Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عیسائی لڑکے کا بلڈکینسر اور سورۂ رحمٰن سے شفاء

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

میری والدہ محترمہ کی مئی 2011ء میں چھاتی کے کینسر کی آخری سٹیج پر تشخیص ہوئی۔ کینسر ان کی ساری ہڈیوں میں پھیل چکا تھا جس سے وہ چلنے پھرنے یہاں تک کہ خود سے کروٹ بدلنے سے بھی قاصر ہوگئیں۔ ڈاکٹروں نے تقریباً انہیںلاعلاج قرار دے دیا۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!سورۂ رحمن کو سننے سے ہر بیماری کا علاج ممکن ہے‘ یہ ہم نے عبقری رسالے میں پڑھا تھا‘ ہم عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور ہم کو ہر ماہ اس رسالے کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:۔
’’لوگو! تمہارے پاس رب کی طرف سے نصیحت آگئی ہے۔ یہ وہ چیز ہے جو دلوں کے امراض کی شفاء ہے اور جو اسے قبول کرلیں اس کیلئے رہنمائی و رحمت ہے۔ اے نبی(ﷺ)! کہہ دیجئے یہ اللہ کا فضل ہے اس کی مہربانی ہے کہ یہ چیز اس نے بھیجی ہے۔ اس پر تو لوگوں کو خوشی منانی چاہیے یہ ان سب چیزوں سے بہتر ہے جنہیں لوگ سمیٹ رہے ہیں۔ (سورۂ یونس‘ 58,57)اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ نے صرف ان دو آیات میں انسانیت کو قرآن مجید فرقان حمید کے پانچ انعامات و ثمرات کا تحفہ دیا۔ اسے شفاء‘ ہدایت‘ رحمت‘ فضل المقسط اور خیر قرار دیا۔ شاہ بخت ہیں وہ لوگ جو اس خیر کو پاتے ہیں‘ جمع کرتے ہیں اور پھر آگے تقسیم کرتے ہیں۔ علم و حکمت کے اس ٹھاٹھیں مارتے بحر میں ہر انسان کیلئے سیرابی ہے۔ اصل بات طلب کی ہے‘ پیاس کی ہے‘ جس کی جتنی تشنگی و شوق ہے وہ اپنی ہی مراد پاتا ہے۔
گوہر فرقان کی ہر صدف سورۂ اپنی مثال آپ ہے‘ اس کے ہر حرف میں جہاں حیات کا ہر ضابطہ و قانون سکھایا گیا وہاں یہ شفاء بھی ہے۔سورۂ رحمن جسے زینت القرآن بھی کہتے ہیں اپنے صوتی سمعی بصری وشفائی لحاظ سے نور مبین کی ایک بہترین سورۂ ہے۔ یہ قرآن مجید کی وہ واحد سورۃ ہے جو اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کے اسم کے عنوان سے ہے۔ الرحمن اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا نام بھی ہے اور صفت بھی۔ جس کا مطلب ہے ’’بے انتہا رحم والا‘‘ اور یہی صفت یہی رحمت پوری سورۂ میں محسوس ہوتی ہے۔ کائنات‘ جنت‘ باغوں‘ بہاروں‘ حوروںکے ذکر سے مزین اس سورۂ کے کیا کہنے۔ جس کی تلاوت سے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے شمس و قمر و نجم سب اس کے آگے سجدہ ریز ہیں سب ہاتھ باندھے اس کی تسبیح و پاکی بیان کررہے ہیں۔ ’’کُلُّ مَنْ عَلَیْھَا فَانٍ‘‘ اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرتے ہیں یہاں پہنچ کر خاکی وجود کا ذرہ ذرہ اس ذوالجلال والاکرام ہستی کے سامنے ہرزہ براندم ہوتا ہے۔
شافع محشرﷺ نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے سامنے جب اس سورۃ کی تلاوت کی تو انہوں نے نہایت ادب کے ساتھ اسے سنا۔ آپ ﷺ نے فرمایا جب جنات نے اس سورۃ کی تلاوت سنی تو فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ کے جواب میں کہا اے اللہ! ہم تیری کسی نعمت کی ناشکری ناقدری نہیں کرتے۔ سورۂ رحمن کی تلاوت سننے سے جہاں دل شاد اور روح آباد ہوتی ہے وہاں اس کی قرأت سننا بہت سے موذی امراض کیلئے شفاء بھی ہے۔ بہت سے غیرمسلم سکالرز‘ ڈاکٹرز اور سائنسی تحقیق سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ سورۂ رحمن سننے سے کینسر‘ یرقان‘ ہیپاٹائٹس‘ ٹی بی‘ شوگر‘ بلڈپریشر جیسے لاعلاج مریض شفاء یاب ہوگئے۔
میری والدہ محترمہ کی مئی 2011ء میں چھاتی کے کینسر کی آخری سٹیج پر تشخیص ہوئی۔ کینسر ان کی ساری ہڈیوں میں پھیل چکا تھا جس سے وہ چلنے پھرنے یہاں تک کہ خود سے کروٹ بدلنے سے بھی قاصر ہوگئیں۔ ڈاکٹروں نے تقریباً انہیں لاعلاج قرار دے دیا۔ بالآخر سب ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد یہ طے پایا سب سے پہلے ریڑھ کی ہڈی کے مہروں پر شعاعیں لگائی جائیں گی‘ سخت اذیت اور تکلیف میں ہم نے ان کے مختلف ٹیسٹ کرائے۔ انہیں پانچ دن شعاعیں لگیں اس کے ساتھ ہم نے سورۂ رحمن سات دن تک روزانہ تین دفعہ سنائی۔ اس کے بعد صد الحمدللہ امی خود سے اٹھ کر بیٹھنے لگیں۔ اس کے بعد کیموتھراپی ہوئی‘ ساتھ ساتھ امی نے کئی مرتبہ سورۂ رحمن سنی۔ کیموتھراپی کے بعد امی نے ویل چیئر کا استعمال ترک کردیا اب ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے کیلشیم کے انجکشن لگ رہے ہیں جو تاحال جاری ہیں اور صد الحمدللہ امی آج اپنے معمولات زندگی باآسانی انجام دے رہی ہیں۔
امی کا لاعلاج کینسر کس طرح قابل علاج ہوا‘ کس طرح اس کے مضراثرات جسم سے زائل ہوئے سب سے پہلے تو اس وحدہ لاشریک اور قادر مطلق ذات کا بے پناہ و بے حساب شکر و کرم جس نے ہم جیسوں پر اتنا احسان کیا اور یہ احسان مزید واضح کردیا کہ جسے وہ رکھے اسے کون چکھے۔ دوسرا ہمارے رشتہ داروں اور دوست احباب کی بہت پرخلوص دعائیں جن کے ہم ہمیشہ ممنون رہیں گے اور تیسرا امی کی پریقین عبادت اورسورۂ رحمن کی سچی لگن سے سماعت تھی(باقی صفحہ نمبر 15 پر)
(بقیہ:لاعلاج امراض کا علاج‘ سورۂ رحمن کی سماعت)
جس نے انہیں دوبارہ نئی زندگی دی۔ امی خود کہتی ہیں کہ سورۂ رحمن کی تلاوت سن کر ہی میں اٹھ کر بیٹھی ہوں۔ دوران علاج ہسپتال میں ہمیں نرس نے بتایا کہ یہاں ایک عیسائی ملازم لڑکے کو بلڈکینسر تھا۔ اس نے سورۂ رحمن سنی اور اس کی برکت سے آج شفاء یاب ہے۔ سورۂ رحمن سننے کا طریقہ: سورۂ رحمن سننے کا طریقہ یہ ہے کہ قاری عبدالباسط‘ عبدالصمد کی آواز میں بغیر ترجمے کے سات دن تک روزانہ صبح دوپہر شام تین دفعہ پورے خلوص یقین‘ یکسوئی سے آنکھیں بند کرکے سنیں‘ سننے کے بعد مکمل یقین کیساتھ تین دفعہ اللہ کہیں اور آدھے گلاس پانی پر دم کرکے تین گھونٹ پانی پی لیں۔ انشاء اللہ شفاء منجانب اللہ ہوگی۔ سورۂ رحمن سننے سے نفسیاتی و روحانی مسائل‘ اس کے علاوہ ہیموگلوبن کی کمی‘ خواتین کے مسائل بحکم اللہ نجات مل جاتی ہے۔ یہ آزمودہ ہے۔ علاج کا مسنون طریقہ یہی ہے کہ دعا کیساتھ دوا بھی ہو اور اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کی ذات پر مکمل یقین ہو کہ وہ قادر مطلق چاہے تو بڑے سے بڑا مرض بھی ایسے ختم ہوجاتا ہے کہ ڈاکٹرز بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

