ھوالشافی: آدھی چمچ اجوائن‘ گُلو دو ٹکڑے‘ مگاں ایک ٹکڑا‘ بادام کی گری چھ سے سات دانے۔ تمام چیزیں آدھ گلاس پانی میں چوبیس گھنٹے کیلئے بھگوئیں۔ بادام کی گری علیحدہ پیس لیں اور باقی چیزیں اسی پانی میں جس میں بھگوئی تھیں پیس لیں اور پھر چھان کر جو پانی بچے اس میں پسے ہوئے بادام کی گری اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے پی جائیں۔ا گر بخارکم ہو تو ہفتہ اور اگر بخارکی شدت زیادہ ہو تو ایک ہفتہ پی کر ایک ہفتہ ناغہ کرے اور اسی طرح تین ہفتے پئے نہایت بہترین اور آزمودہ نسخہ ہے۔ آج تک یہ نسخہ ناکام نہیں ہوا۔ (ام عبدالعظیم‘ اوکاڑہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں