Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ سلیم چشتی ؒ جہان آبادی کےروحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

بعض مرتبہ اخراجات زیادہ اور آمدنی کم ہونے کے سبب آدمی ہروقت پریشان رہتا ہے اور قرض کا بوجھ بھی چڑھتا رہتا ہے‘ اس کے لیے یہ عمل بہت کارآمد ہے۔ ہمیشہ باوضو رہنے کی کوشش کرے اور نماز پابندی سے جماعت سے پڑھنے کی کوشش کرے۔

رزق میں برکت

اگر کوئی شخص غریب ہے اورغربت سے نجات نہیں ملتی بلکہ روز بروز اس میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ اس کا آسان عمل یہ ہے کہ دن کے دس بجے تازہ وضو کرے پھر چار رکعت نماز بہ نیت قضائے حاجت ادا کرے۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد سجدے میں جائے اور ایک سو چار مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھے۔ ہر مہینے میں سات مرتبہ یہ عمل کرلیا کرے تو اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ چند ماہ میں مالدار ہوجائے گا اور غربت دور ہوجائے گی۔ رزق میں خوب برکت ہوگی۔

بیٹی کی شادی اور اسباب مہیا ہونا

اگر کوئی شخص بہت غریب ہو جس کے سبب بیٹی کی شادی کرنے سے مجبور ہو تو اسے چاہیے کہ باوضو بعد نماز عشاء یَاوَھَّابُ یَارَزَّاقُ تین ہزار ایک سو پچیس مرتبہ پڑھے اول اور آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف ضرور پڑھے۔ اس کے بعد سجدے میں جاکر اپنے ظاہری‘ باطنی‘ چھوٹے بڑے گناہوں کی معافی مانگے اور اپنی بیٹی کی شادی کیلئے اسباب اور رقم مہیا ہونے کی دُعا کرے اس عمل کو مسلسل بلاناغہ چالیس دن کرے۔ چالیس دن میں سوا لاکھ (ایک لاکھ پچیس ہزار) تعداد پوری کرے‘ انشاء اللہ تعالیٰ چالیس دن سے پہلے ہی رقم کا بندوبست ہوجائے گا لیکن عمل چالیس دن ہی کرنا ہوگا اور سوا لاکھ تعداد پوری کرنی ہوگی۔

نوکری اور ملازمت‘ صحت و تندرستی

بعض لوگ صحت میں خرابی کے سبب کچھ کام نہیں کرسکتے اور کام کرنا چاہتے ہیں تو نوکری یا ملازمت نہیں ملتی اسی پریشانی میں وقت گزرتا رہتا ہے اور قرض پر قرض چڑھتا رہتا ہے۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے:۔
اول نماز کی پابندی کریں‘ باجماعت نماز ادا کرنے کی کوشش کریں۔ دوسرے یہ کہ روزانہ بعد نمازفجر باوضو اول گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ اس کے بعد ایک مرتبہ سورۂ مزمل اس کے بعد ایک مرتبہ سورۂ یٰسین شریف اس کے بعد ایک مرتبہ سورۂ مزمل اس کے بعدگیارہ مرتبہ درُود شریف پڑھ کر روزی کی دعا کریں۔ تیسرے یہ کہ ہر فرض نماز کے بعد سات سات مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ جمعہ کی نماز کے بعد پچیس مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھیں۔ عشاء کی نماز کے بعد باوضو روزانہ یَاوَاسِعُ تین سو ساٹھ مرتبہ پڑھا کریں۔ گناہوں سے بچیں اور لوگوں کی دل آزاری اور ان کو تکلیف دینےسے خود کوبچائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند ماہ ان اعمال کو کرنے سے جسمانی بیماریوں سے نجات ملے گی اور روزگار کا غیب سے انتظام ہوجائے گا۔

مالی پریشانیوں کاحل

بعض مرتبہ اخراجات زیادہ اور آمدنی کم ہونے کے سبب آدمی ہروقت پریشان رہتا ہے اور قرض کا بوجھ بھی چڑھتا رہتا ہے‘ اس کے لیے یہ عمل بہت کارآمد ہے۔ ہمیشہ باوضو رہنے کی کوشش کرے اور نماز پابندی سے جماعت سے پڑھنے کی کوشش کرے۔ ہرفرض نماز کے بعد تین مرتبہ سورۂ الم نشرح (پ 30) پڑھے اور بعد نماز عشاء اول گیارہ بار درود شریف اس کے بعد دو سو تینتیس بار یَاسَلَامُ یَابَاسِطُ پڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر مالی مشکلات سے نجات کی دعا کرے اور اپنے گناہوں کی معافی چاہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ تمام مالی مشکلات سے نجات حاصل ہوگی ۔

