Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرا رمضان تسبیح خانہ میں کیسا گزرا؟

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

ان لوگوں کے تاثرات و مشاہدات جنہوں نے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ تسبیح خانہ میں رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں سے لطف اندوز ہوئےاور بے شمار کی زندگیوں میں حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ آپ بھی پڑھیے....

تسبیح خانے سے ملا ہمیشہ کا سکون
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اس رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ کے پاس کچھ دن ٹھہرنے کا موقع نصیب کیا۔ آپ کے پاس آنے سے پہلے میں بہت پریشان حال تھا‘ وجہ معلوم نہیں‘ بس ہمیشہ مغموم اور متفکر رہتا تھا۔ جب میں نے عبقری میں اعلان پڑھا کہ ’’رمضان حضرت حکیم صاحب کے ساتھ گزاریں‘‘ تو مجھے بہت خوشی ہوئی۔ میں نے آخری عشرہ آپ کے ساتھ گزارنے کا ارادہ کیا۔ تسبیح خانہ میں آتے ہی مجھے ایک سکون نصیب ہوا‘ دل خوش ہوا اور دل و دماغ ٹھنڈے ہوگئے۔ الحمدللہ مجھے بہت زیادہ فیض نصیب ہوا‘ اب میری کیفیت یہ ہے کہ تہجد‘ اشراق اور اوابین کی توفیق نصیب ہورہی ہے اس کے علاوہ تلاوت‘ ذکر بہت پابندی سے ہورہا ہے۔ پہلے بدنظری ہوتی تھی اب آنکھوں میں حیا آگئی ہے۔ گانے سننے سے اللہ جل شانہٗ حفاظت کرتا ہے‘ میں ٹی وی دیکھنے کا بہت شوقین تھا لیکن اب آہستہ آہستہ دل ہٹ گیا ہے۔ ریڈیو پر پروگرام سننے سے بھی اللہ جل شانہٗ نے بچا لیا ہے۔ پہلے جب میں گھر جاتا تھا تو داخل ہوتے ہی طبیعت بوجھل ہوجاتی تھی اور بے سکونی کا احساس ہوتا لیکن اب داخل ہوتے وقت سکون محسوس کرتا ہوں۔ صرف دس دن تسبیح خانے میں گزارنے سے اتنا زیادہ نفع ہوا ہے اور میری زندگی کے دن رات میں چین اور سکون آگیا ہے۔ انشاء اللہ آئندہ رمضان مکمل آپ کے پاس گزاروں گا۔(سعیدالرحمن‘ بنوں)
اس رمضان نے تو میری دنیا ہی بدل دی
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! گزارش ہے کہ بندہ نے آپ کے پاس رمضان المبارک کا ایک عشرہ گزارا۔ آپ کے روح پرور بیانات اور یہاں کے ماحول نے دل کی دنیا ہی بدل دی اور یہ رمضان اور عید سابقہ رمضان اور عید سے مختلف گزرے۔ آئندہ کیلئے گناہوں سے توبہ کی‘ میرے پاس گانوں و فلموں کی سی ڈیز تھیں گھر جاتے ہی میں نے انہیں نہر میں بنادیا۔ میرے لیے استقامت کی دعا کیجئے گا۔ (غلام فرید‘ پاکپتن شریف)
تسبیح خانے کے ماحول نے نمازی بنادیا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ اللہ رب العزت آپ کے ادارہ عبقری اور تسبیح خانہ اور اس کے متعلقہ جو جو بھی کام ہورہے ہیں اللہ رب العزت اس کو اور آپ کو ہر قسم کے شرور سے حفاظت فرمائیں۔ میں نے تین سال میں قرآن مجید مکمل حفظ کیا اور پھر اس کے بعد عالم کا کورس کرنے کیلئے ایک دینی ادارے میں داخل ہوگیا اس ادارے میں یہ میرا دوسرا سال ہے۔ اس ادارے کے اندر نماز کی بہت نگرانی ہوتی ہے کہ کوئی طالب علم ایسا تو نہیں جس نے آج نماز نہ پڑھی ہو‘ خاص طور پر وہاں پر فجر کی نماز کے بارے میں زیادہ پوچھا جاتا ہے اوراکثر یہ ہوتا ہے کہ ہم حالانکہ سردیوں میں صبح 5 بجے اٹھتے تھے اور پھر پڑھائی میں مشغول ہوتے تھے اور جب نماز کا وقت ہوتا تو ہم کمرے میں جاکر لیٹ جاتے‘ یہ میری عادت تھی۔ میری روزانہ اساتذہ تک شکایت پہنچتی‘ ہمارے اساتذہ نے ایک صلوٰۃ کمیٹی بھی بنائی ہوئی تھی جو نماز نہ پڑھنے والوں پر کڑی نظر رکھتی تھی۔
محترم حکیم صاحب! میں بہت پریشان تھا کہ میری نماز فجر نہ پڑھنے والی عادت کیسے ختم ہو؟ اساتذہ مجھے کبھی سخت ڈانٹتے‘ کبھی بھاری جرمانہ کردیتے‘ میں ٹس سے مس نہ ہورہا تھا۔ جب میں گھر جاتا تب تو کوئی بھی نماز نہ پڑھتا۔
حضرت حکیم صاحب! میں تسبیح خانہ میں رمضان سے 5 دن پہلے آیا اور میں نے یہاں آکرذکر خاص کے بعد اللہ جل شانہٗ سے مانگا اللہ جل شانہٗ نے مجھے اس سے بڑھ کر دیا‘ میں نے اللہ جل شانہٗ سے سب سے پہلے نماز باجماعت تکبیراولیٰ سے پڑھنے کی التجا کی آپ یقین جانیے یہاں پر نہ تو کوئی سختی کرنے والا استاد ہے اور نہ ہی کوئی صلوٰۃ کمیٹی ہے لیکن تسبیح خانے میں رمضان گزارنے کے بعد اب اللہ تعالیٰ نے میری یہ عادت بنادی ہے کہ نماز کھڑی ہونے سے دس منٹ پہلے مسجد میں پہنچ جاتا ہوں۔ حضرت حکیم صاحب! مجھے آپ کے تسبیح خانہ سے یہ چیز کیا ملی مجھے تو دنیا و آخرت کا بہترین خزانہ مل گیا۔ میں حافظ قرآن بھی ہوں لیکن باقاعدگی سے قرآن کی تلاوت نہیں کرپاتا تھا تسبیح خانے میں باقاعدگی سے اپنی منزل یاد کرتا رہا‘ یہاں دوسرے اعمال بھی کرتا تھا اور دن میں چھ پارے پڑھ لیتا تھا اس کے ساتھ ساتھ ذکر خاص‘ نفی اثبات‘ مراقبہ اور توجہ والی دعا بھی کرتا تھا جو وقت بھی بچتا تھا وہ قرآن کی تلاوت میں گزارتا تھا۔ تسبیح خانہ میں رہ کر مجھے نماز اور قرآن سے عشق ہوگیا ہے۔ محترم حکیم صاحب! اب تو یہ حال ہوگیا ہے کہ ایک منٹ بھی فارغ ہوتا ہوں تو میری زبان پر قرآن پاک کی تلاوت جاری ہوجاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جو مشق میں نے تسبیح خانہ میں کی ہے اللہ میری اس عادت کو پوری زندگی کیلئے عمل میں لادے۔(حافظ محمد عثمان‘ بورے والا)
صرف آخری عشرہ میں اتنا فیض
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کے ساتھ وابستگی کا عرصہ 10 سال سے زیادہ ہے‘ میری زندگی بہت مصروف ہے لیکن اس رمضان میں میں نے پکا ارادہ کیا کہ کچھ دن تسبیح خانہ میں آپ کی صحبت میں ضرور گزاروں گا۔ میں رمضان کے آخری عشرہ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوگیا۔ اس آخری عشرہ میں مجھے جو کچھ آپ سے فیض ملا وہ بیان سے باہر ہے۔ مجھے ندامت ہوئی کہ میں شروع رمضان میں کیوں نہیں آیا۔
آپ کے فجر اور تراویح کے بعد جو درس ہوتے رہے ان سے بہت کچھ ملا‘ اپنی زندگی کی کمی‘ کوتاہیوں کا بہت زیادہ احساس ہوا۔ اللہ سے گڑگڑا کر توبہ کی۔ جو خدمت آپ نے اور آپ کے خدام حضرات نے کرچھوڑی وہ تو بیان سے باہر ہے۔ ان کیلئے الفاظ ہی نہیں ہیں۔ (تنویر احمدخان‘ لاہور)
تسبیح خانہ نے مجھے کیا سے کیا بنادیا
حضرت جی السلام علیکم! گزشتہ رمضان میں نے آپ کے پاس گزارنے کا پروگرام بنایا‘ اللہ نے مدد کی اور آپ کے پاس رمضان گزارنے پہنچ گیا۔ آپ کے پاس کچھ عرصہ گزار کر میں اپنی نالائقی‘ کم عقلی اور سستی کی وجہ سے وہ کچھ نہ پاسکا جو تسبیح خانہ کے نورانی ماحول میں پاسکتا تھا۔
محترم حضرت جی! رمضان المبارک آپ کے ساتھ گزارنے کے بعد کچھ عبادات اس طریقے سے کررہا ہوں حالانکہ رمضان تسبیح خانہ میں گزارنے سے پہلے میں ان عبادات کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ میں یہ سب کبھی کروں گا بھی۔۔۔۔
1۔ نماز تہجد کی پابندی کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔2۔ پانچ وقت نماز پابندی سے باجماعت ادا کررہا ہوں۔ 3۔ ہرنماز کے بعد دو انمول خزانہ گیارہ مرتبہ۔ 4۔ ایک تسبیح سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْم .5۔ایک تسبیح اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ ۔ 6۔ ایک تسبیح درود شریف۔ 7۔ ایک تسبیح تیسرا کلمہ۔8۔ ایک تسبیح لَا اِلٰہَ اِلَّاللہُ کے ہر لفظ کی۔ 9۔ اشراق کی نماز پابندی سے پڑھتا ہوں۔ 10۔ چاشت کی نماز ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن کبھی کبھی رہ جاتی ہے۔ 11۔ روزانہ قرآن پاک کی تلاوت جس میں اللہ تعالیٰ کے 99 نام مبارک‘ سورۂ فاتحہ‘ آیۃ الکرسی‘ سورۂ بقرہ کا آخری رکوع‘ سورۂ کہف کا آخری رکوع‘ سورۂ حج کا پندرہ نمبر رکوع‘ سورۂ یٰسین‘ سورہ رحمن‘ سورۂ واقعہ‘ سورۂ حشر کا آخری رکوع‘ سورۂ ملک‘ سورۂ مزمل‘ الشمش‘ الضحیٰ‘ سورۂ الم نشرح‘ سورۂ قدر‘ قریش‘ کوثر اور آخری چھ سورتیں اور حضرت محمدﷺ کے 99 نام مبارک پڑھ کر روزانہ تمام مسلمانوں کوہدیہ کرتا ہوں۔ حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اور آپ دامت برکاتہم کا نام لے کرہدیہ کرتا ہوں۔ حضرت آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام سے لے کر قیامت تک آنے والے تمام مسلمانوں کو ہدیہ کرتا ہوں۔ 12۔ عصر کے بعد تسبیحات اور ذکر جو شجرہ طیبہ قادری ہجویری میں ہے وہ کرتا ہوں۔ 13۔ عشاء کے بعد صلوٰۃ تسبیح ادا کرکے سوتا ہوں۔ 14۔ سوتے وقت جب چارپائی پر لیٹتا ہوں تو دو انمول خزانے وظیفہ نمبر ایک ایک مرتبہ‘ وظیفہ نمبر2 گیارہ مرتبہ‘ سورۂ فاتحہ پہلے‘ بسم اللہ گیارہ مرتبہ‘ اول کلمہ گیارہ مرتبہ‘ سورۂ فاتحہ گیارہ مرتبہ‘ سورۂ اخلاص گیارہ مرتبہ‘ استغفراللہ گیارہ مرتبہ‘ تیسرا کلمہ گیارہ مرتبہ‘ درودشریف گیارہ مرتبہ‘قرآن کی تلاوت جس میں سورۂ فاتحہ‘ آیۃ الکرسی‘ سورۂ بقرہ کا اخری رکوع‘ سورۂ حشر کی آخری آیتیں‘ سورۂ مزمل‘ الم نشرح‘ القدر‘ قریش‘ کوثر اور آخری چھ سورتیں روزانہ پڑھ کر سوتا ہوں‘ قرآن کی یہ تلاوت زبانی یاد کرتا ہوں۔حضرت جی یہ روزانہ کے معمولات ہیں اس کے بعد جو ٹائم ملتا ہے اس میں سورۂ فاتحہ کا وظیفہ کرتا ہوں۔
