محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کی پچھلے چار سال سے مسلسل قاری ہوں۔ میرے شوہر بہت غصے والے تھے‘جب انہیں غصہ آتا تو انہیں کچھ ہوش نہ رہتا اور اکثر مجھ پر ہاتھ تک اٹھادیتے۔ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی‘ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بہت بڑا ہنگامہ کھڑا کردیتے۔ پھر ماہنامہ عبقری میں ایک وظیفہ دیکھا اور روزانہ درج ذیل آیت سات سومرتبہ روزانہ پڑھنی شروع کردی ۔ اس کے علاوہ آپ کی کتاب ’’کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاء اور سائنسی تحقیقات‘‘ میں سے وظیفہ 21 دن والا‘ چاروں قل‘ آیت کریمہ‘ آیۃ الکرسی اول وآخر درود پاک پڑھنا شروع کیا‘ ساتھ ہی سجدہ میں جاکر
پڑھنا شروع کیا‘ دیکھتے ہی دیکھتے شوہر کا رویہ میرے ساتھ بدلنا شروع ہوگیا۔ اب الحمدللہ میرے آج کے شوہر اور کل کے شوہر میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ شکریہ عبقری! (ع،ٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں