Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

رئین آپ بھی بخل شکنی کریں آپ نے کوئی روحانی جسمانی نسخہ ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہواور اس کے فوائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہوتو عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو بھی بیکار نہ سمجھئے‘یہ دوسرے کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ۔چاہے بے رابطہ ہی لکھیں صفحات کے ایک طرف لکھیں ‘ 

بچیں!بچائیں
کیا ہم خود اور اپنے مہمانوں کو گرمیوں میں زہر دینا چاہیں گے؟آج کل Status Symbol کے طور پر ہم اپنے مہمانوں کو گیس بھری بوتلیں پیش کرتے ہیں جن میں بہت ہی مشہور برانڈ سرفہرست ہیں جن کانام یہاں دینا میں ضروری نہیں سمجھتا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کن چیزوں سے مل کر بنی ہیں؟
1۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ: ایک زہریلی گیس سے گزرا ہوا عام سادہ پانی (جس کے صاف ہونے کی گارنٹی نہیں)
2۔ فاسفورک ایسڈ: دانتوں اور ہڈیوں کو کمزور کرنے کا موجب انہیں قبل از وقت شکستہ کردیتا ہے۔3۔ سوڈیم بینزوایٹ: ایک زہریلا کیمیائی مادہ جو بوتلوں کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ چاہے معدہ خراب ہوجائے۔ 4۔ چینی: اسے سفید زہر کا نام دیں تو بے جانہ ہوگا۔5۔ کیمیائی رنگ: یہ کینسر پھیلنے کی ایک قوی وجہ سمجھے جاتے ہیں۔6۔ کیفین: نشہ آور مرکب جس سے ان مشروبات کو پینے کی لت پڑ جاتی ہے۔7۔ ایملسی فائر: اجزا یکجا کرنے والا کیمیائی مادہ ہے چاہے جسم کے بخیے ادھڑ جائیں۔8۔ کچھ نامعلوم قدرتی ذائقے: جنہیں دانستہ طورپر چھپایا جاتا ہے ان کے متبادل شکنجبین، گھریلو سکوائش، دیسی شربت تازہ جوس، دودھ، دہی لسی پر بھروسہ کرنا ہوگا ایک تو بوتلوں کے خرچ سے محفوظ رہیں گے، اغیار کو جو منافع مسلسل بھیج رہے ہیں وہ کثیر مقدار میں بچ جائے گا۔ مضر صحت چیزوں سے بچ کر زندگی کو صحت مند اور پُر لطف بنائیں۔
خبردار! ہوشیار باش
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت تندرستی و صحت ہے۔ صحت کو تندرست رکھنے کیلئے چند احتیاطیں پیش خدمت ہیں:
نوٹ:۔ گردے اور مثانے کی پتھری والے مریض درج ذیل چیزیں استعمال نہیں کریں۔٭ آلو، اروی، دال اروی، باجرے کی روٹی، بینگن، مسور کی دال، ٹماٹر، انڈا، پالک، دال ماش، گوبھی، مٹر، ٹھنڈا پانی، برف، چقندر یا اس کے پتے۔٭ گردے کے مریض، ہلدی استعمال نہ کریں۔ ٭ کھیرا دودھ کے ساتھ نہ کھائیں۔ ٭ ناریل کھاکر پانی نہ پئیں۔ ٭ کھانسی اور دمہ میں ناریل سے پرہیز کریں۔ ٭کھڑے ہوکر غذا نہ کھائیں ورنہ دل اور تلی کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے۔ ٭ کدو کی جڑ کا ہار پہننے والی عورت کا حمل ضائع نہیں ہوتا۔ ٭ شوگر والے مریض شکر قندی اور چقندر استعمال نہ کریں۔ ٭ کھمبی کھانے کے بعد پانی نہ پئیں۔ ٭ شہد اور گھی ایک ساتھ ہموزن نہ کھائیں۔ ایک کی مقدار کم اور ایک کی زیادہ کریں ورنہ فالج کا خطرہ ہے۔ ٭شہد اور مچھلی ملاکر نہ کھائیں ورنہ برص یا جذام کا خطرہ ہے۔ ٭شہد اور تربوز ملاکر نہ کھائیں ورنہ معدے کا درد شروع ہوجائے گا۔ ٭چال کھانے کے بعد دودھ نہ پئیں۔ ٭گوشت کھانے کے بعد شہد یا دودھ استعمال نہ کریں۔ ٭روغن زیتون پئیں تو اسپغول ساتھ استعمال نہ کریں۔ ٭پانی کی جگہ مشروبات (چائے، کافی، سوڈا واٹر) نہ پئیں ورنہ دل کے دورے کے امکانات دگنا ہوجاتے ہیں۔ ٭کھجور کے ساتھ انجیر ملاکر نہ کھائیں۔ ٭حاملہ عورت، کلونجی استعمال نہ کرے۔ ٭آنکھوں کی بیماری میں مچھلی یا کھجور نہ کھائیں۔ ٭ کھیرا خالی پیٹ نہ کھائیں۔ ٭بادی بواسیر کے مریض کچا پیاز بطور سلاد استعمال نہ کریں۔ ٭مونگ پھلی خالی پیٹ نہ کھائیں ورنہ بھوک ختم ہوجائے گی۔ ٭ سردرد والے پالک استعمال نہ کریں۔ ٭قوت باہ کی کمی والے دھنیا کا استعمال نہ کریں۔ ٭ انگور کا جوس یا رس پینے کے بعد پانی نہ پئیں۔ غصے کی حالت میں کھانے پینے سے پرہیز کریں کیونکہ اس حالت میں معدہ صحیح طور پر کام نہیں کرتا۔ غصے کی حالت میں ماں، اپنے بچے کو اپنا دودھ نہ پلائے کیونکہ اس میں زہریلے اثرات پائے جاتے ہیں۔ ٭دماغی کام کرنے والے بھینس کا دودھ استعمال نہ کریں۔ ٭امرود کھانے کے ایک گھنٹہ بعد تک پانی نہ پئیں۔ ٭ مٹر کو زیرہ اور دھنیا کے بغیر نہ پکائیں۔ ٭ حمل کے ابتدائی ایام میں عورتوں کیلئے گاجروں کا جوس مفید نہیں۔ یہ پیشاب کی نالیوں کی دیواروں میں زہریلا پن پیدا کرتا ہے جس سے اسقاط کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ ٭ فصد کھلوانے کے بعد نمک نہ کھائیں، برص یا نقرس میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ ٭ انڈے ابالنے کے بعد ٹھنڈا کرکے نہ کھائیں ورنہ متلی اور دمہ کی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں٭ احتلام ہوجائے تو غسل کئے بغیر بیوی کے قریب نہ جائیں ورنہ مجنوں اور پاگل اولاد پیدا ہوگی۔ مباشرت کے بعد پوری طرح اخراج نہ کرنے کی شکل میں پتھری کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔ ٭ چکوترے کے ساتھ کوئی دوائی ملاکر نہ کھائیں٭ منقیٰ اور کھجور ملاکر نہ کھائیں۔
شوگر کے لئے نایاب آزمودہ نسخہ
شوگر کے مریض روزانہ ایک گولی glibenclamide-5 پانی کے ساتھ گلی بنگلامائیڈ استعمال کریں۔
گلی بنگلامائیڈ۔5صرف بیس گولیاں استعمال کرنے سے انشاء اللہ شوگرنارمل ہوجائے گی نہایت آزمودہ ہے۔ یہ گولیاں ایران میں دستیاب ہیں، پاکستان میں نہیں ملتیں۔
جوڑوں کے درد کا مجرب نسخہ
کنڈیاری کا پودا ریتلے علاقہ میں گندم میں پایا جاتا ہے اس کے پتے کانٹے دار ہوتے ہیں اور قد 6 انچ سے ایک فٹ تک ہوتا ہے۔ اپریل میں اس کا پھل پک جاتا ہے اس پھل کو لے کر درمیان سے کاٹیں اور جوڑوں پر مالش کرتے رہیں۔ احتیاط دو گھنٹے بعد تک غسل نہ کریں۔ ان شاء اللہ جوڑوں کا درد ختم ہوجائے گا خود آزمودہ ہے۔ ایک ہفتہ متواتر عمل کریں۔
دل قابو میں رکھنے کا مجرب عمل
دل میں جب غلط خیالات آنے شروع ہوجائیں جو ہٹانے کے باوجود نہ ہٹیں۔ کسی کی محبت دل میں آجائے اور لاکھوں کوششوں کے باوجود دل سے نکلنے کا نام نہ لے۔ ہر وقت اسی کا خیال رکھے، کسی کی محبت میں دیوانہ ہوجائے تو ایسے حالات میں میرے کلاس فیلو پیر ذوالفقار نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف سے اجازت عام والا عمل ہر روز ایک تسبیح (اول و آخر درود پاک) پڑھے۔ ان شاء اللہ تمام خیالات ذہن سے نکل جائیں گے اور متعلقہ آدمی نارمل ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے:


کان بجنا:جب کانوں سے ہر وقت آوازیں شروع ہوجائیں، ایسا محسوس ہوکہ اندر ڈھول بج رہے ہیں، ایک آزمودہ نسخہ ارسال خدمت ہے۔
قلمی شورہ آدھا ماشہ، باریک پیس لیں چھوٹا شہد ایک ماشہ کے ساتھ ملادیں اور گرم پانی میں حل کریں۔ جب نیم گرم اور قابل برداشت ہوتو قطرہ کانوں میں ٹپکائیں، دن میں دو تین دفعہ عمل کریں ایک ہفتہ تک انشاء اللہ صحت ہوجائے گی۔ (پرنسپل(ر) غلام قادر ہراج‘ جھنگ صدر)
عمل برائے پلٹائے جانے و ختم
کرنے حیض و نفاس و پلیدعمل
گندے خیالات‘ نشے کی طرف رجحان‘ زنا بازی ہر قسم وغیرہ۔ بد سے بدتر حالات اور گندگی کو دور کرنے کیلئے‘ بدعادات کو چھڑانے کیلئےکامیاب ترین عمل ہے۔
درود ابراہیمی20 مرتبہ۔

درود ابراہیمی 20 مرتبہ۔
یہ عمل 23 دن کا ہے۔ نوٹ: خیال رہے یہ عمل رات کو نہیں کرنا صرف صبح فجر سے لے کر مغرب سے پہلے تک ختم کرنا ہے۔(صہیب احمد ہاشمی)
میرے طبی و روحانی تجربات
کامیاب استخارہ: جس شخص کو استخارہ کے طور پر کسی بات کا نیک و بدانجام معلوم کرنا ہو جمعہ کی شب عشاء کی نماز کے بعد سجدے میں جاکر ایک سو دفعہ یَاعَلِیْمُ پڑھے اور پھر خاموش ہوکر سورہے‘ اسی رات انشاء اللہ پورا حال معلوم ہوجائے گا۔صاحب علم ذہن اور حافظہ روشن ہو: جو کوئی چالیس دن تک نہارمنہ اپنے بچے کو اکیس مرتبہ یَاعَلِیْمُ پانی پر دم کرکے پلائے گا بچہ صاحب علم ہوگا۔ ذہین اورحافظہ اس کا روشن ہوجائے گا۔
مخلوق سے سوال کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے: جو شخص صبح کی نماز سے پہلے ہاتھ اٹھا کر دس دفعہ یَابَاسِطُ پڑھ کر ہاتھ منہ پر پھیرے اور ہمیشہ ایسا ہی کرتا رہے کبھی اسے مخلوق سے سوال کرنے کی ضرورت نہ ہوگی۔لڑکی کی شادی کا پیغام آئے: جس کنواری لڑکی کی شادی کا پیغام نہ آتا ہو وہ تازہ وضو کرنے کے بعد دو رکعت نماز حاجت پڑھے پھر ایک سو مرتبہ یَالَطِیْفُ پڑھے۔ انشاء اللہ ایک ماہ کے اندر مراد پوری ہوگی۔پیٹ کا درد فوراً ٹھیک: اگر کسی کے پیٹ میں درد ہو تو سات مرتبہ یَاعَظِیْمُ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں، بفضلہٖ تعالیٰ فوراً آرام ہوگا۔درد شقیقہ کا مجرب نسخہ: مرچ سیاہ ایک باریک کرکے‘ اس میں مرغی کی بیٹ سوا تولہ مکس کرکے پیشانی پر لیپ کریں۔ انشاء اللہ گھڑی کے مطابق پانچ منٹ میں آرام ہوگا۔ پرانے سےپرانا سردرد درد شقیقہ میں مفید اور مجرب ہے۔ سردرد یا درد شقیقہ: آک کی لکڑی جس میں سوراخ ہو‘ اس کو ایک طرف سے آگ لگائیں، دوسری طرف جو دھواں برآمد ہو اس کی درد کی مخالف جانب والے نتھنے میں پھونک ماریں انشاء اللہ فوراً آرام ہوگا۔
