Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گاجرلائیں‘ خوب کھائیں اور ساتھ دس فوائد بھی پائیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

کچی گاجر کا جوس روزانہ پی لیں تو مسوڑھوں اور دانتوں کی بیماریاں پیدا نہ ہوں گی۔ جوس کے استعمال سے خون صاف رہے گا، پھوڑے، پھنسی اور خارش نہ ہوگی، دل و دماغ اور انسانی مشین کے تمام کل پرزے صحیح حالت میں رہیں گے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ عرصہ 25 سال سے درس و تدریس سے منسلک ہوں۔ مختلف اخبارات و رسائل میں تحریریں بھیجتا رہتا ہوں، عبقری کا عرصہ ایک سال سے قاری ہوں مگر جو بات عبقری میں ہے وہ کسی اور میں کہاں۔الحمدللہ! عبقری کے لیے لکھنے کی کاوش پہلی بار کررہا ہوں۔ گاجر اور دس علاج (علاج بذریعہ گاجر): رب کائنات نے اس دنیا میں کوئی چیز رائیگاں نہیں بنائی۔ ہر چیز میں علیحدہ ذائقہ اور فائدہ رکھا ہے۔ یہاں پر آج کل کے موسم کے مطابق سبزی گاجر کا ذکر کیا جائے گا۔ موسم سرما میں گاجر ایک مفید چیز ہے، گاجر کو غریبوں کا سیب بھی کہا جاتا ہے۔ درج ذیل میں گاجر کو بطور علاج کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 1) کمزوری دماغ کا علاج: اگر صبح فجر کی نماز کے بعد سات عدد بادام کھاکر اوپر سے گاجر کا جوس ایک گلاس میں آدھا کلو گائے کا دودھ ملاکر پئیں تو اس سے دماغ کو تقویت ملتی ہے۔
2) دردِ شقیقہ: اگر گاجر کے پتے گرم کرکے ان کا رس نکال لیں اور اس کے چند قطرے ناک اور کان میں ڈالیں تو اس سے چھینکیں اور درد شقیقہ ختم ہوجاتا ہے۔ 3) دردِ سینہ: گاجر کو آگ پر پکائیں اور ان کا پانی نچوڑ لیں بعدازاں گاجر کے پانی کو شہد میں ملاکر پلائیں اس سے سینے کا درد بالکل ختم ہوجائے گا۔ 4) بلغمی کھانسی کا علاج: اگر گاجر کے نچوڑے ہوئے پانی میں مصری ملاکر پکائیں اور بطور چٹنی بناکر اس میں ایک تولہ سیاہ مرچ کا سفوف بناکر ملائیں تو اس کے کھانے سے کھانسی میں فائدہ ہوتا ہے اور بلغم آسانی سے نکلتا ہے۔
5) پتھری کیلئے مفید: گاجر اور شلغم کے بیج ہموزن لیں اور مولی کے اندر سے کھوکھلاکرکے اس میں بھردیں پھر مولی کا منہ بند کرکے گرم راکھ (بھوبل) میں پکائیں۔ جب بھرتہ ہوجائے تو بیجوں کو نکال کر خشک کرکے محفوظ رکھیں۔ روزانہ 50 گرام تک کھاتے رہیں۔ فوائد: یہ بیج بند پیشاب کو کھولتے ہیں اور پتھری کو گلا کر نکال دیتے ہیں۔
7) مسوڑھوں کیلئے: کچی گاجر کا جوس روزانہ پی لیں تو مسوڑھوں اور دانتوں کی بیماریاں پیدا نہ ہوں گی۔ جوس کے استعمال سے خون صاف رہے گا، پھوڑے، پھنسی اور خارش نہ ہوگی، دل و دماغ اور انسانی مشین کے تمام کل پرزے صحیح حالت میں رہیں گے اور ٹھیک طرح کام کریں گے۔
8) کمزور بچوں کا علاج بذریعہ گاجر: جن بچوں کی کمزوری کا سبب معلوم نہ ہوسکے ان کو گاجر کا رس (جوس) 50 گرام سے ایک تولہ تک برابر گرم پانی ملاکر دن میں دو تین مرتبہ پلائیں یہ علاج ایک سال تک کے بچے کیلئے ہے۔ زائد عمر کے بچوں کو مقدار بڑھادیں۔ دودھ پینے والے بچوں کی مائیں بھی گاجر کھائیں اور ان کا جوس روزانہ استعمال کریں۔ اس عمل سے تھوڑے ہی عرصہ کے اندر ماں اور بچے کی صحت نمایاں طور پر بہتر ہوجائے گی۔ 9) پیٹ کے کیڑوں کا علاج: ایک گلاس گاجر کا جوس روزانہ پینے سے پیٹ کے کیڑے خارج ہوجاتے ہیں اگر صبح خالی پیٹ آدھا کلو گاجریں کھالیں تو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ جن اصحاب کو گاجر ہضم نہیں ہوتی وہ خالی پیٹ دو گلاس جوس پی لیا کریں اس سے انشاء اللہ پیٹ کے کیڑے مکمل ختم ہوجائیں گے۔ 10) قوت باہ کیلئے مفید: اچھی گاجر لے کر اوپر سے چھیل لیں اور اندر سے گٹھلی نکال دیں پھر انہیں کدوکش کرلیں۔ یہ اندازہ ہوکہ کدوکش گاجر ایک کلو ہوں ان کو گائے کے ایک کلو دودھ میں پکائیں۔ جب اچھی طرح گل جائیں تو اتار کر رکھ دیں۔ کڑاہی میں علیحدہ سے دیسی گھی ڈیڑھ پائو ڈال کر آگ پر گرم کریں اور گاجروں کا مادہ اس میں ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ سرخ ہوجائیں بعدازاں اس میں ادھا کلو مصری ڈال کر اچھی طرح حل کریں اور یہ اشیاء شامل کریں۔ مغز بادام 50 گرام، مغز اخروٹ 20 گرام، مغز چلغوزہ 20 گرام، مغز ناریل 50 گرام، مغز پستہ 20 گرام، مغز خرونچی 20 گرام۔ بہت لذیذ حلوہ تیار ہوگا۔ روزانہ 100 گرام چاندی کے خالص ورق میں صبح کے وقت کھائیں، قوت باہ اور دردوں کے لیے اکسیر خاص ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 361 reviews.