Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

گھیگوار اور شٹالہ بے شمار بیماریوں کا علاج

(سید خالد حسین‘ لاہور)
میری والدہ محترمہ کچھ عرصہ پہلے لکڑی کی سیڑھی اترتے ہوئے تقریباً 12 فٹ کی بلندی سے نیچے آگریں جس سے اُن کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے پچک گئے‘ پٹھوں پر اور گردوں پر شدید چوٹ لگنے سے گردے میں انفیکشن ہوگیا۔ دو مختلف ماہر امراض گردہ اور ماہر امراض ہڈی جوڑ کو دکھایا‘ ماہر سرجن جو اندرون اور بیرون ملک رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں ان کو دکھایا ان کا کہنا تھا عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے آپریشن میں پیچیدگیاں ہیں‘ لہٰذا ساری عمر ادویات استعمال کرنی ہوں گی۔ چلنے پھرنے میں آسانی کیلئے میوہسپتال سے بٹرفلائی جیکٹ بنوانی پڑےگی۔ علاج شروع کیا‘ ان دنوں میں ایک جگہ علاج کیلئے گیا ہوا تھا۔ جناب حکیم طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم وہاں تشریف لائے میں اپنی بیماری کی وجہ سے کافی پریشان تھا۔ محترم حکیم صاحب خود ہی میری طرف متوجہ ہوئے انہوں نے اپنی کتاب ’’شافی دوائیں شافی علاج‘‘ ( جو کہ میں نے ادارہ عبقری سے خریدی تھی)میں سے ایک ٹوٹکہ بتلایا جس سے برسوں کی تکلیف دنوں میں ٹھیک ہوگئی۔ اس کتاب میں صفحہ نمبر 98 عنوان گھیگوار کا نسخہ میں اب بھی والدہ کو استعمال کراتا ہوں۔کمردرد‘ جوڑوں کے درد‘ شوگر کے مریضوں کیلئے بھی لاجواب ہے۔ میں نے ڈاکٹر کی ادویات کے ساتھ ساتھ گھیگوار کا سالن یعنی قیمہ اور گھیگوار کا سالن ایک دن‘ دوسرے دن شٹالہ جی ہاں! شٹالہ جو بھینس‘ بکری‘ گھوڑے کو ڈالتے ہیں اس کا سالن چھوٹے گوشت میں تیار کرکے تقریباً تین ماہ استعمال کرایا۔تین ماہ بعد ڈاکٹر صاحب نے جب والدہ کو دیکھا تو ان کی صحت یابی پر حیران بھی ہوئے اور بہت خوش بھی۔۔۔۔ والدہ کا کمردرد بالکل ختم ہوچکا تھا۔ بغیر جیکٹ آسانی سے چل پھر رہی تھیں‘ ڈاکٹر صاحب نے ایک دوائی کے علاوہ تمام ادویات ختم کردیں۔ اسی سال اللہ کے فضل سےوالدہ نے حج کیا وہ بھی خود اپنے پاؤں پر چل کر۔ تین سال کے بعد والدہ نے والد صاحب کا حج بدل کیا اب سردیوں میں یہ نسخہ استعمال کراتا ہوں۔ اب میں قیمہ گھیگوار کے سالن کے بجائے دودھ والا استعمال کراتا ہوں۔
نسخہ نمبر1: گھیگوار کا گودا 2 چمچ‘ آدھا کلو دودھ‘ الائچی دانہ 2عدد‘ زیرہ سفید چٹکی بھر سب کو ملک شیک والے شیکر میں اچھی طرح شیک کرکے ہلکی آنچ پرپکنے دیں۔ جب دودھ ایک کپ رہ جائے تو سردیوں میں گرم گرم ہی پی لیں گرمیوں میں مزید گاڑھا کرکے کھیر بنا کر ناشتے میں استعمال کریں اور ساتھ ہی شٹالہ کا سالن کھائیں وہ یہ ہے۔
نسخہ نمبر2: شٹالہ کو میتھی کی طرح کاٹ کر چھوٹے گوشت میں کالی مرچ ڈال کر سالن بنالیں۔ شٹالہ سردی میں ہوتا ہے اس کی ایک قسم لوسن بھی ہے‘ زرعی ماہرین کے مطابق اس کے فوائد لوگوں کو پتہ چل جائیں تو لوگ جانوروں کو ڈالناچھوڑ دیں‘ بھینس‘ بکرے‘ گھوڑے وغیرہ اس موسم میں شٹالہ کھا کر خوب موٹے تازے ہوجاتے ہیں‘ دودھ وافر ہوجاتا ہے‘ سال بھر کی توانائی مل جاتی ہے جو گرم موسم میں کام آتی ہے‘ یہ جسم کو توانا بناتا ہے۔ پٹھوں کی مضبوط کرنا ہے جسم کو طاقت دیتا ہے۔