دیوانگی یا جنون کیلئے آسان چٹکلہ: ہر روز لہسوڑے کے درخت کا چھلکا پاؤ بھر لے کر اس کو پندرہ کلو پانی میں جوش دے کر چھان کر اس سے نہلایا کریں۔دیوانگی یا جنون کیلئے: برگ کیکر خشک‘ امربیل خشک ہر ایک پانچ پانچ تولہ لے کر باریک سفوف بنالیں اور چھ چھ ماشہ صبح و شام لے کر دہی میں ملا کر دیا کریں۔ انشاء اللہ بہت مفید پائیں گے۔
برہمی بوٹی: اس بوٹی کے صرف دو پتے یومیہ کھاتے رہنے سے انسانی طاقت اور عمر بڑھ جاتی ہے۔مرگی اور مفت علاج:مریض اور ان کے متعلقین سے کہہ دیں کہ جب بھی کبھی خدانخواستہ زلزلہ کا جھٹکا محسوس ہو تو فوراً سجدہ میں گرجائیں اور دانتوں سے زمین کی مٹی کو کاٹنے کی کوشش کرے تو انشاء اللہ پھرکبھی مرگی کا دورہ نہیں پڑے گا۔ برائے بالچر: بیری کے سبز پتے پانی کی ملاوٹ سے خوب گھوٹیں کہ وہ موم کی طرح ہوجائے اس کو روزانہ دس پندرہ منٹ تک مقام ماؤف پر ملتے رہیں۔ چند روز میں انشاء اللہ اس موذی مرض سے نجات مل جائے گی۔گنج دور مفت میں: پالک کا ساگ تازہ لے کر اسے خوب گھوٹیں اور گنج کی جگہ لیپ کریں۔ کچھ دیر لگے گی لیکن بفضل تعالیٰ تین روز کے لیپ کرنے سے بال اگنے شروع ہوجائیں گے۔ پھر لیپ کرنا بند کردیں۔
زندگی کی گاڑی: اگر آپ زندگی کی گاڑی کامیابی سے چلانا چاہتے ہیں تو آپ کو دل کے ایکسی لیٹر پر قابو پانا ہوگا۔ دماغ کے بریک مضبوط رکھنے ہوں گے‘ غصے کی رفتار کو کنٹرول میں رکھنا ہوگا۔ اپنی طرف کے ٹائر اونچے اور اعلیٰ قسم کے لگوانے ہوں گے تاکہ آپ کے خیالات کی ٹیوب پنکچر ہونے سےبچی رہے۔ آنکھوں کی ہیڈلائٹس میں خلوص کی روشنی ہونی چاہیے ان سب چیزوں کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس خوش اخلاقی کا لائسنس بمعہ قیمتی مسکراہٹ کے ہو تب آپ زندگی کی گاڑی دنیا کی شاہراہ پر آسانی سے چلاسکتے ہیں۔ انشاء اللہ عزوجل۔(ج،ر)
چار مہینے میں چھ کلو وزن کم! لاجواب روحانی عمل
کھانا کھانے کے بعد کھانے کی دعا پڑھ کر جو شخص ایک بار سورۂ اخلاص پڑھے گا جب تک کھانا اس کے پیٹ میں یا معدہ میں رہے گا اس کیلئے مغفرت کی دعا کرتا رہے گا۔ اس کے بعد جو شخص بسم اللہ کے ساتھ ایک بار سورۂ قریش پڑھے گا کھانا اس کیلئے زہر نہیں نور بنے گا۔ جو دو بار سورۂ قریش پڑھے گا اس کو اس سے بہتر ملے گا اور میں روزانہ اس کا تجربہ کررہا ہوں۔ جو تین بارسورۂ قریش پڑھے گا اس کی سات نسلوں کو اس سے اچھا ملے گااورشوگر‘پیٹ کا بڑھنا یہ اس کے ساتھ نہیں ہوگا۔ میں یہ بھی اللہ سے مانگتا ہوں ہیپاٹائٹس کینسر ‘ ایڈز‘ بواسیر‘ دل کے امراض‘ بلڈپریشر یہ بھی نہ ہوں۔ بات دراصل یہ ہے کہ اللہ بندے کے گمان کے مطابق فیصلہ کرتا ہے میں اس لیے یہ عمل کرتا ہوں۔ میں نے خود اپنا وزن درج بالا عمل سے چار مہینے میں چھ کلو کم کیا ہے۔ دوسرا تجربہ: میرے ایک دوست نے صرف سبز چائے بغیر میٹھے کے دن میں پانچ مرتبہ قہوہ کی صورت میں استعمال کی۔ سبز چائے آج کل مارکیٹ میں عام مل جاتی ہے۔ چائے کے استعمال سے اُس کی پیٹ پر سے چربی بالکل ختم ہوگئی ہے۔ نوٹ: دن میں پانچ بار قہوہ ان افراد کیلئے ہے جن کو موٹاپا بہت زیادہ ہے۔ باقی افراد اپنی طبیعت کے مطابق استعمال کریں۔ (راشد شمسی ‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 684 reviews.