اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 21:پتھری ڈائیلاسز علاج نبویؐ اور جدید سائنس: دوران کلینک گردے‘ ڈائیلسزاور پتھری کے مریضوں کے اضافہ نے مجھے مجبور کیا کہ کیوں نہ ایک ایسی جامع کتاب تالیف کی جائے جس میں گردوں کے امراض اور پتھری کا سائنسی اور روحانی دونوں طرح کا کامیاب علاج دیا جائے۔ جب اس کتاب کی پہلی اشاعت شائع ہوئی تو ہزاروں گردوں اورپتھری کے امراض میں مبتلا گھر بیٹھے شفاء یاب ہوئے جس کا اظہار انہوں نے مجھ سے بالمشافہ ملاقات‘ ٹیلی فون‘خطوط اور ای میلز کے ذریعے کیا۔ اس کتاب کی اب تک تین کامیاب اشاعت شائع ہوچکی ہیں۔ اس کتاب کی تیاری میں جن افراد کی تحریروں سے استفادہ کیا گیا ان کے نام درج ہیں۔ محمدظفرعادل۔ محمد اظہر رضوی۔ حکیم راحت نسیم سوہدروی۔ جناب علی ناصر زیدی۔ ڈاکٹر صہیب احمد بٹ۔ حکیم جاوید بیگ۔ عبداللہ خاور۔ پروفیسر حکیم خالد مبین خان۔ ابوصارم۔ ڈاکٹر داؤد احمد شاہین۔ سید صادق ابدالی۔ ڈاکٹر سید عطا الرحیم۔ ڈاکٹر خالد محمود جنجوعہ۔ ڈاکٹر سید خالد غزنوی۔ پروفیسر حکیم محمد یونس۔ ڈاکٹر شوکت امان اللہ۔ جن رسائل سے استفادہ کیا گیا ان کے نام درج ہیں۔طب و صحت۔ حکایت۔ طبیب حاذق۔ ہمدرد صحت۔ اردو ڈائجسٹ۔ رہنمائے صحت۔ قومی صحت۔ طب نبوی۔نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں