Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوںكا شافی علاج (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

چہرےپر دانے

میرے چہرے پر دانے نکلتے ہیں‘ پہلے جلد کے اندر ہوتے ہیں پھر جلدسے منہ باہر نکالتے ہیں‘ پھر کچھ دنوں کے بعد یعنی پانچ یا چھ روز بعد دانوں کامنہ سوکھ جاتا ہے تو میں دانے کا سوکھا ہوا حصہ نکال دیتی ہوں تو وہاں سوراخ ہوجاتا ہے۔ اس طرح سے میرے چہرےپر سوراخ بھی ہیں۔ میرے چہرے پر سردی ہو یا گرمی دانے نکلتے ہیں۔ خصوصاً پیشانی پوری دانوں سے بھرجاتی ہے۔ کھانا زیادہ کھالوں تو ہضم نہیں ہوتا ایسا لگتا ہے جیسے گلے میں ہی رکھا ہوا ہے جبکہ کھانا بھوک رکھ کر کھاتی ہوں۔ کبھی کبھی تیزابیت بھی رہتی ہے۔ (سیدہ بنت اُویس‘ ملتان)
مشورہ: جوہرشفاءمدینہ ‘خون صفاء‘ حسن و جمال کریم‘ ٹھنڈی مرادصبح و شام استعمال کریں۔ سونف کا عرق ایک ایک چمچ غذا کے بعد پئیں۔ صبح و شام واک کریں۔ گوشت‘ انڈا‘ مرغی‘ آم‘ مرچ مصالحوں سے پرہیز کریں۔ دو ہفتوں کے بعد دوبارہ لکھیں۔ دانوں کو ہاتھ نہ لگائیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

پیٹ کے امراض

میں 70 سال کا ہوں‘ جو بھی کھاتا ہوں گیس بن جاتی ہے۔ دانت جواب دے چکے ہیں‘ دو چار ڈاڑھیں رہ گئی ہیں۔ گوشت چبا نہیں سکتا بس چوس کر پھینک دیتا ہوں۔ بلڈپریشر بہت کم ہوجاتا ہے۔ چکر بھی آتے ہیں‘ قبض نہیں ہے بلکہ اجابت وقت بے وقت ہوجاتی ہے۔ صبح و شام چہل قدمی کرتا ہوں۔ (شفیق‘ اوکاڑہ)
مشورہ: جتنی جلدی ہوسکے دانت لگوالیں جو ڈاڑھیں رہ گئی ہیں ان کے ہوتے ہوئے دانت لگ سکتے ہیں‘ ان کے گرنے کے انتظار میں نہ رہیں اور نہ انہیں زبردستی نکالنے کی کوشش کریں‘ غذا نرم کھائیں‘ بکرے یا دیسی مرغ کا عمدہ شوربا تیار کروائیں اورگوشت کا قیمہ بنا کر اچھی طرح پکا کر اس میں شامل کریں اس میں روٹی کو اچھی طرح نرم کرکے کھائیں۔ غذا کے بعد دوپہر کوجوہرشفاء مدینہ‘ اکسیرالبدن پانی سے پھانکیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ کمزوری کے لیے صبح دیسی انڈے کو ہاف بوائل کرکے اس کی زردی نکال کر زردی میں تین چمچے خالص شہد ملا کر کھائیں۔ عمدہ قسم کے موسمی پھل کھائیں‘ دودھ اور چاول سے پرہیز کریں۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔

جسم پر سفید نشان

میری عمر 22 سال ہے‘ میرے جسم پر سفید نشان ہے‘ یہ پہلے پیٹ پر تھا‘ اس دوران میں نے کوئی دوائی نہیں لی پھر کچھ عرصہ بعد یہ نشان کچھ اوپر آگیا۔ میں نے ڈاکٹر سے دوا لی‘ انہوں نے اس نشان کو پھلبہری تجویز کیا۔ ان کی دوائی بھی کھانے سے ٹھیک نہیں ہوئی۔ اب میرے ہاتھ اور گردن پر بھی سفید نشان آگئے ہیں کوئی دوائی اور پرہیز بتادیں۔ میری بہن اور ابو کی بہن کو بھی یہ بیماری ہے‘ کیا وہ بھی یہ دوا کھاسکتے ہیں۔ کیا برص اور پھلبہری ایک ہی بیماری ہے۔ (سویرا‘ لاہور)
مشورہ: برص کو پھلبہری بھی کہتے ہیں۔آپ دفتر ماہنامہ عبقری سے برص پھلبہری کورس منگوائیں اور اعتماد سے کچھ عرصہ استعمال کریں۔انشاء اللہ بہت جلدفرق پڑجائے گا۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

جسم پر سفید نشان

میری عمر 30 سال ہے‘ رات کو جلدی کھانا کھاتا ہوں تو اس کے بعد کافی تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔ صبح سویرے اٹھتا ہوں تو کچھ دیر کے بعد دوبارہ تھکاوٹ شروع ہوجاتی ہے جو نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔ پھر پورے دن تھکاوٹ محسوس ہوتی رہتی ہے۔ یاد رہے کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے رات کو دہی چاول کھاتا آرہا ہوں اور میرے دونوں پاؤں میں انگلیوں سے لے کر گھٹنے تک درد ہی ہوتا ہے۔ (ساجد‘ مردان)
مشورہ: غذا بدل بدل کر کھانی چاہیے جب تک کہ طبیب کسی خاص غذا کا مشورہ دے‘ طبیب کا ایسا غذائی مشورہ بھی کچھ وقت کیلئے ہی ہوتا ہے‘ دائمی نہیں‘ جب اس طرح کی غذا سے کوئی خاص لاحق شدہ کمی پوری ہوجاتی ہے تو پھر غذا کو اسی طبیب کے مشورے سے چھوڑ دینا چاہے کیونکہ طبیب کے مشورے سے جو غذا کھائی جاتی ہے وہ بھی دوا کی قائم مقام ہوتی ہے۔ آپ دہی‘ چاول اور تمام سرد غذائیں فوراً بند کردیں۔ اکسیرالبدن‘ جوہرشفاء مدینہ استعمال کریں‘دیسی مرغ کا عمدہ بنا ہوا شوربا بنا کر روٹی سے کھائیں۔ عمدہ چھوہارے کھائیں۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔

ناک کا گوشت

میری عمر16 سال ہے۔ جب پیدا ہوئی تھی تو مجھے اسی وقت ہوا لگ گئی تھی جس کی وجہ سے مجھے بچپن سے آج تک ہر وقت نزلہ رہتا ہے یہاں تک کہ روز جب سو کر اٹھتی ہوں تو منہ میں بلغم ہوتا ہے۔ صبح و شام ناک بند رہتی ہے اور سانس بھی نہیں آتااور جب ناک کھل جاتی ہے تو بے تحاشہ نزلہ شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ناک کی ہڈی اور اوپری طرف سے ناک کا گوشت بھی بڑھ گیا ہے۔ (شبانہ‘ راولپنڈی)
مشورہ: جوہر شفاء مدینہ‘ بنفشی قہوہ‘ شفائے حیرت سیرپ دی گئی ترکیب سے استعمال کریں۔ غذا میں گوشت روٹی کھائیں۔ تین ہفتے کے بعد لکھیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

پیٹ کے امراض

مجھے پیٹ کی بے شمار بیماریاں ہیں‘ قبض‘ پیٹ درد‘ بھوک کی کمی‘ گیس‘ پیٹ پھولنا‘ عمر 30 سال ہے۔ مشورے سے نوازیں۔ (وحید‘ کراچی)
مشورہ: بغیر چھنے ہوئے آٹے کی روٹی استعمال کریں۔ سالن کے ساتھ تین گنا سلاد استعمال کریں اور صبح کو دو سے تین کلومیٹر سیر کو اپنے اوپر لازم کرلیں اورساتھ عبقری کے دفتر سے اصلاح معدہ کورس لے کر استعمال کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

ایڑیوں میں تکلیف

صبح سو کر اٹھنے کے بعد ایڑیوں میں تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ ایسا کیوں ہوتا اور اس کا علاج کیا ہے؟ (عابد محمود‘ لاہور)
مشورہ: عین ممکن ہے یہ یورک ایسڈ کی زیادتی کی وجہ سے ہو۔ یہ وجہ ہو یا کوئی اور‘ آپ بکری کی چربی دو سوگرام‘ روغن زیتون پچاس گرام‘ کشمش پچاس گرام‘ چربی پگھلائیں اور اس میں دونوں چیزیں ڈال کرملائیں۔ رات سوتے وقت ایڑیوں پر مالش کریں۔غذا نمبر 3استعمال کریں۔