عزت و عظمت میں اضافہ

اگر کوئی شخص چاہے کہ اس کی مقبولیت‘ عزت وعظمت اور شان و بزرگی کی لوگ قدر کریں اور اسے عزت دیں تو اسے چاہیے کہ بعد نماز عشاء روزانہ پابندی کے ساتھ اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد چورانوے بار یَاعَزِیْزُ پڑھے۔ اس کے بعد تین بار یہ پڑھے۔ یَاعَزِیْزُ اَعِزَّنِیْ  بِعِزَّتِکَ یَاعَزِیْزُ۔ آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر اپنی عزت و عظمت میں اضافہ کی دُعا کرے۔ چند ہفتے کرنے کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ اس کی عزت و عظمت میں اضافہ ہوگا۔

بچے بچیوں کی شادی کیلئے

بعض مرتبہ لڑکے لڑکی شادی سے رہ جاتے ہیں ان کی عمریں ڈھل جاتی ہیں لیکن کوئی مناسب اور موزوں رشتہ نہیں ملتا‘ لڑکیوں کی بے بسی پر رونا آتا ہے‘ اس کا آسان روحانی عمل   یہہے:۔جس لڑکی یا لڑکے کا پیغام نہ آتا ہو اسے چاہیے کہ وہ خود پنج وقتہ نماز کی پابندی کرے اور بعد نماز عشاء باوضو سورۂ اخلاص اکتالیس مرتبہ پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ یہ عمل مسلسل بلاناغہ نوے دن تک کریں اور عمل کے ختم پر اللہ تعالیٰ سے اپنے رشتہ کی دعا کریں۔ انشاء اللہ

رزق میں زیادتی کا عمل

جو شخص روزی کی کمی یا نہ ہونے سے تنگ ہو یا قرض کے بوجھ میں دبا ہو کسی طرح قرض اترنے کا نام نہ لیتا ہو جس کے سبب ہر وقت پریشانی رہتی ہو یا نوکری نہ ہو جس کے سبب گھر فقرو فاقہ کا مسکن بن گیا ہو تو ایسا شخص خود یا اس کے گھر کا کوئی بھی فرد چالیس دن تک بلاناغہ بعد نماز عشاء باوضو قبلہ کی طرف منہ کرکے پاک دری پر بیٹھ کر آنکھیں بند کرکے چار سو بار یہ دعا پڑھتا رہے۔ اس عرصہ میں ناغہ نہ کرے۔ ناغہ ہوجانے کی صورت میں دن کو کسی بھی وقت پڑھ لے۔ انشاء اللہ تعالیٰ غیب سے روزی اور نوکری کا انتظام ہوجائے گا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قرض بھی اُترجائے گا۔ یہ عمل مجرب ہے۔
وہ دعا یہ ہے: اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ بَدِیْعُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ مِنْ جَمِیْعِ جُرْمِیْ وَظُلْمِیْ وَاِسْرَافِیْ عَلٰی نَفْسِیْ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ ۔

نظربد کا علاج

بعض مرتبہ کسی کی نظر اتنی خطرناک ہوتی ہے کہ بچہ یا بڑا کھانا کھانا چھوڑ دیتا ہے اور روزبروز صحت گرتی جاتی ہے اس صورت میں ڈاکٹر‘ حکیم اور وید کا علاج غیرمؤثر ہوجاتا ہے کمزوری بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔ یہ آیت تین مرتبہ پڑھ کر نظر والے پر دم کردیں یا عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھ کر موم جامہ کرکے بچے یا بڑے جس کو نظر لگی ہو اس کے گلے میں ڈال دے۔ وہ آیت یہ ہے۔
وَمَا اُغْنِیْ عَنْکُمْ مِّنَ اللہِ مِنْ شَیْءٍ اِنِ الْحُکْمُ اِلَّالِلہِ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَعَلَیْہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُتَوَکِّلُوْنَ ﴿یوسف۶۷﴾

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 041 reviews.