Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

5 لاکھ والا پلاٹ 12 لاکھ میں بیچنے کا وظیفہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

میرے دیکھتے دیکھتے ایک قبر کی مٹی قبر کے اندر گرنا شروع ہوگئی اور یوں قبر بیٹھ گئی وہ قبر ایک خاتون سید زادی کی تھی‘ میں نے ورثاء کو بتایا انہوں نے دیکھا اور اپنے عزیزو اقرباء کو اطلاع کی اوریوں اس بی بی سید زادی کے رشتہ دار اکٹھے ہوگئے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق و ذوق سے پڑھتے ہیں۔ الحمدللہ! اللہ اپنے فضل و کرم سے تمام دروس میں آنے کی توفیق دے رہا ہے۔ میں یہاں سورۂ یٰسین کا ایک عمل عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں جس سے یقینی فائدہ ہوگا۔ انشاء اللہ۔میرےسسرال میں کچھ کاروباری مسائل تھے اور وہ ایک پلاٹ بیچنا چاہتے تھے کہ چار پانچ لاکھ میں بک جائے۔ انہوں نے بہت کوشش کی مگر کوئی بھی پلاٹ کا صحیح ریٹ نہیں لگارہا تھا۔ میں نے انہیں دو عمل بتائے کہ دو نفل حاجت کے پڑھیں اور نوافل پڑھنے کے بعدتین مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھ کر اللہ کے حضور دعا کریں اور صبح و شام یہ عمل کرنا ہے۔ اس کےعلاوہ میں نے ان سے کہا کہ ارادہ کریں کہ پلاٹ جتنے کا بھی بکے گا اس کا اڑھائی فیصد اللہ کے نام پر دیں گے۔ انہوں نے کہا ٹھیک ہے۔ میں نے نیٹ سے بھی ریٹ چیک کیے۔ اس کے بعد ایک ڈیلر سے بات کی اور وہ پلاٹ حیران کن طور پر بارہ لاکھ میں بک گیا اور صرف ایک ہفتے میں سارے معاملات طے ہوگئے۔ میرے بھائیوں کو تنخواہ نہیں مل رہی تھی بہت پریشانی تھی‘ میں نے ان کیلئے خود یہی درج بالا عمل کیا تو میرے بھائیوں کو تنخواہ مل گئی۔ الحمدللہ۔(انور منیر‘ لاہور)
تلاوت قرآن سے خاتمہ ایسا کہ سب عش عش کراٹھے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مئی 2012ء سے ’’عبقری‘‘ کا قاری ہوں۔ سابقہ فائلیں بھی منگوالی ہیں جو زیرمطالعہ ہیں۔ طبی‘ روحانی‘ اصلاحی ماہنامہ ہے‘ مزید کامیابی کیلئےدعاگو ہوں۔ عظمت تلاوت قرآن کریم کے حوالے سے ایک واقعہ پیش خدمت ہے۔بندہ ’’تحصیل پنڈدادنخان‘‘ کے ایک گاؤں میں بطور خطیب مسجد‘ دین اسلام کے ادنیٰ خادم کی حیثیت سے تھوڑی بہت خدمت اسلام کی سعادت حاصل کررہا ہے۔ یہ واقعہ میرے نزدیکی گاؤں کا ہے جس کی تصدیق اس نزدیکی گاؤں کے امام صاحب سے میں نے خود کی اور ان کی زبانی سنا۔ انہوں نے کہا کہ میں نماز فجر پڑھ کر اور اپنےورد اور وظائف سے فارغ ہوکر جب باہر نکلا تو مسجد کےساتھ قبرستان میں کھڑے ہوکر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے کلام الٰہی پڑھنے لگا‘ کچھ دن پہلے بارش ہوئی تھی اور قبریں کچی گیلی تھیں‘ میرے دیکھتے دیکھتے ایک قبر کی مٹی قبر کے اندر گرنا شروع ہوگئی اور یوں قبر بیٹھ گئی وہ قبر ایک خاتون سید زادی کی تھی‘ میں نے ورثاء کو بتایا انہوں نے دیکھا اور اپنے عزیزو اقربا کو اطلاع کی اوریوں اس بی بی سید زادی کے رشتہ دار اکٹھے ہوگئے۔ انہوں نے قبر کو صاف کرنے اور غالباً دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا میں نے منع کیا‘ مگر انہوں نے اصرار کیا۔ قبر بیٹھنے سے اور مٹی قبر میں گرنے سے مرحومہ کا تھوڑا کفن بھی نظر آرہا تھا اس لیے تبدیلی اور صفائی کا فیصلہ کیا گیا۔ جب صفائی کیلئے قبر کشائی کی گئی تو سب حیران ہوگئے کہ چار سال بعد میت تروتازہ اور کفن سفید۔ میں نے اس گاؤں کے مولانا صاحب سے پوچھا کہ اس بی بی کا کوئی خاص عمل ہوگا؟ تو انہوں نے کہا کہ مرحومہ کے ورثاء نے بتایا کہ مرحومہ سیدزادی تھی اور قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت کرتی تھیں اور یہ فرمان بھی ہے کہ قرآن اپنے کثرت سے تلاوت کرنے والے کے گوشت پوست اور رگ و پے میں رچ بس جاتا ہے اور یہ بھی سرکار ﷺ کا فرمان ہے کہ تین قسم کے لوگوں کا جسم قبر میں بوسیدہ نہیں ہوتا۔ 1۔شہدائے اسلام۔ 2۔ علمائے اسلام۔3۔ حاملان قرآن۔ اس واقعہ کو میرے گاؤں میں موجود بی بی مرحومہ سیدزادی کے نواسوں نے بھی بتایا اور مرحومہ کے نواسوں نے بھی تصدیق کی اور داماد نے بھی۔میرے نام کی جگہ صرف خدا کا بندہ لکھیے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 304 reviews.