آنکھوں کی حفاظت

میری عمر14 سال ہے‘ رات لیٹ کر ہلکی روشنی میں کہانیاں پڑھتا ہوں۔ کیا کم روشنی میں پڑھنے سے نظر خراب ہوجاتی ہے؟ آنکھ کی حفاظت کیلئے کیا احتیاط کرنی چاہیے؟ (راحت‘ ملتان)
مشورہ: لیٹ کر پڑھنا اچھی عادت نہیں ہے اور کم روشنی میں پڑھنا تو اور بھی بُری بات ہے۔ جو لوگ اس عادت کا شکار ہوتے ہیں وہ ساری عمر پچھتاتے ہیں۔ آنکھ کی حفاظت کیلئے صبح اٹھ کر آنکھوں پر چھینٹے مارنے چاہئیں۔ گردوغبار سے آنکھوں کو بچانا چاہیے۔ ایک بزرگ رحمہم اللہ اپنے ان شاگردوں کو جو ضعف دماغ اور ضعف بصارت کے شکار تھے مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کراتے تھے۔ پہلی رات بادام کی ایک گری پانی میں بھگو کر صبح نہارمنہ استعمال کرانا۔ دوسری رات دو حتیٰ کہ 41 ویں رات 41 گریاں بھگو کر صبح نہار منہ کھلاتے تھے۔ پھر اسی طرح ایک ایک کم کرکے دوبارہ ایک گری تک آجاتا۔ اس طرح 82 روزہ کورس سے نظر بھی ٹھیک ہوجاتی تھی اور حافظہ بھی قوی ہوجاتا تھا۔

پیٹ بڑھ رہا ہے

چار پانچ سال سے میرا پیٹ بڑھ رہا ہے۔ ایک فیکٹری میں شفٹ انچارج ہوں۔ 12 گھنٹے کی ڈیوٹی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا احتیاطی تدابیر مناسب ہیں؟ (حامد‘ فیصل آباد)
مشورہ: بڑھے ہوئے پیٹ اور ویٹ (وزن) کو درست رکھنے کیلئے چینی‘ چاول اور چکنائی سے مکمل پرہیز کریں۔ چینی کی جگہ گُڑ یا شہد استعمال کریں۔ چکنائی میں دیسی گھی یا ڈالڈا کی جگہ روغن زیتون‘ سورج مکھی یا مکئی کا تیل استعمال کریں اور چاول بالکل ترک کردیں۔ صبح نماز کے بعد یا رات کھانا کھانے کے بعد ایک میل سیر کریں۔ انشاء اللہ وزن اور پیٹ دونوں نارمل ہوجائیں گےغذا نمبر3استعمال کریں۔۔

سینے میں درد

مجھے یرقان ہوا تھا جس کی وجہ سے میں نے ٹھنڈی چیزیں بہت کھائیں‘ گلوکوز کی کئی بوتلیں بھی لگوائیں‘ یرقان کو تو فائدہ ہوگیا مگر سینے میں شدید درد رہنے لگا‘ دل اتنی تیزی سے دھڑکتا ہے کہ سانس لینا دشوار ہوجاتا ہے‘ سر میں تکلیف رہتی ہے دل سے سینے کی تکلیف زیادہ ہے‘ اس کا علاج بتائیں۔
مشورہ: سترشفائیں‘جوہر شفاء مدینہ‘ اکسیرالبدن دی گئی ترکیب سے استعمال کریں۔ لونگ سرسوں کے تیل میں جلا کر اس تیل کی درد کے مقام پر سینے پر مالش کریں‘ سرد اور کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔

چھوٹا قد

میری عمر 21 سال ہے اور قد 5 فٹ سے بھی کم ہے۔ کیا اس کا علاج ممکن ہے؟ (صدف‘ ساہیوال)
مشورہ: ٹراؤٹ مچھلی شمالی علاقہ جات میں عام ملتی ہے اگر وہ نہ بھی ملے تو عام مچھلی کے کانٹے لے کر اس کو کنگھی بوٹی (پنساریوں کے ہاں مل جاتی ہے)ہم وزن لیکراس میں رکھ کر ملالیں اور صبح شام 2 تا4 رتی استعمال کریں۔ اللہ کے فضل سے ایک مہینہ میں ایک انچ قد بڑھ جائے گا۔

ناخنوں کامسئلہ

میرے ناخن کے کنارے انگلیوں میں گھس جاتے ہیں اور ان میں پیپ پڑجاتی ہے اس کا علاج تجویز کریں؟ (سیمہ‘ گجرات)
مشورہ: آپ صبح و شام زخموں پر مرہم سکون لگائیں ۔ صبح و شام نہار منہ نصف کپ عرق چوعرقہ لیں اور سرسوں کا تیل رات سوتے وقت ناخنوں پر ملیں۔ہاتھوں پر دستانے چڑھا کر برتن وغیرہ دھوئیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 045 reviews.