Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شیخ روح اللہ بندگیؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

یہ عمل کرنے کے دوران صرف سفید کپڑے پہنے‘ کسی بھی قسم کے رنگ والے کپڑوں سے پرہیز کرے اور روزانہ بعد نماز مغرب باوضو ایک سو بار سورۂ والصفت (پارہ23) پڑھے۔ چالیس دن یہ عمل کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چاہے کتنا ہی سنگ دل ہو فوراً نرم دل ہوجائے گا۔

روزی میں اضافہ ہونے کے لئے
اگر کسی کی روزی تنگ ہو اور وہ تنگدستی کا شکار ہو گھر کا خرچہ پورا نہ ہوتا ہو تو اس کیلئے سورۂ واقعہ (پ27) بعد نماز عشاء باوضو ایک مرتبہ پڑھے اس کے بعد ایک سو بار سورۂ اخلاص (پ30) پڑھے۔ یہ عمل روزانہ کرے‘ ناغہ نہ کرے اور نہ بددل ہوکر اس عمل کو چھوڑے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن بعد آمدنی میں اضافہ شروع ہوجائے گا اور آمدنی کے نئے نئے دروازے کھلیں گے۔
ہرمشکل میں کامیابی کا عمل
اگر کسی کوکوئی مشکل پیش آجائے اور وہ حل نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے سورۂ الم نشرح پڑھنی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ اس عمل کو کرنے سے قبل دو رکعت نفل نماز پڑھے۔ اس طرح کہ پہلی اور دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قریش پڑھے۔ اس کے بعد قعدہ میں التحیات درود شریف و دعا کے بعد ایک سو باون مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھ کر سلام پھیردیں اور مشکل کے حل کے لیے دعا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے دو تین دن میں مشکل حل ہوگی اور ہر مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی۔
ہرمقصد میں کامیابی کیلئے
جوشخص یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائے تو اس کیلئے یہ عمل بہت مرتبہ کا آزمودہ ہے۔ انشاء اللہ اکیس دن عمل کرنے سے مقصد پورا ہوگا‘ عمل یہ ہے کہ اول گیارہ بار درودشریف پڑھے‘ آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھے۔ درمیان میں پانچ سو ساٹھ مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔ پڑھے اور دعا کرے۔
حاسد سے پیچھا چھڑانا
اگر کسی شخص کے پیچھے حاسدین لگ گئے ہوں اور اس کو ہروقت ان سے خطرہ رہتا ہو کہ جان کا نقصان ہوجائے یا مال کا تو اس سے پیچھا چھڑانے کیلئے سرسوں کے دانے پچاس عدد لے کر ایک مرتبہ باوضو سورۂ یوسف مکمل سورۂ پڑھ کر ان دانوں پر دم کریں اور یہ عمل گیارہ دن تک کریں اور گیارہویں دن ان دانوں کو آگ میں جلادیں اور حاسد کا نام لیں کہ وہ حسد سے باز آجائے اور نقصان نہ پہنچاسکے اور ہر قسم سے پیچھا چھوڑ دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ حاسد مغلوب اور شرارت سے باز آجائے گا۔ سورۂ یوسف بارہویں پارہ میں ہے۔
خیروبرکت کیلئے