محترم حضرت جی! تسبیح خانہ کے نورانی ماحول میں رہتے ہوئے بہت سے مشاہدات ہوئے جن میں سےایک مشاہدہ لکھ رہا ہوں۔ستائیسویں شب کو جب آپ کا درس ختم ہوا تو اس کے بعد وضو کرکے تہجد کی تیاری شروع کردی۔ تہجد کےدوران خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کا تصور واضح نظر آرہا تھا‘ خیال منتشر نہیں ہوتا تھا۔ پہلے تصویر نہیں بنتی تھی‘ ہمیشہ خیال منتشر ہوجاتا تھا لیکن اب واضح تصویر خانہ کعبہ کی ایک بڑی شکل اور جسامت میں نظر آئی‘ جس طرف اندھیرا والی جگہ پر ہلکی سی روشنیاں ہوں ایسا منظر تھا اور اس مقام ابراہیم علیہ السلام کی سائیڈ پر اپنے آپ کو کھڑا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ محترم حضرت جی! یہ سب کچھ جاگتے ہوئے تہجد کے وقت دیکھا اور یہ سب کچھ رمضان آپ کے ساتھ گزارنے کی وجہ سے ہوا۔ ( ارشد حسین‘ فیصل آباد)
گھر سے تسبیح خانےتک کا سفر
جب عبقری رسالہ میں یہ پڑھا کہ رمضان حضرت حکیم صاحب کے ساتھ گزاریں‘ تو میرا دل پورا رمضان حضرت حکیم صاحب کے ساتھ گزارنے کے خیال کے ساتھ ہی باغ باغ ہوگیا۔میں نے سوچا کہ ٹیلیفون پر شاید ٹائم نہ مل سکے لہٰذا سوچا کہ کیوں نہ لاہور جاکر اپنا نام لکھوا لوں۔
میں نے خود لاہور جانے کا پروگرام بنالیا جیسے ہی پروگرام بنایا حالات جو پہلے کافی سازگار تھے قدرسختہونا شروع ہوگئے۔ ہوتے ہوتے جس دن میں نے لاہور جانا تھا اس دن میرے پاس لاہور آنے کا کرایہ تک نہ تھا۔ سخت پریشانی‘ کبھی کیا کروں‘ کبھی کسی سے کہوں مگر جنہوں نے مجھ سے پیسے لیے تھے وہ بھی دینے کیلئے تیار نہ ہوئے خیر جیسے تیسے کرکے ایک باباجی سے پانچ سو روپے لیے اور لاہور چلا آیا۔ راستے میں جومشکلات پیش آئیں وہ ایک علیحدہ کہانی ہے‘ خیر لاہور پہنچا اور تسبیح خانہ میں آکر حضرت حکیم صاحب سے رمضان یہاں گزارنے کی اجازت چاہی تو آپ نے فوراً دیدی۔ واپسی کیلئے نکلا تو کرایہ وہ تھا جو خرچ ہوچکا تھا۔ اب لاری اڈا پر پہنچا اور لوگوں سے موبائل کی دکان کا پوچھ کر وہاں اپنا موبائل جو کہ بڑی مشکل سے تین سو روپے کا بکا بیچ کر گاڑی میں سوار ہوا۔یہ تمام تفصیلات اس لیے تحریر کررہا ہوں کہ ایک رستہ اختیار کرنے کیلئے مجھ جیسے گنہگار کو راہ میں کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کتنی رکاوٹیں آئیں وغیرہ وغیرہ۔
رات کو تقریباً ایک بجے یا شاید دو بجے گھر پہنچا۔یہاں تک کے معاملات وہ تھے جو صرف ماہ رمضان گزارنے کی اجازت کیلئے کوشش کی۔ اب درمیانی وقفہ میں روز بروز حالات بگڑتے گئے اور کچھ کچھ سمجھ بھی آرہی تھی کہ آخر کیوں؟ اگر کوئی غلط کام کرنے جاؤں تو اس کے اسباب فوراً پیدا ہوجاتے ہیں اور رکاوٹیں فوراً ختم ہوجاتی ہیں لوگ مدد کرنے پر آمادہ ہوجاتے ہیں‘ مگر جب کسی بھی نیک کام کے بارے میں سوچوں تو فوراً لوگ منہ چڑالیتے ہیں‘ رکاوٹیں‘ جھگڑے‘ اسباب ختم ہوجاتے ہیں‘ خیر میں نے بھی ٹھان لی کہ اگر دنیا ادھر سے اُدھر ہوجائے میں رمضان لاہور تسبیح خانہ میں ہی گزاروں گا آخر دن قریب آتے گئے‘ مجھے روزانہ پہلے سے پریشانیاں جھیلنی پڑتی جو میرے ارادوں کو متزلزل کرتے گئے‘ لوگوں کی زبانوں پر یہ کہ کیسے جاؤ گے؟ کیا کروگے؟ گھر میں کون ہوگا؟ بچوں کے پاس کون ہوگا؟ خرچہ کیسے پورا ہوگا؟ اسباب بھی ختم اور امداد بھی ختم۔ پیسے واپس دینے والوں نے فون بند کردئیے‘ کاروبار ٹھپ اور مسلسل گھاٹا اور بہت سے معاملات میرے ارادوں کو ناکام نہ کرسکے۔