اسلام اور رواداری

پیغمبر اسلام کا غیر مسلوں سے حسن سلوک

 

ہمارے اسلاف اور اکابرین امت جو ہمارے رہبر اور جن کی زندگی ہمارے لیے روشنی ہے ان کا اپنی زندگی میں غیرمسلموں اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ کیا حسن سلوک اور اچھے اخلاق تھے اور وہ اپنے دل میں غیرمسلموں کیلئے کیسی محبت اور ایثار کا جذبہ رکھتے تھے۔یہ اس واقعے میں ملاحظہ فرمائیں۔
حضرت مجاہد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی خدمت میں حاضر تھا۔ اس وقت ان کا ایک غلام بکری ذبح کرکے اس کا گوشت بنارہا تھا۔ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے غلام سے فرمایا کہ جب گوشت بنالو تو ہمارے یہودی پڑوسی کو ضرور دینا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے کئی مرتبہ یہی فرمایا۔ اس غلام نے عرض کیا آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کتنی مرتبہ یہ بات کہیں گے؟ فرمایا: رسول اکرم ﷺ پڑوسیوں کے حقوق پر اس قدر زور دیا کرتے تھے کہ ہمیں یہ اندیشہ ہونے لگا تھا کہ شاید آپ ﷺ انہیں وراثت میں بھی شامل کرلیں گے۔ (ابوداؤد‘ ترمذی)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 034 reviews.