً اِلَّا ٓاَحصٰھَاج وَوَجَدُوامَا عَمِلُوحَاضِرًاط وَلَا یَظلِمُ رَبُّکَ اَحَدًا o سورہ کہف کا جمعہ کے دن پڑھنا زمین سے آسمان تک نور پیدا کر تا ہے اور آٹھ دن تک وہ نور برا بر قائم رہتا ہے۔ پھر اس کے پڑھنے والے کو یہ سارا نور قبر میں اور قبر کے بعد قیامت میںدیا جا ئے گا ۔ اس سورت کا روزانہ پڑھنا ایمان کی قوت کو زیا دہ کرتا ہے اور نور ایمان میں ترقی بخشتا ہے ۔ جس مکا ن میں سورہ کہف پڑھی جائے گی کوئی شیطان یا چور اس مکان کا قصد نہ کر ے گا ۔ سورئہ کہف کی تین آیتیں اول سے یاد کرنا پھر ان کو ہر روز تین مرتبہ پڑھنا دجال کے فتنہ سے محفوظ رکھے گا۔ اگر کسی شخص کو را ت کے وقت جاگنا منظور ہو او رکوئی جگا نے والا نہ ہو اور خود بھی اٹھنے کی امید نہ ہو وہ شخص عشا ءکی نماز کے بعد سورہ کہف پڑھ کر سو جائے انشا ءاللہ جس وقت ارا دہ کرے گا اسی وقت آنکھ کھلے گی ۔ مجر ب عمل ہے ۔ مرگی اور بے ہوشی سے نجات کھٰیٰعٓصٓ داہنے ہا تھ کی انگلیو ں پر اور حٰم عٓسٓقٓ بائیں ہاتھ کی انگلیو ں پر پڑھ کر دم کرنا پھر دونو ں ہا تھ کی انگلیا ں کسی شخص کی طر ف کھو ل دینا اس طر ح کہ ہر ایک حرف کے ساتھ ایک انگلی بند کر لی جائے ۔ دو حرفوں کے ساتھ دسو ں انگلیا ں بند کرنے کے بعد جس کسی کی طر ف کھو ل دینا مقصو د ہو دفعتہ کھولی جائیں اس میں انشا ءاللہ فائدہ تسخیر کا پیدا ہو گا ۔ کہٰیٰعٓصٓ کا مریض کے ماتھے پر لکھنا بفضلہ تعالیٰ دردِ سر ، مرگی اور بے ہو شی سے صحت بخشتا ہے ۔ حافظہ کے لیے اکسیر ( سورة مر یم کی آیت نمبر 12,13,14,15 ) لکھ کر بچے کے گلے میںتعویز بنا کر ڈالنا اورہر مہینہ میں تین روز چینی کی طشتری پر لکھ کر پلا نا، بچے کو والدین کی نا فرمانی سے اور خود بچے کے لیے بھی تمام آفتو ں سے بچانے اور ذہن اور حافظہ زیا دہ کرنے کے لیے بڑا اکسیر کا حکم رکھتا ہے آیتیں یہ ہیں ۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِo یٰیَحیٰی خُذِ الکِتَا بَ بِقُوَّةٍط وَ اٰ تَینَا ہُ الحُکمَ صَبِیًّا oلا وَّ حَنَا نًا مِّن لَّدُنَّا وَ زَکٰو ةًط وَّکَانَ تَقِیًّاoلا وَّ بَرًّ م ابِوَالِدَیہِ وَ لَم یَکُن جَبَّا رًا عَصِیًّاo وَ سَلٰم عَلَیہِ یَو مَ وُلِدَ وَ یَو مَ یَمُو تُ وَ یَو مَ یُبعَثُ حَیًّا o
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 360 reviews.