Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری روحانی اجتماع! میری پوری زندگی کا قیمتی سرمایہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

میرے ساتھ میرے والد محترم اور بھائی بھی تھے۔ میں نے ان تین دنوں میں بہت کچھ حاصل کیا۔ یہ تین دن میری پوری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اس کی وجہ تسبیح خانہ میں گزرا وقت اور آپ کا درس ہے جس نے ہمارے دلوں کو نور سے منور کیا ہے۔

اجتماع کی برکت سے حالات سنور گئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری روحانی اجتماع پر بچوں کی وجہ سے نہ آسکی مگر میرے خاوندا ور والدہ نے تین دن وہاں گزارے اور میں نے صرف نیٹ پر لائیو درس سنے‘ میری فیملی کے اجتماع سے واپسی پر ہمارے حالات پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہوگئے ہیں۔ (مسرت فضاء)
وظائف پڑھتا ہوں کام ہوجاتا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے کہ آپ نے عبقری کو جاری کیا پھر نومبر 2012ء کو رسالہ عبقری میری نظر سے پہلی مرتبہ گزرا‘ خریدا پڑھا اس وقت سے لے کر اب تک میرے پاس سارے عبقری رسالے موجود ہیں اور وقتاً فوقتاً اس سے اپنی ضرورت کےوظائف پڑھتا رہتا ہوں۔ میرا شوق میری تمنا دن بدن بڑھتی جارہی تھی کہ میں حضرت حکیم صاحب کو دیکھ سکوں لیکن جس وجہ سے میں حضرت آپ کے پاس نہیں آسکتا تھا وہ ایک وجہ سرکار کی نوکری اور دوسری وجہ میری معذوری تھی جو کہ نوکری کے دوران میری ٹانگ ٹوٹ چکی ہے‘ بس اللہ تعالیٰ نے کرم فرمایا کہ عبقری رسالے میں عبقری روحانی اجتماع کا اعلان ہوا ہم دونوں بھائی کوہاٹ سے لاہور روانہ ہوئے دوران اجتماع آپ سےبیعت ہوئے۔ الحمدللہ دل کو بڑا سکون ملا اور انتہائی مطمئن اور مسرور اپنے شہر کو روانہ ہوئے۔ (شیر انور)
خوب رو رو کر خدا سے مانگنے کاموقع ملا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تسبیح خانہ کی برکت سے اور آپ کی دعاؤں سے میں ٹھیک ہوں اور اللہ تعالیٰ سےا ٓپ کی خیریت نیک مطلوب ہے۔ حضرت میں اپنے آپ کو بہت مقدر والا سمجھتا ہوں جسے روحانی اجتماع میں شرکت کا موقع ملا۔ تین دن اللہ سے خوب رو رو کر مانگنے کا سلیقہ آیا‘ اللہ سے باتیں کرنے کا پتہ چلا اور خوب فیض پایا۔ جب سے عبقری روحانی اجتماع سے واپسی ہوئی ہے میں درج ذیل اعمال کررہا ہوں۔ بیعت والی تسبیحات صبح و شام تین تسبیحات۔ سورۂ قریش سارا دن کھلا۔ سورۂ فاتحہ سارا دن مختلف اوقات میں پڑھتا ہوں‘ دو انمول خزانہ سارا دن کھلا۔ نماز فجر کے بعد رزق والی دعا جو آپ نے درس میں بتائی تھی سو مرتبہ پڑھتا ہوں۔ روزانہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اسی مرتبہ‘ یاعزیز سو مرتبہ‘ درس باقاعدگی سے سنتا ہوں۔ (احتشام الحق‘ فیصل آباد)
اجتماع میری پوری زندگی کا قیمتی سرمایہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سر پر قائم رکھے‘ آمین۔ میں نے عبقری تین روزہ روحانی اجتماع میں بھرپور شرکت کی۔ میرے ساتھ میرے والد محترم اور بھائی بھی تھے۔ میں نے ان تین دنوں میں بہت کچھ حاصل کیا۔ یہ تین دن میری پوری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اس کی وجہ تسبیح خانہ میں گزرا وقت اور آپ کا درس ہے جس نے ہمارے دلوں کو نور سے منور کیا ہے اور خاص رحمت اور برکت ہم پرنازل ہوئی ہے۔ تسبیح خانہ کی برکت سے میں آپ کو خط لکھ رہی ہوں اور انشاء اللہ اب لکھتی رہوں گی اور آپ کے پرشفقت اور پرخلوص مشورے ہمارے دلوں کو منور کرتے رہیں گے۔ میری طرف سے تین عدد قرآن شریف کا ہدیہ قبول فرمائیں۔ (بریرہ فاطمہ‘ چکوال)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 352 reviews.