اگر گھر میں خیروبرکت میں کمی ہو‘ ہروقت کوئی نہ کوئی مصیبت آتی رہتی ہو‘ گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا ہو‘ روزی میں بہت کمی ہو‘ کھانے کی تنگی اور ضروریاتِ زندگی کی کمی سے دل پریشان اور بے چین رہتا ہو۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ سورۂ مزمل (پ29) بعد نماز فجر باوضو روزانہ گیارہ بار پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ مسلسل تین ماہ عمل کرنے سےروزی میں برکت شروع ہوگی۔ رزق زیادہ ملے گا اور گھر سے لڑائی جھگڑا‘ بے برکتی ختم ہوکر باہمی محبت اور خوب برکت پیدا ہوگی۔ البتہ یہ شرط ہے کہ پڑھنے والا جھوٹ‘ غیبت‘ گالی گلوچ اور بدزبانی سے خود کو بچائے۔
پتھر دل(سخت دل) کو نرم کرنا
اگر کوئی شخص پتھر دل ہو کسی پر رحم نہ کرتا ہو اور اسے کسی کی پریشانی دُکھ‘ تکلیف کا احساس نہ ہوتا ہو اور ظلم و تشدد اور مار دھاڑ اس کا وطیرہ اور طریقہ ہو اس کو نرم دل بنانے کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ یہ عمل کرنے کے دوران صرف سفید کپڑے پہنے‘ کسی بھی قسم کے رنگ والے کپڑوں سے پرہیز کرے اور روزانہ بعد نماز مغرب باوضو ایک سو بار سورۂ والصفت (پارہ23) پڑھے۔ چالیس دن یہ عمل کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چاہے کتنا ہی سنگ دل ہو فوراً نرم دل ہوجائے گا۔
محبت کا تیربہدف عمل
یہ عمل انتہائی پراثر ہے۔ باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے‘ اس کے درمیان پانچ سو بار یہ آیت پڑھے اور ساتھ میں مطلوب کا نام اس کی والدہ کے نام کے ساتھ اور طالب کا نام اس کی والدہ کے نام کے ساتھ پڑھے۔ یہ عمل چالیس دن کرے‘ انشاء اللہ تعالیٰ مطلوب مسخر ہوگا۔ وہ آیت یہ ہے۔ وَ اَلْقَیْتُ عَلَیْکَ مَحَبَّۃً مِّنِّیْ ۚ وَلِتُصْنَعَ عَلٰی عَیْنِیْ ﴿ۘطٰہٰ۳۹﴾مثال کے طور پر ہر آیت کے ساتھ ناظم الدین بن عالیہ علیٰ حب مسافرہ بنت فریدہ ۔ مطلوب اور طالب کا نام پڑھے۔
اولاد کو فرمانبردار بنانے کا عمل
اگر کسی کی اولاد کہنا نہ مانتی ہو‘ نافرمان ہو اور طرح طرح سے والدین کو تنگ کرتی ہو تو اس کیلئے باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف درمیان میں سورۂ کوثر (پارہ30) پانچ سو مرتبہ روزانہ پڑھ کر چینی یا مصری پر دم کرتے رہیں اور گیارہ روز تک اسی چینی یا مصری پر دم کرتے رہیں اور گیارہ دن دم کرنے کے بعد اس چینی یا مصری کو شربت میں گھول کر یا چائے میں ڈال کر یا کوئی میٹھی چیز (حلوہ‘ سویاں‘ کھیر) میں ڈال کر سب بچوں کو کھلادیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ سب بچے اطاعت گزار‘ فرمانبردار اور ماں باپ کا کہنا ماننے والے ہوں گے۔
روٹھے کو راضی کرنے کا عمل
اگر کوئی بیٹا یا بیٹی ماں سے روٹھ کر ناراض ہوکربالکل الگ تھلگ ہوگیا ہو اور ان سے ملنا جلنا اور ان کے پاس آنا جانا بند کردیا ہو یا ساتھ رہتا ہو لیکن ماں باپ کی طرف زیادہ توجہ نہ کرتا ہو‘ نہ ڈھنگ سے بات کرتا ہو۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب اور کامیاب ہے۔باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف اور درمیان میں سورۂ فاتحہ (الحمدشریف) اکتالیس مرتبہ پڑھ کر تھوڑے سے گُڑ پر دم کریں اور اسے جلادیں۔ یہ عمل گیارہ دن مسلسل کریں‘ انشاء اللہ تعالیٰ روٹھا ہوا خود حاضر ہوگا اور محبت سے پیش آئے گا۔ وظیفہ کرنے کے دوران ہر قسم کا گوشت اور مچھلی انڈا استعمال نہ کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 645 reviews.