Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

خود کو تباہ کربیٹھا ہوں: بچپن سے ہی خود کو خودہی تباہ کررہا ہوں‘میری عمر اس وقت 38 سال ہے‘ کسی قابل نہیں رہا ہوں۔ براہ مہربانی مجھے کچھ تو بتائیے۔ (ر۔ف‘ کوٹلی)
مشورہ: آپ کو اطمینان سے شادی کر لینی چاہیے۔ اکثر حالات میں ایسا ہوتا ہے کہ ذہن اورضمیر برائی کی یاد دلاتے رہتے ہیں اورمرض اس قدر شدید نہیں ہوتا جس قدر اسے محسوس کیا جاتا ہے۔ آپ کو صرف اپنی صحت کی درستی پر توجہ کرنی چاہیے۔ اچھی غذا سے مدد لینی چاہیے، ٹانک کے طور پر صرف اکسیر البدن کھانا کھانے سے قبل 3,3 گولیاں دن میں تین بار کھانا شروع کر دیں‘ حسب طبیعت کمی بیشی کرسکتے ہیںساتھ ورزش یا کوئی کھیل بھی ضروری ہے۔
اعصاب جواب دے چکے: انتہائی دکھ کے ساتھ میں یہ بات لکھ رہی ہوں‘ میری آنکھوں میں آنسو ہیں‘ میں اعصابی لحاظ سے بہت کمزور ہوچکی ہوں‘ میری ہڈیاں جواب دے چکی ہیں‘ ہروقت لیکوریا رہتا ہے‘ پورے جسم کے پٹھے کمزور ہوچکے ہیں‘ بہت علاج کروایا مگر بے سود۔ دل چاہتا ہے کہ خودکشی کرلوں۔ براہ مہربانی میرا علاج کیجئے۔ (ص،ک)
مشورہ:بہن! آپ مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کریں، نہایت مفید ہے۔ آپ کی تمام بیماریاں انشاء اللہ ختم ہو جائیں گی۔
جوارش شاہی، خمیرہ گائو زبان سادہ، شربت عناب،مفرح شیخ الرئیس کسی اچھے دواخانہ سے لے کر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ مصالحہ دار، تلی ہوئی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔
عبقری کا عاشق ہوں: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! 17 ماہ سے عبقری کا عاشق ہوں‘ میں ہر ماہ بڑے شوق سے عبقری رسالہ لیتا ہوں‘ بہت کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کے رسالے کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے۔ آمین!میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں گزشتہ چودہ سال سے جریان جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوں‘براہ مہربانی میرے لیے کوئی دوا تجویز کریں۔ (ر۔ا)
مشورہ:جریان دراصل نوجوانو ں کا مسئلہ ہے اور زیا دہ تر یہ وہم اور فکر کا نتیجہ ہو تاہے ۔ مر د کا جوہر ایک تھیلی میں رہتا ہے۔ جب یہ تھیلی لبا لب بھر جا تی ہے تو ما دہ چھلکتا ہے اور باہر نکل جاتاہے ، یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اسے بھول جا نا چاہیے۔ غلطیو ں کے نتیجے میں ایسا ہوتا ہے کہ حس بڑھ جا تی ہے ۔ اس بڑھی ہوئی حس کی وجہ سے یہ ما دہ خارج ہو سکتاہے ۔ اس کا علاج احتیا ط ہے ۔ غلطیا ں نہ کی جائیں ، خود بخود حالات اعتدال پر آجا تے ہیں۔ لوگ اسے خوا ہ مخواہ مرض بتا دیتے ہیں اور دوائیں کھلاکھلا کر نئے نئے مسائل پیدا کر تے ہیں ، ان سے بچناچاہیے ۔ اگر مر ض زیادہ ہو تو عبقری کا کورس ’’نوجوانو ں کے روگ‘‘ استعمال کریں۔
نظر بہت کمزور ہے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آپ کی عمر دراز کرے۔ محترم! میرے بڑے بیٹے کی نظر کمزور ہے‘ چھوٹا بیٹا جو ابھی صرف چھ سال کا ہے اس کی نظر بھی کمزور ہے‘ حتیٰ کہ میری بیٹی کی نظر بھی کمزور ہے۔ ان سب کیلئے کوئی ٹوٹکہ بتادیں۔(مسز منظور‘ بہاولپور)
مشورہـ: آپ اپنے تمام بچوں کو اصلی عمدہ بنا ہوا خمیرہ گاؤ زبان عنبری جواہر والا آدھی چائے کی چمچ صبح نہار منہ اور آدھی چائے کی چمچ شام کو خالی پیٹ کھلائیں اس کے علاوہ خالص مکھن اور عمدہ قسم کے بادام ناشتہ میں ضرور کھلایا کریں۔ تمام بچوں سے کہیں کہ تازہ ہوا میں صبح سورج نکلنے سے پہلے دس منٹ تک گہرے سانس لیا کریں۔انشاء اللہ آہستہ آہستہ ان کی نظر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
شوہر کے طنزوطعنہ کی شکار: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ چند ماہ سے عبقری کی قاری بنی ہوں‘میرا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مجھ میں نسوانی حسن کی شدید کمی ہے‘ میں بچے کو فیڈ بھی کرواتی ہوں‘ مگر نسوانی حسن نہ ہونے کے برابر ہے‘ ہروقت شوہر کے طنز و طعنہ کی شکار رہتی ہوں۔براہ مہربانی مجھے کوئی ٹوٹکہ بتائیں۔ میں اس وجہ سے شدید ڈیپریشن کی شکار ہوں۔عمر 25 سال اور موٹاپے کی شکار ہوں‘ مگر نسوانی حسن بالکل بھی نہیں ہے۔ (پوشیدہ)
مشورہ:آپ بازار سے تلوں کا تیل منگوائیں اور دن میں کم از کم چار دفعہ نیم گرم حسب برداشت کرکے اس تیل سے مالش کریں۔انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں آپ کی شکایت دور ہوجائے گی۔اگر کسی بہن کو ساتھ میں موٹاپا نہیں ہے تو وہ تیل کی مالش کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’اکسیرالبدن‘‘ کچھ عرصہ استعمال کرے۔ بہت جلد رزلٹ ملتا ہے۔
ماہانہ دس ہزار کی ادویات کھاتا ہوں: تقریباً پانچ سال سے رعشہ کی بیماری ہے۔ انگریزی علاج کروا کروا کر تھک گیا ہوں‘ ماہانہ دس ہزار کی ادویات کھاتا ہوں‘ جو کہ اب میرے بس سے باہر ہیں‘ غریب آدمی ہوں‘ البتہ اتنا ہے کہ وقت چل رہا ہے لیکن بہت مشکل سے معمولات زندگی چل رہے ہیں۔براہ مہربانی اس مرض سے نجات کیلئے کوئی نسخہ عنایت فرمائیں۔ ساتھ دعاؤں کی درخواست ہے۔ (محمد رفیق‘ ایبٹ آباد)
مشورہ: آپ بادام ، کشمش اور بھنے ہوئے چنے ہموزن لے کرمکس کرلیں۔ صبح دوپہر شام ایک ایک مٹھی کھالیں۔ جسمانی قوت اور طاقت کیلئے لاجواب ہے۔
میری تین مہینے بعد شادی ہے!:محترم حضرت حکیم صاحب! میری تین مہینے بعد شادی ہے اور کچھ مہینوںپہلے میں شدید بیمارہوئی تھی‘ بخار‘الٹیاں تھیں تو اب میں بالکل ٹھیک ہوں مگر کمزوری بہت زیادہ ہوگئی ہے‘ میرے ہاتھوں کی نسیں اُبھر آئی ہیں‘ جس کی وجہ سے میرے ہاتھ بوڑھی عورتوں کی طرح نظر آتے ہیں اور کچھ لوگ جو اردگرد ہیں وہ بہت باتیں بھی بناتے ہیں۔ مہربانی کرکے آپ کوئی ایسا نسخہ یا طریقہ بتادیں جس کو استعمال کرنے یا ہاتھوں پر لگانے سے ہاتھ پہلے کی طرح پھولے پھولے خوبصورت ہوجائیں کیونکہ میں سبزیاں اور پھلوں کا جوس بھی استعمال کررہی ہوں‘ لیکن کوئی فرق نہیں ہے۔ میری امی بھی بہت پریشان ہیں۔ میری مدد کریں میں بہت پریشان ہوں اور ہر وقت ہاتھ چھپا کر رکھتی ہوں۔(پوشیدہ)
مشورہ: بیٹی! آپ روزانہ صبح اٹھ کر تین کھجوریں مکھن کے ساتھ کھائیں اور اوپر سے ایک گلاس دودھ پی لیں۔ اس کے علاوہ خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا (ایماندار حکیم سے بنوائیں) ڈبی پر دی گئی ترکیب کے ساتھ استعمال کریں۔ ان سب کے ساتھ عبقری کا ’’فٹنس فولاد سیرپ‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ انشاء اللہ درج بالا چیزوں سے آپ کی تمام پریشانیاں ختم ہوجائیں گی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 455 reviews.