Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی محفل سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے تو اتنا زبردست میگزین نکالنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ! بے شک عبقری دکھی انسانیت کیلئے ایک مرہم سکون ہے۔ ماہنامہ عبقری ہی میرے گھر میں سکون کی وجہ ہے۔ خاص کر اس میں موجود روحانی محفل نے تو کمال ہی کردیا ہے۔ میرا مسئلہ یہ تھا کہ میرے شوہر نشے کے عادی تھے‘ ہروقت نشے میں ڈوبے رہتے‘ نہ ماں کی عزت‘ نہ بہن کی عزت‘ نہ ہی بیوی کی عزت۔ جب بھی گھر آتے گالم گلوچ‘ لڑائی جھگڑا‘ مار کٹائی۔ ہم سب گھر والے ان کے اس رویہ سے سخت پریشان تھے‘بڑوں بوڑھوں نے بہت سمجھایا مگر وہ اپنی عادت سے کب باز آنے والے تھے۔ 

میرے شوہر نے میرا زیور تک بیچ دیا تھا‘ اب ان کی گھر کے دوسرے سامان پر نظر تھی۔ میرےسسر بہت بڑے زمیندار ہیں‘ جس کی وجہ سے گھر کا گزر بسر بہت اچھے سے ہوجاتا ہے۔ پہلی دفعہ میرے سسر گھر میں عبقری لائے‘ میں نے پڑھا تو مجھے لگا کہ یہ میگزین نہیں اللہ نے ہماری مدد کا ذریعہ ہمارے گھر بھیج دیا ہے۔ میں نے اس میں موجود روحانی محفل اپنے شوہر کی نیت کرکے کرنا شروع کردی‘ میں نے اور میری امی (ساس) نے مسلسل دو سال روحانی محفل اپنے (ج) کی نیت کرکے کی۔ میں ہرمحفل کے بعد اللہ سے رو رو کر اپنےشوہر کی اس نشے سے چھٹکارے کیلئے اللہ سے دعامانگتی۔ الحمدللہ! میرے شوہر اب پہلے سے بہت بدل گئے ہیں‘ اب صرف سادہ سگریٹ پیتے ہیں باقی ہر قسم کا نشہ ختم کردیا ہے‘ بُرے دوستوں میں اٹھنا بیٹھنا ختم کردیا ہے‘ شام ہوتے ہیں گھر آجاتے ہیں اور آکر گھروالوں کے ساتھ خوب باتیں کرتے ہیں اور ہنستے کھیلتے ہیں۔ روحانی محفل اب بھی ویسے ہی جاری ہے‘ مجھے کوئی مسئلہ ہو‘ کوئی مشکل ہو‘ کوئی ضرورت ہو میں صرف روحانی محفل کرکے دعا کرتی ہیں اللہ کرم فرما دیتا ہے۔ (ٹ، کھاریاں)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 307 reviews.