Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وقت کی سپرپاورکو پاک فوج نے ناکوں چنے چبوادئیے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

جنرل صاحب نے بتایا کہ ہم نے ایسے ہی کیا اور کچھ عرصہ بعد نماز اور اس دعا کی برکت سے اللہ نے پاک فوج کی اتنی مدد کی کہ اتنی بڑی فوج اور قوت کو پاک فوج نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور اس کو ساری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی اور صحت میںبرکت عطا فرمائے اور آپ سے اور آپ کی نسلوں سے اسی طرح دین کا کام لیتا رہے۔ کچھ عرصہ پہلے ہم نے ریٹائرڈ جنرل جاوید ناصرصاحب (سابق ڈی جی آئی ایس آئی) کا بیان سنا‘ بہت ایمان سے بھرپور بیان تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل 1981ء میں جنرل اسلم بیگ مرحوم نے بریفنگ دی کہ ہماری سرحد پر اس وقت روس کی فوج ہے وہ اتنی پاور میں ہے کہ اگر وہ اپنا ایک پَر مارے تو ہمارا بلوچستان ہاتھ سے جاتا ہے اور دوسرا پَر مارے تو دریائے سندھ کا دوسری طرف کا علاقہ ہمارے ہاتھ سے جاتا ہے اور ہم ابھی کچھ نہیں کرسکتے۔روسی فوجیں ہمارے بارڈر پر تھیں۔ جنرل صاحب کہتے ہیں کہ میں یہ سن کر بہت پریشان ہوا‘ ایک اللہ والے کی خدمت میں حاضر ہوا‘ ساری بات عرض کی۔ انہوں نے فرمایا کہ تمام بارڈر کے قریبی علاقے والوں اور فوجیوں کی نماز درست کروائیں اور سب کو یہ دعا یاد کروا دیں۔ 

جنرل صاحب نے بتایا کہ ہم نے ایسے ہی کیا اور کچھ عرصہ بعد نماز اور اس دعا کی برکت سے اللہ نے پاک فوج کی اتنی مدد کی کہ اتنی بڑی فوج اور قوت کو پاک فوج نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور اس کو ساری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔محترم قارئین! اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اللہ نے ہر محاذ پر ہماری پاک افواج کی بھرپور مدد کی اور یہی لازوال مدد ہی ہے کہ آج پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے۔حکیم صاحب! ہمارے محلے میں کرکٹ میچوں کا جواء سنٹر کھل گیا تو ہم مسجد والے بہت پریشان ہوئے‘ ہمارے مسجد کے امام صاحب نے مشورہ دیا کہ ہم سب ساتھی یہی درج بالا دعا اکتالیس مرتبہ صبح و شام پڑھیں۔ تمام ساتھیوں نے اس دعا کا اہتمام کیا تو کچھ دن بعد اللہ پاک کی مدد آئی اور وہ تمام جوا کروانے والے لوگ آپس میں لڑپڑے اور سارا سامان دفتر سے نکال کر باہر سڑک پر پھینک کر توڑ دیا۔ آج کل کے حالات میں تمام مسلمانوں کونصیحت ہے کہ سب اس دعا کو اکتالیس مرتبہ صبح و شام پڑھیں اور ہر پریشانی اور ہر فتنہ و مصیبت سے محفوظ رہیں اور گھریلو جھگڑوں میں بھی بہت فوری اثر عمل ہے۔ (عرفان احمد‘ شاہدرہ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 369 reviews.