مقررہ تاریخ کو بینک بند‘ کرائے کا کیا کروں؟ گھر میں کیا دوں؟ میں نے اس سے اگلی تاریخ کو چیک کیا تو اے ٹی ایم مشین خراب جیب میں صرف تین روپے جو خیرات کرنے تھے۔ بستر بغل میں‘ جگ کندھے پر اور میں روڈ پر کھڑا پریشان۔۔۔۔اتنے میں فون آیا کہ چھوٹے بیٹے کی ہاتھ کی ہڈی بالکل ہاتھ کے قریب سے ٹوٹ گئی ہے اور آپ فوراً آئیں۔ میرے تو پسینے چھوٹ گئے کہ یااللہ یہ کیا ماجرا ہے؟
کرایہ نہیں اور ڈاکٹروں کے خرچے کیسے پورے ہوں گے؟ میرے موبائل کی بیٹری ختم تھی‘ گاڑی والے کو کہا مجھے لے چلو میں اتر کر کرایہ دے دوں گا۔ اس نے بٹھالیا‘ راستے میں ایک شخص سے موبائل لے کرگھر فون کیا اور کہا کہ باہر سٹاپ پر آئیں‘ میرا بڑا بیٹا کرایہ لے کر آیا اور اس گاڑی والے کو دیا گھر والے میرے سالے کے گھر آئے ہوئے تھے‘ بیٹے کو دیکھا تو دل بھر آیا‘ ایسا فیکچر پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا‘ خیر صبح اسلام آباد کا پروگرام بنا۔ صبح ساڑھے چھ بجے کے کھڑے تقریباً ساڑھے نو بجے گاڑی ملی جو ہر آدھے گھنٹے بعد مل جایا کرتی تھی۔ اسلام آبا پہنچتے ہی ڈاکٹر سے پلستر کروایا‘ بچوں کو رشتہ داروں کے حوالے کیا۔ بیگم سے کرایہ لیا اور پھر لاہور کیلئے کوشش شروع کردی‘ مگر گاڑی تھی کہ ملنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ مختصر رات نو یا دس بجے کے قریب لاہور پہنچ گیا۔ رات ایک پارک میں سو کر گزاری اور صبح ہوتے ہی تسبیح خانہ میں پہنچ گیا اوریہاں آکر اعمال شروع کردئیے۔ابھی یہاں ایک دن ہی گزارا تھا کہ گھر سے فون آیا کہ چھوٹی بیٹی بہت سخت بیمار ہے‘ میں نے کہا کوئی بھی مصیبت آئے اب میں رمضان تسبیح خانہ میں گزار کر ہی واپس آؤں گا۔
اللہ کے حکم سے تسبیح خانہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے تمام پریشانیوں کو دماغ سے جھٹک دیا اور میں خشوع و خضوع کے ساتھ اعمال میں لگ گیا۔ پریشانیوں کے بتانے کا مقصد یہ تھا کہ وہ دن بھی تھے اور یہ دن بھی ہیں۔ گھر میں بالکل سکون آگیا ہے اب تو ایسے ہے جیسے کوئی پریشانی ہے ہی نہیں۔
تسبیح خانہ میں ایک چیز اور جو میں نے دیکھی کہ میں دن میں تقریباً پندرہ کپ چائے اور آدھ پاؤ تمباکو روزانہ حقہ میں ڈال کر پیتا تھا۔ میں نے پورا رمضان تسبیح خانہ میں گزارا مجھے ایک دن بھی تمباکو اور چائے کی طلب نہیں ہوئی۔یعنی اگر کوئی نشہ کرنے والا یا کوئی اور برائی کرنے والا صدق دل سے تسبیح خانہ کے نورانی ماحول میں آئے تو انشاء اللہ اس سے وہ برائی بہت جلد چھوٹ جائے گی۔ یہ میرا اپنا ذاتی تجربہ ہے۔ آج میں بالکل فریش ہوں۔اللہ تعالیٰ جل شانہٗ نے تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے کی برکت سے میری تمام مالی‘ جانی پریشانیاں ختم کردی ہیں۔ (ابوحذیفہ منظر) (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 089 reviews.