Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

نصف شب کے عمل سے مسئلہ حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جب سے ماہنامہ عبقری پڑھنا شروع کیا ہے تب سے کچھ نہ کچھ مسائل حل ہونا شروع ہوئے ہیں‘ کئی سالوں سے میرے چھوٹے بھائی کے کاغذات کا مسئلہ حل نہیں ہورہا تھا اکتوبر کا ماہنامہ پڑھا اس میں ایک عمل ہے نصب شب کو کسی بھی حاجت کیلئے۔ عمل یہ ہے: نصب شب کو وضو کریں اور تین بار سجدہ کرے اور ہر سجدہ میں سو بار یَاوَھَّابُ کا ورد کرے اس طرح کہ ہاتھ کی ہتھیلیاں مثل دعا کے اوپر کر رکھیں‘ میں نے یہ عمل صرف تین دن کیا اور مسئلہ حل ہوگیا اور بڑی خوشی ہوئی۔ عبقری تیرا شکریہ! محترم حضرت حکیم صاحب! اللہ آپ کو زندگی دے بلکہ لمبی زندگی دے اور دنیا کو آپ سے اسی طرح فائدہ ملتا رہے۔(عابدہ‘فیصل آباد)
میرے آزمودہ ٹوٹکے قارئین عبقری کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چند طبی و روحانی ٹوٹکے ہیں جن میں سے کچھ آزمودہ اور کچھ مختلف کتب سے پڑھے جو کہ مجھے بہت زبردست لگے یہ تمام میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔
خسرہ کیلئے نبوی ﷺ نسخہ:ایک شخص کو خسرہ نکلا اس نے حضور نبی کریم ﷺ کی خواب میں زیارت کرکے اپنا مرض بیان کیا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تھوڑا انگوری سرکہ تھوڑا اصلی شہد اور روغن زیتون لے کر ان سب کو ملالو اور سارے بدن پر اس کی مالش کرو‘ اس نے ایسا ہی کیا اور بفضل تعالیٰ شفاء پائی۔
پڑھا ہوا روغن زیتون تیار کرنے کا طریقہ:روغن زیتون کو کسی صاف برتن میں رکھیں اور اسے کسی چیز سےہلاتے جائیےاور سورۂ توبہ کی آخری دوآیات اور سورۂ حشر کی آخری چار آیات پھر سورۂ اخلاص اور آخری دو سورتیں ایک ایک پڑھ کر دم کریں۔ پڑھا ہوا روغن زیتون تیار ہے۔ اس تیل کی بدن پر مالش تمام بیماریوں کیلئے بھی شفاء ہے۔ اگر کسی درد کی تکلیف زیادہ ہو تو تھوڑی دیر دھوپ میں بیٹھیے اور درد کی جگہ اس تیل کی مالش کریں اور پھر تھوڑی سی مصطگی اور کلونجی کوٹ کر درد کی جگہ پر رکھیں۔ (بحوالہ: دینی دسترخوان‘ جلد اول)
بلڈپریشر کا مجرب روحانی علاج:مختصر درود شریف

100 مرتبہ پڑھیں پھر 500 مرتبہ 

پھر سو مرتبہ درود مذکورہ پڑھیں۔ یہ عمل چالیس دن مسلسل کرنا ہے جس وقت مرضی کرلیں نمازفجر کے بعد پڑھ لیں توزیادہ بہتر ہے۔ پانی پر پڑھ کر بھی پی سکتےہیں اس وظیفہ پر عمل کی برکت سے انشاء اللہ تمام ادویات چھوٹ جائیں گی۔
ہچکی روکنے کا آزمودہ ٹوٹکہ:اگر ہچکی لگ جائے تو ایک منٹ تک سانس روکے رکھیں ہوسکے تو دل ہی دل میں اللہ اللہ پڑھتے رہیں۔ انشاء اللہ ہچکی رک جائے گی۔
دست روکنے کیلئے: سونف کو اصلی گھی میں بھون پیس کر چینی ملالیں۔ صبح و شام دس دس گرام کھانے سے دست بند ہوجائیں گے اگر اس کے ساتھ بیل گری بھی ہم وزن ملالی جائے تو یہ دست روکنے کی قوی اور زود اثر دوا بن جائے گی۔
شوگر کا یقینی نسخہ: ھوالشافی: تخم میتھی، کلونجی،ناگر موتھا، مغز کرنجوہ ہم وزن لیکر باریک پیس لیں دس، دس گرام صبح وشام ہمراہ پانی استعمال کریں۔
شوگر کا روحانی علاج: سورۂ بنی اسرائیل آیت نمبر 80 تین مرتبہ اول و آخر تین تین مرتبہ درودشریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیں۔ (عظمت علی صدیقی‘ فیصل آباد)
میرے کلینک کے سب سے اہم نسخہ جات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ اس میں موجود نسخہ جات اور وظائف لوگوں کو بتاتا رہتا ہوں۔ اللہ پاک ان پر رحمت فرماتا ہے۔ عبقری کے قارئین کو چند نسخہ جات جو کہ میرے مجرب ہیں پیش خدمت ہیں۔
معدہ کے جملہ امراض کیلئے اکسیر: ھوالشافی: گوند کتیرا پچاس گرام‘ رال سفید پچاس گرام‘ ملٹھی پچاس گرام‘ کشنیز خشک پچاس گرام‘ چینی چالیس گرام۔ سب کو علیحدہ علیحدہ باریک پیس کر مکس کرلیں۔ اس آسان سے ٹوٹکہ کے درج ذیل لاجواب فائدے ہیں۔ معدہ میں جلن۔ درد۔ بدہضمی۔ بھوک کا نہ لگنا۔ کھٹے ڈکار۔ سردرد۔ منہ سے پانی بہنا۔ قبض وغیرہ کیلئے بہت ہی مفید ہے۔ میرےکلینک کا یہ سب سےاہم نسخہ ہے۔ یہ میں گھر میں بھی رکھتا ہوں اورکلینک پر بھی۔ میں نے اس کا نام اکسیر السر رکھا ہے۔
یہ نسخہ تو ہرض کیلئے کام کرتا ہے: میں نے یہ نسخہ ماہنامہ عبقری سے آپ کے طبی کالم سے لیا تھا۔ انتہائی آسان اور ہر مرض کیلئے لاجواب ہے۔ آپ نے اس دوائی کا نام ’’سفید پاؤڈر‘‘ لکھا ہے۔ ھوالشافی: ایک پاؤ چینی‘ ایک چھٹانک میٹھا سوڈا اور بارہ ماشہ ست پودینہ۔ یہ بہت ہی کارآمد ہے۔ یہ تو تقریباً ہر مرض کیلئے کام کرتا ہے۔ خصوصاً معدہ کے جملہ امراض کیلئے بہت ہی مجرب ہے۔ میں نے بہت سے مریضوں پر آزمایا۔ آج بھی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں۔
ہر قسم کی خارش کیلئے اکسیر: ھوالشافی: ایک پاؤ تیل سرسوں‘ ایک چھٹانک گندھک پسی ہوئی اچھی طرح مکس کرلیں۔ ہر قسم کی خارش کیلئے اکسیر ہے۔ میرے مجربات میں ہے۔ گرم اشیاء سے پرہیز کریں‘ رات کو جسم پر لگا کر سوئیں۔ صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے نہالیں۔ گرمیوں میں تازہ پانی سے نہائیں۔
مثانہ کے تمام امراض کیلئے مجرب:ھوالشافی: بہروزہ خشک‘ پھٹکڑی بریاں‘ قلمی شورہ ہر ایک پچاس گرام‘ باریک پیس کر مکس کرلیں۔ ایک ماشہ ہمراہ تازہ پانی، صبح دوپہر شام۔ یہ دوائی سوزاک‘ پیشاب کی جلن‘ پیشاب کا کم آنا‘ یا رک رک کر آنا‘ غرض مثانہ کے تمام امراض کیلئے انتہائی مجرب ہے۔ (و۔ش)
ہر قسم کی جائز حاجت کیلئے مجرب المجرب وظیفہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری کیلئے آزمودہ اور مجرب وظائف بھیج رہا ہوں‘ امید ہے عامۃ المسلمین کے افادہ کیلئے عبقری میں ضرور شائع ہوں گے۔ ناچیز اپنے لیے سعادت سمجھے گا۔
درج ذیل وظیفہ ہر قسم کے جائز مقصد کیلئے مجرب المجرب ہے۔ اول وآخر 21 مرتبہ درودابراہیمی اور درمیان میں مندرجہ ذیل دعا 1200 مرتبہ پڑھیں۔ یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَابَدِیْعُ۔ 12 دن تک انشاء اللہ کام ہوجاتا ہے۔
برص سمیت ہر قسم کے مرض کیلئے: درج ذیل عمل خصوصی طور پر برص کیلئے اور عمومی طور پر ہر قسم کے مرض کیلئے ہے۔ (برص کیلئے مجرب المجرب)

 والسلام کی دعا ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ اول و آخر درود شریف۔ اگر اس مسنون دعا کے ساتھ حضرت ایوب علیہ الصلوٰۃ 

مرتبہ بھی صبح کے وقت پڑھ لی جائے تو پھر تاثیر دیکھیں۔ (عرفان اللہ‘ لکی مروت)
پرانی چوٹ کا درد ہمیشہ کیلئے دور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دو سال پہلے میرے پاؤں میں شدید موچ آگئی تھی میں نے کسی مرہم سے دو دن مالش کی تو چلنے پھرنے کے قابل ہوگیا لیکن گزرتے وقت کے ساتھ اکثر موچ والی جگہ پر شدید درد محسوس ہوتا جس کا مطلب تھا کہ پاؤں مکمل ٹھیک نہیں ہوا۔ ابھی کچھ ہی دن پہلے میں نے ہلدی کے بارے میں پڑھا کہ یہ زبردست اینٹی بائیوٹک ہے تو میں نےرات کےوقت ہلدی کی پٹی بناکر پاوں پر لپیٹ لی اور اوپر مضبوطی سے ٹیپ چڑھا دی۔ صبح پٹی کھول کر چل کر دیکھا تو معجزہ ہی ہوگیا میرا اسی فیصد درد ٹھیک ہوچکا تھا۔ ابھی ارادہ ہے کہ انشاء اللہ پانچ چھ بار یہ عمل مزید کروں گا۔ اس کے علاوہ میں نے درج بالا واقعہ اپنے روم میٹ کو بتایا تو اس نے مجھے اس سے بھی زیادہ باکمال تجربہ بتایا۔ اس کے بقول ان کے گھر کے قریب ایک نوجوان کو سانپ نے ڈس لیا وہ ادھر سے درد سے پڑا بلبلا رہا تھا کسی نے راستے سے گزرتے ہوئے اس کو دیکھا تو فوراً اٹھا کر ان کے گھر پہنچا دیا۔ اس کی والدہ کو جب پتہ چلا کہ سانپ کا زہر ہے تو اس نے فوراً دودھ گرم کرکے اس میں ہلدی گھولنا شروع کی۔ روم میٹ نے اپنی والدہ سے کہا وہ بیچارہ پہلے ہی مررہا ہے اوپر سے یہ ہلدی والا دودھ پلا کر اس کو اور تکلیف کیوں دے رہی ہیں؟ اس کی والدہ نے کہا: نہیں بیٹا یہ اسی سے اچھا ہوجائے گا۔ واقعی اس جوان نے پیا تو کچھ منٹوں بعد اٹھنے کےقابل ہوگیا۔ جب اس کو دوسری دفعہ پلایا تو وہ فوراً اٹھ کر گھر چلا گیا۔ پھر روم میٹ نے بتایا کہ کچھ ہی عرصہ بعد ایک اور آدمی کو سانپ نے ڈس لیاکیونکہ گاؤں میں اکثر سانپ زیادہ ہوتے ہیں۔ اب اسے اپنی والدہ کا ٹوٹکہ یاد آگیا۔ کہنےلگا: میں نے فوراً دودھ گرم کیا اور کافی ساری ہلدی گھول کر پلادی۔ کچھ ہی دیر بعد اس کی طبیعت بحال ہوگئی۔ وہ آج بھی کہتا ہے کہ اس دن تم نے میری جان بچائی‘ تمہارا بھلا ہو۔ گزشتہ رمضان میں تسبیح خانہ میں تھا‘ ایک صبح درس کے بعد روٹین کے مطابق سوگیا۔ پتہ نہیں کب مجھے بُرا شیطانی خواب آیا جیسا کہ ہر جوان آدمی کو آتا ہے اور اس کی تب آنکھ کھلتی ہے جب وہ ناپاک ہوچکا ہوتا ہے۔ قریب تھا کہ میں اس کا شکار بن جاتا لیکن فوراً ہی خواب میں اور سامنے حضرت حکیم صاحب موجود تھے۔ حضرت فرمانے لگے ’’یہ پاک جگہ ہے یہاں شیطان کا کوئی بس نہیں‘‘ (ساتھ کچھ اور بھی کہا جو کہ اب مجھے یاد نہیں) اس کے فوراً بعد میری آنکھ کھل گئی۔ (معاذ صدیق‘ فیصل آباد)
آپ پر جادو کیا گیا ہے؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے تسبیح خانہ میں درس سننے کا موقع ملا ہے عبادات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے اور عبادات کرنا آسان ہوگیا ہے بالخصوص لمبی عبادات جیسے صلوٰۃ التسبیح وغیرہ‘ میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی صحت، ایمان و عمل میں برکت اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین!
