کبھی دوسروں کی نامکمل بات کومکمل کرنے میں عجلت نہ کیجئے صبر سےکام لیجئے تاکہ وہ خود سے اپنا جملہ مکمل کرسکے۔ اس سے آپ کی عزت بڑھے گی۔
ایک ماہر نفسیات نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے باتوں باتوں میں مجھے بتایا کہ بھئی اس زندگی سے عاجز آگیا ہوں۔ اس زندگی کا کیا حاصل‘ جدھر بھی جاتا ہوں میری ذات غیردلچسپ اور غیر دلکش ہوتی ہے۔ مجھ سے کوئی مخاطب نہیں ہوتا۔ کوئی مجھ سے ہمدردی یا محبت نہیں کرتا۔میں نے اسے سمجھایا کہ آپ کسی شخص کی زندگی میں حصہ لیں‘ بظاہر وقتی طور پر آپ اس کے خوشی وغم کے شریک نہیں ہوسکتے لیکن جیسے جیسے آپ اس کے قریب ہوں گے آپ دکھ درد کے ساتھی بن جائیں گے اور ایسا ہونا فطری ہے۔ لیکن اگر آپ کوشش کریں تو دوسرے لوگ آپ کی ذات میں دلچسپی لے سکتے ہیں بس ایک ذرا تکلیف کی ضرورت ہے اور خاص طورپر آپ کا انداز گفتگو دلچسپ اور سلجھا ہوا ہو‘ بس! کوئی بات نہیں اگر آپ ہکلاتے ہوں یا گفتگو کے دوران میں رکتے ہوںاور اس میں بھی کوئی حرج نہیں اگر آپ کے بعض جملے نامکمل ہوتے یا ان میں گرامر کی غلطیاں باقی رہ جاتی ہیں تو یاد رکھئے عمومی اغلاط بولتے بولتے خود ہی ختم ہوجاتے ہیں۔ اپنی باتوں پر کبھی بھی بہت زیادہ زور نہ دیں اور اس کا خیال رکھئے کہ دوسروں کو بھی کچھ بولنا ہے۔ بعض موضوع پر گفتگو کرنے کیلئے بہت زیادہ محتاط بننے کی ضرورت نہیں اور کبھی نہ سوچئے کہ اس موضوع پر اگر آپ نے بولنے کی کوشش کی تو سامعین کو اس سے صدمہ ہوگا کبھی دوسروں کی نامکمل بات کومکمل کرنے میں عجلت نہ کیجئے صبر سےکام لیجئے تاکہ وہ خود سے اپنا جملہ مکمل کرسکے۔ اس سے آپ کی عزت بڑھے گی۔ کبھی بھی آپ کو ایک موضوع سے اکتانا نہیں چاہیے باوجود یہ کہ موضوع گھسا پٹا ہو اور آپ موضوع میں تبدیلی کے خواہاں ہیں‘ گفتگو کے دوران میں کبھی اپنی شخصیت بلند کرنے یا جتلانے کی کوشش نہ کیجئے سامین خود ہی آپ کی گفتگو سننے کے بعد آپ کی شخصیت کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔ گفتگومیں بڑا جادو ہے اسے یاد رکھئے اور ذہن نشین رکھئے کہ یہ خوبی یکطرفہ نہیں ہوتی۔ گفتگو کا مزہ اسی وقت ہے کہ جبکہ مخاطب بھی اسی سحرآفرینی کا مالک ہے‘ زیادہ سے زیادہ انسانوں سےا چھی اچھی باتیں کیجئے اور پھر کچھ عجب نہیں کہ آپ دن بدن اپنے انداز گفتگو میں محاسن پیدا کرتے جائیں گے انشاء اللہ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں