Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے طبی رازوں کا خزانہ

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

شیخ الوظائف کے لازوال و لاجواب طبی راز کتابی شکل میں‘ شہرہ آفاق کتاب‘ ہر گھر‘ ہر فرد کی ضرورت

ساڑھے تین ہزار بواسیر کے مریض
ایک مخلص شاہد احمد ایک نسخہ بنا کر مفت بواسیر کے مریضوں کو دیتےہیں۔ابھی مضمون لکھتے ہوئے تک بندہ نے مخلص کو فون کیا۔ وہ کہنے لگے اب تک ساڑھے تین ہزار مریضوں کو درج ذیل دوادے چکا ہوں۔ تمام مریض صحت یاب ہوئے۔ قارئین! شاہد احمد کی وہ گفتگو جو ان کے اور میرے درمیان ہوئی آپ کی نذر کی ہے۔ دراصل یہ نسخہ بندہ کی کتاب کلونجی کے کرشمات صفحہ نمبر 37 پر ’’ایک اشتہاری نسخہ‘‘ کے عنوان سے ہےہوالشافی:- کلونجی 70گرام، سرسوں کے بیج جن سے کڑوا تیل نکلتاہے۔ 100گرام، نیم کی نمولی کا اندرونی مغز 100گرام۔ تمام اجزاء کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں اور بڑے کیپسول بھر کر ایک سے دو کیپسول دن میں تین یا چار بار پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل استعمال کریں۔
ہرقسم کی تھکن کا علاج:دفتری اور کا ر وبا ری زندگی یا مشکلا ت میں الجھے اور گھریلو پریشانیو ں میں مبتلا خواتین جب ہر ٹانک سے عاجز آگئیں تو انہیں جب بھی عنا بی قہوہ دیا گیا، نئی زندگی، نیا ولولہ اور جسم میں نئی روح ملی اور صحت و تندرستی کا حسین امتزاج ملا۔ دن میں چند بار یہ قہوہ چاہے میٹھا ملائیں یا نہ ملا ئیں ، استعمال کریں اور فوری فوائد حاصل کریں ۔ تھکا ہوا جسم،ٹوٹی ہوئی جان اور روکھا خشک کمزور چہرہ ، گلابی اور شادابی میں نکھر جاتاہے ۔ الغر ض معدے کی تیزابیت اور گیس بھی اس سے بہتر ہو تی ہے ۔ آئیے والدہ مر حومہ کے عنا بی قہوے کے فوائد سے نفع حاصل کریں۔ جو الرجی چاہے سینے کی ہو یا نا ک کی ہو یاجلد کی ہو ۔ کمز وری نگا ہ کی ہو یا دما غ کی ہو، ہر لحاظ سے فائدہ مند ہے ۔ ھوالشا فی : عنا ب (بغیر کیڑے کے کھا ئے ہو ئے ) ، سپتا ن چھوٹی چھوٹی (بغیر کیڑے کے کھا ئے ہوئے ) بہی دانہ (جو وا قعی اصلی ہو)ہم وزن لے کر ہلکا کو ٹ کر قہوہ کی شکل میں محفوظ رکھیں ۔ تر کیب ڈیڑھ کپ پانی میں ½چمچ قہو ے کاسفوف ڈال کر اتنا اُبالیں کہ ایک کپ پانی بچے پھر اس کو نیم گرم پئیں چاہیں تو اکٹھا بنا کر تھرماس میں ڈال کر سارا دن پی سکتے ہیں۔
مزید طبی راز جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا مطالعہ کریں:۔
’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 553 reviews.