Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

درس سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

درس سے فیض پانے والے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں پچھلے دس ماہ سے ماہنامہ عبقری کا قاری ہوں‘گزشتہ سال عیدالفطر کے بعد آپ کے درس میں شرکت کیلئے تسبیح خانہ آیا۔ آپ کا درس سنا تو گزرے وقت کو یاد کرکے رونا آیا کہ پچھلی زندگی بیکار ہی گزری ہے اور دل میں خیال آیا کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں سے ابدی خوشیاں مل سکتی ہیں اور دوسروں میں بھی یہ خوشیاں بانٹ سکتے ہیں۔ درس سننے کے بعد خو ب زارو قطار رویا اور اللہ سے توبہ کی۔پھر جو بعد میں اطمینان اور خوشی محسوس ہوئی وہ ناقابل بیان ہے۔ الحمدللہ! درس میں ہر جمعرات شرکت ہوتی ہے اور اپنےمسائل کے حل کیلئے خوب دعائیں کرتا ہوں۔ میری ایک کریانہ کی دکان ہے جو تین دفعہ بند ہوچکی تھی‘ حالات دن بدن خراب 
ہورہے تھے‘ بیماریاں الگ پریشان رکھتی تھیں مگر جب سے درس میں شرکت کررہا ہوں اللہ رزق میں برکت دے رہا ہے‘ دکان کی سیل میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہورہا ہے جس نے خود مجھ کو بھی حیران کردیا ہے۔ پہلے جو بھی تھوڑا بہت کماتا تھا وہ بیماریوں کی نذر ہوجاتا تھا مگر اب الحمدللہ! گھرمیں بیماریاں نہ ہونے کے برابر ہے۔ اب دوماہ ہوگئے ہیں ہم کسی ڈاکٹر کے پاس بھی نہیں گئے۔(ثاقب رحمان‘لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 160 reviews.