میری بیٹھک زیادہ دیندار لوگوں کے ساتھ ہے‘ ان میں سے دو عالم ہیں اور روحانی عامل بھی ہیں‘ انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ پر جادو کیا گیا ہے۔ میں نے ان کی ہدایات پر کچھ دن عمل کیا مگر مجھے کچھ افاقہ نہ ہوا۔ پھر ایک اور دوست عامل ہیں انہوں نے مجھے روزانہ سورۂ بقرہ تلاوت کرنے کا کہا۔ میں روزانہ سورۂ بقرہ کی تلاوت شروع کردی۔ شروع میں اکیس دن روزانہ دو دفعہ صبح وشام تلاوت کرتا تھا‘ پھر ایک دفعہ کردی۔ جب بھی تلاوت کرتا مجھے بھرپور سکون ملتا اور طبیعت تروتازہ ہوجاتی، مجھے اعصابی مسئلہ بھی تھا وہ بھی ٹھیک ہوگیا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ میری صحت بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔الحمدللہ۔ (ج۔ز)
میری فٹنس کا راز! آسان روحانی ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یقیناً آپ خیریت سے ہوں گے‘ اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کی تمام نسلوں کو جزائے خیر عطا کرے اور رسالہ عبقری کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ محترم حکیم صاحب! میں ہر نماز کے بعد سترہ دفعہ درود شریف اور قرآن پاک کی پچاس آیات تلاوت کرتی ہوںاور آخر میں پھر سترہ دفعہ درود شریف پڑھتی ہوں۔ یہ عمل کرکے شہد ملے پانی پر دم کرلیتی ہوں اور وہ پانی پی لیتی ہوں۔ اس عمل کی بدولت سارا دن طبیعت میں بہتری محسوس کرتی ہوں‘ سانس نہیں پھولتا‘ دیر تک کھڑے ہوکر کام کرتی ہوں‘ زیادہ تھکن نہیں ہوتی‘ سارے کام اکیلی کرتی ہوں‘ دل کی دھڑکن ہروقت بہتر محسوس کرتی ہوں۔ ہر دم فٹ اور خوش رہتی ہوں۔ (مرینہ اسلم‘ صادق آباد)
مجھے جنات سے ڈر لگتا تھا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری کا زیادہ پرانا قاری تو نہیں ہوں مگر تھوڑے ہی عرصہ میں اس رسالہ نے مجھے اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ مجھے زندگی میں صرف دو جگہ سکون ملا ہے ایک مسجد میں اور ایک درج ذیل وظیفے سے۔ حضرت حکیم صاحب! میں جنات سے بہت زیادہ ڈرتا تھا‘ میرا خوف اس وظیفے سے ختم ہوگیا‘ اس دعا نے مجھے بہادر بنادیا‘ میرے دل میں ایک جوہر پیدا کردیا‘ مجھے بہت سکون ملا۔ اس سے پہلے میں ڈیپریشن اور شدید ٹینشن کا مریض تھا اور پڑھائی کی طرف میری توجہ بہت ہی کم تھی مگر اب میں بہت ہشاش بشاش اور خوش ہوں۔ یہ دعا اس وقت میں عبقری قارئین کیلئے لکھ رہا ہوں یقیناً قارئین بھی اس قرآنی دعا سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے

سارا دن باوضو کھلی پڑھیں اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف لازمی پڑھیں۔ (محمدماجد‘ خیرپور میرس سندھ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 518 reviews.