بے اولاد جوڑوں کیلئے تیربہدف نسخہ

(نسرین زوجہ محمد سرور بنت دین محمد)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں 12 سال سے بے اولاد تھی‘ دنیا بھر کے عاملوں غرض کوئی نسخہ‘ کوئی ٹوٹکہ‘ کوئی وظیفہ نہیں چھوڑا تھا‘ مایوسی انتہاء درجے پر تھی‘ میں نے تو اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت بھی دے دی تھی۔ ایک مرتبہ ایسے ہوا کہ کراچی میں رہائش پذیر ایک عورت کو خواب میں آکر کسی بزرگ نے فرمایا کہ نسرین بنت دین محمد جو کہ تمہارے میکے کے محلے کی ہے اس کو گوجرے میں یہ پیغام پہنچا دو کہ اسے کراچی میں ایک درویش ملیں گے اس نے یہ پیغام بڑے ڈھونڈنے کے بعد مجھے پہنچا دیا اور واقعی ہی ایسا ہوا جب میں کراچی گئی تو اچانک مجھے وہاں ایک بزرگ ملے جو نہایت نیک سیرت اور بااخلااق تھے اور انہوں نے مجھے ایک درود شریف بتایا اور کہا ہروقت کھلا پڑھو۔درودشریف ذیل میں دیا جارہا ہے۔ (ان دنوں مجھے مخصوص ایام شروع ہونے تھے) وہاں سے آنے کے بعد کچھ طبیعت ناساز بھی ہوئی اورایام بھی نہ آئے۔ سب نے طبیعت کی خرابی کو ڈیپریشن کہا۔ چنددن بعد میں کسی کی فوتگی پر رو رہی تھی کہ ایک عورت نے وجہ پوچھی جب میں نے بتایا کہ میں بے اولاد ہوں اس نے یہ عمل رمضان کریم میں بتایا اوراگلے رمضان کے15 ویں روزے میں ’’صاحب اولاد‘‘ تھی۔ اب میرے دو بیٹے ہیں بڑا بیٹا عثمان ڈپلومہ ہولڈر ہے‘ مسجد میں بیان بھی کرتا ہے‘ دوسرا بیٹا سول انجینئر ہے دونوں نے ’’سُچی ڈاڑھیاں‘‘ رکھی ہوئی ہیں۔ فرمانبرداراور انتہا درجے کے نیک ہیں۔ پہلی دفعہ بیٹے کی ولادت تک مجھے یقین نہیں آرہا تھا۔ اس عمل سے دو اور گھرانے بھی مستفید ہوچکے ہیں اگر یہ عمل کچھ اور گھروں کو روشن چراغ دلوانے میں معاون ثابت ہوجائے تو یہ میری خوش قسمتی ہوگی۔
عمل روحانی اور طبی دونوں درج ذیل ہیں:۔
فجر سے پہلے (آدھا گھنٹہ) دو رکعت نفل برائے حاجت پہلی رکعت میں 3 بار سورۂ اخلاص اور دوسری رکعت میں بھی سورۂ فاتحہ کےبعد سورۂ اخلاص تین بار پڑھ کر تشہد کے بعد سلام پھیر لیں۔ سلام کے بعد ایک بار درودابراہیمی پڑھیں اور پھر گیارہ مرتبہ کوئی سا دوسرا درودشریف پڑھ کر یہ تسبیح پڑھیں (صرف ایک تسبیح)
یارحیم‘ یاکریم‘ یااللہ پیارے محمدﷺ کے واسطے
پھر گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور گڑگڑا کر دعا مانگیں۔ جب تک حاجت روا نہ ہوپڑھتے رہیں‘ قدرتی ناغے کے علاوہ ناغہ نہ ہونے دیں۔
بارہ سال سے بے اولاد تھی ‘نفلوں کے تین ماہ کے اندرحمل ٹھہر گیا تو اتنی بے یقینی تھی کہ بتانہیں سکتی‘ رمضان المبارک میں یہ عمل ملا اور شروع کیا اور آتے رمضان کی 15 تاریخ کو اللہ تعالیٰ نے بیٹا نیک اور صالح عطا فرمادیا۔ تہجد کے نفلوں پر اتنا پختہ یقین ہوگیا کہ تقریباً 17،16 سال سے روٹین رہی۔
فقیر کا بتایا ہوا عمل بھی ساتھ کیا: درج ذیل اشیاء کو صاف کرکے باریک پیس کر ایک چٹکی پھکی کھانے کے بعد کھائیں یہ عمل کرتے رہیں اگر کبھی اتفاقاً نہار منہ کھالیں تو پھر کھانا بھرپور بھوک لگنے تک نہ کھائیں۔ نسخہ یہ ہے:۔
ھوالشافی: سونف‘ سوئے دونوں ایک ایک چھٹانک‘ گلاب کی پتیاں آدھ پاؤ‘ چینی ایک چھٹانک۔
نسخہ نمبر 2:درج ذیل نسخہ ہائی بلڈپریشر والے ہرگز نہ کریں صرف لو بلڈپریشر والے کریں۔
کالے تل آدھ پاؤ‘ چینی آدھ پاؤ‘ پانی پاؤ سے زیادہ‘ زیرہ سفید آدھ چھٹانک۔ اگر میسر ہوتو آب زم زم ڈال کر کھیر سی تیار کرلیں اور صرف حیض آنے کے پہلے دن کھالیں‘ تھوڑی تھوڑی مقدار میں کھالیں‘ (ساری کھانے کی شرط نہیں کہ ختم ہی کرنی ہے) پہلے ہی ماہ امید بَر آئے گی‘ ورنہ تین ماہ یہی عمل دھرائیں۔ نوافل بھی روزانہ پڑھتے رہیں۔ بہو نے کھائی‘ باقی بچی ساس نے کھالی‘ باقی جانور کو ڈال دی‘ تینوں کی اللہ نے گود ہری کردی۔ بہو نے صرف اتنا کہاکہ مجھ سے کھائی نہیں جارہی تو ساس نے کہا یہ کیا بات ہوئی یہ دیکھو میں کھا کر دکھاتی ہوں۔ (سیدھے سادے دیہاتی سے تھے اللہ تعالیٰ نے ساس کو چودہ سال بعد صاحب اولاد کردیا)
درج ذیل درود شریف مجھےان کراچی والےبزرگ نے بتایا تھا جو ہروقت ورد زبان رکھتی ہوں:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ آلِ سَیِّدِنَا وَ مَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاَصْحَابِ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ عَلَیْہ۔ اور یہ دعا ورد زبان اب تک رہتی ہے ور دوسرے گھرانوں نے بھی پڑھا تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے اولاد نرینہ ہی ہوئی۔ رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَ ﴿الانبیاء89

ہشاش بشاش اٹھنے کا نبوی ؐ نسخہ

(محمد طاہر سردار‘ پشاور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری کا باقاعدہ پڑھنے والا ہوں اور انٹرنیٹ پر آپ کا درس ڈاؤن لوڈ کرکے سنتا ہوں اور اس پر باقاعدہ عمل کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہوں۔ میں آپ کو اپنا ایک آزمودہ عمل بتارہا ہوں جو کہ آپ عبقری میں شائع فرمائیں تاکہ مزید لوگ اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ میں نے درج ذیل حدیث مبارکہ کو کئی کتابوں میں پڑھا ہے اور علماء کرام سے بھی سنا ہے۔ یہ عمل اکثر دارالعلوم میں طلباء کرام کو بھی کرایا جاتا ہے اور وہ اس سے باقاعدہ فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ وہ عمل یا حدیث مبارکہ ذیل میں بیان کرتا ہوں۔ (حدیث کامفہوم اس طرح ہے)
ایک مرتبہ حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو گھریلو کام کاج کرتے کرتے ہاتھوں پر چھالے پڑگئے تو اس تکلیف کو دیکھتے ہوئے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو فرمایا کہ آپ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) کے اباجان حضور نبی اکرم ﷺ کے پاس اکثر لونڈیاں آتی رہتی ہیں تو آپ (رضی اللہ تعالیٰ  عنہا) ان سے کیوں نا ایک لونڈی اپنی خدمت کیلئے لے لیں تو اس پر حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا ایک مرتبہ اپنے ابا جان ﷺ کے گھر مبارک اس بات کیلئے تشریف لے گئیں تو حضور نبی کریم ﷺ کچھ مصروف تھے اس لیے حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کچھ بیان کیے بغیر واپس تشریف لے گئیں تو حضور نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: یہ فاطمہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) تشریف لائیں تھیں اور ملے بغیر چلی گئیں کیوں؟ یہ معلوم کرنے کیلئے حضور نبی کریم ﷺ خود حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر تشریف لے گئے اور ان سے پوچھا کہ آپ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) آئیں اور پھر کچھ کہے بغیر چلی گئیں کیا بات ہے؟ حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کچھ نہ فرمایا کہ کچھ خاص بات نہیں تو اس پر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے حضور نبی کریم ﷺ سے ارشاد فرمایا کہ ان کو میں نے ہی آپ ﷺکی طرف بھیجا تھا تاکہ گھریلو کام کیلئے آپ ﷺ سے ایک لونڈی کی درخواست کرے تو اس پر حضور نبی اکرم ﷺ نے حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ارشاد فرمایا کہ میں کیوں نا اس سے بہتر ایک عمل تم کو دوں تاکہ وہ تمہاری اس ضرورت سے بہتر ہے تو اس پر حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ ضرور ارشاد فرمائیے۔
حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تم روزانہ رات کو سونے سے پہلے 33 مرتبہ سبحان اللہ‘ 33 مرتبہ الحمدللہ اور 34 مرتبہ اللہ اکبر پڑھ کر اپنے آپ پر دم کرلیا کرو اس سے تمہاری تمام تکان دور ہوجائے گی۔ یہ عمل حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے منسوب ہونے کی وجہ سے اسے تسبیح فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی کہا جاتا ہے۔ اگر کوئی شخص سارا دن بے حد مشقت کے بعد اگر رات کو یہ عمل پڑھ کر اپنے آپ پر دم کرلے اور پھر سوجائے تو وہ صبح انشاء اللہ اس طرح اٹھے گا جیسے پھول کی طرح ہلکا اور ہشاش بشاش ہو۔ یہ عمل اکثر طلباء کرتے ہیں اور یہ عمل میرا بھی کئی سالوں سے آزمودہ ہے۔

قرض سے نجات کا بہترین عمل

(بندہ خدا‘ واہ کینٹ)
اگر کوئی شخص مقروض ہوگیا ہو اور قرض اتارنا مشکل ہوگیا ہو تو اسے چاہیے کہ ہر روز نماز فجر کے بعد اول آخر تین تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے اور درمیان میں اکتالیس مرتبہ سورۂ نصر پڑھے۔ انشا اللہ تعالیٰ قرض سے نجات ملے گی اور باآسانی قرض ادا ہوجائے گا۔ روزانہ پابندی سے پڑھیں۔
دکان کی آمدنی میں اضافہ‘ تنخواہ میں ترقی کا عمل
ہر انسان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی دکان خوب ترقی کرے اور خوب اضافہ ہو‘ جو شخص ملازمت پیشہ ہوں ان کی بھی ترقی کی خواہش ہوتی ہے اس کا حل ہماری پیاری کتاب قرآن مجید نے ہمیں بتادیا ہے کہ جو شخص ان دونوںمعاملات میں ترقی کا خواہش مندہو اسے چاہیے کہ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یعنی سو مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پابندی سے پڑھ لیا کرے۔ انشاء اللہ آمدنی میں اضافہ ہوگا اور جو دلی خواہش ہوگی وہ بھی پوری ہوجائیگی۔ اس عمل کو ضرور کریں اور پھر اس کے فوائد دیکھیں۔
پیشاب کی بندش‘ رکاوٹ دور کرنے کا خاص عمل
اگر کسی کا پیشاب رک گیا ہو یا اس میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہو تو پہلے باوضو گیارہ مرتبہ کوئی سا بھی درود شریف پڑھے اس کے بعد گیارہ بار سورۂ اخلاص پڑھیں اور پھر گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھیں پھر پانی پر دم کرلیں اور یہ پانی کسی بوتل میں ڈال دیں‘مریض سارا دن یہ پانی پیتا رہے۔ اگلے دن ہر صبح یہ عمل کرکے پانی پر دم کرکے مریض یہی پانی پیے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ پیشاب کی بندش کھل جائیگی اور مریض کو سکون آجائیگا ضرور آزمائیں۔
استخارہ کا خاص طریقہ
عشاء کی نماز کے بعد باوضو پاک کپڑے پہن کر پاک بستر پر قبلہ کی طرف منہ کرکے دائیں کروٹ لیٹ جائیں‘ مندرجہ ذیل سورتیں حسب ذیل ترتیب سے پڑھیں۔ سورۂ شمس 7 مرتبہ‘ سورۂ لیل 7 مرتبہ‘ سورۂ اخلاص 7 مرتبہ‘ سورۂ والتین 7 مرتبہ پڑھیں۔ یہ سورتیں 30 ویں پارہ میں ہیں‘ اس کے بعد عاجزی سے اللہ پاک سے عرض کریں‘ اے اللہ جل جلالہٗ! میرے خواب میں اشارہ دے اور میرے حال میں کشادگی پیدا کر۔ اللہ تعالیٰ جل شانہٗ ضرور مدد کریں گے اور صحیح سمت میں آگاہی دیں گے۔بہت سوں کا آزمودہ عمل ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 081 reviews.