محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے ماہنامہ عبقری پڑھتے ہوئے تین سال کا عرصہ بیت چکا تھا۔ پچھلا کچھ عرصہ میں نے بہت زیادہ پریشانی میں گزارا۔ گزشتہ آٹھ سال سے عدالتی کیسوں میں الجھا ہوا تھا‘ معاملات حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے‘ جیسے جیسے سلجھاتا مزید الجھاؤ پیدا ہورہا تھا۔ میرا گھر ٹوٹ چکا تھا‘ بیوی نے زبردستی طلاق لے لی۔ اللہ نے ایک بچی سے نوازا جو نہ میرے پاس آنے کو تیار ہے نہ رہنے کو۔ میں اپنی بچی کیلئے تڑپ رہا تھا۔ مجھے ایسے محسوس ہورہا تھا کہ میرے لیے مدد کا ہر دروازہ بند ہوگیا ہے‘ میں در در کی ٹھوکریں کھا کر تھک چکا تھا۔
ایک دن عبقری پڑھتے ہوئے میری نظر ماہانہ روحانی محفل پر پڑی تو میں نے اپنی مشکلات کے حل کیلئے روحانی محفل کرنا شروع کردی۔ سات ماہ مسلسل میں روحانی محفل کرتا رہا توپھر میرے معاملات کچھ سلجھنے لگے‘ میرے کیسز کا فیصلہ ہونے لگا جن میں سے اکثریت میرے حق میں ہوا۔ عدالت نے مجھے میری بیٹی دلا دی جس نے کچھ دن تنگ کیا مگر اب میرے ساتھ خوش ہے۔ کاروبار کی بندش ختم ہونا شروع ہوگئی۔ میرے والدین نے چند ماہ پہلے ہی میری شادی کردی ہے۔ الحمدللہ! مجھے نہایت ہی نیک اور سلجھی ہوئی بیوی مل گئی جس نے میری زندگی میں سکون ہی سکون بھر دیا ہے۔ روحانی محفل اب بھی جاری ہے اور انشاء اللہ تاحیات جاری رہے گی۔ اس محفل نے میری زندگی کو جہنم سے نکال کر جنگ میں لاکھڑا کیا ہے۔ (شمریز‘ گوجرانوالہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں