Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کریم لگائی چہرہ بگڑگیا ہڈیوں کے کینسر کا علاج بچے گوشت کے بغیر کھانا نہیں کھاتے پسینے کے دھبے باورچی خانہ میں کیڑے؟ گرمی آگئی! مگرمجھے مچ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

سمبلو کے بارے بھی بتائیے:سمبلو کے بارے میں بتائیے یہ جڑی بوٹی کہاں ملتی اور کیسی ہوتی ہے؟ اور ہم اسے کس طرح استعمال کرسکتے ہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ چرائتہ کا قہوہ وزن کم کرتا ہے یا نہیں۔ اسے ہم کس طرح اور کس وقت لیں تاکہ وزن کم ہو جائے۔ میری ایک دوست آج کل استعمال کررہی ہے مگران کا وزن ابھی کم نہیں ہوا۔ چرائتہ اور کس بیماری میں کام آتا ہے؟(شائستہ‘ ملتان)
جواب:شائستہ بی بی!اللہ تعالیٰ نے بے شمار جڑی بوٹیوں میں تاثیر رکھی ہے، ان میں سمبلو بھی ہے۔ قد آدم کانٹوں سے بھرا پودا۔ جڑ پیلے رنگ کی اور کہیں کالے رنگ کی بھی ہوتی ہے۔ اسے چھاتی اور ہڈیوں کے کینسر کی بیماری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایبٹ آباد، شاہراہِ ریشم، شمالی علاقہ جات، سوات وغیرہ میں عام ملتا ہے۔ اس کی جڑ کا چھلکا بطور دوا پہاڑی لوگ بھی استعمال کرتے ہیں۔ بڑھے ہوئے ٹانسلز میں یہ ورم دور کرتا ہے، چھوٹا سا ٹکڑا منہ میں رکھ کر رات کو سونے سے اس کا رس آہستہ آہستہ ٹانسلز کو ختم کردیتا ہے۔چرائتہ مصفی خون ہے۔ گرمی کے موسم میں پھنسی، خارش، کیل مہاسوں کے لیے حکیم اسے استعمال کرتے ہیں۔ ملیریا بخار میں بھی دوسری دوائوں کے ساتھ دیا جاتا ہے۔ چرائتہ کا قہوہ پیٹ کے کیڑے ختم اور معدے کی خرابیاں دور کرتا ہے۔ اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے، قبض دور کرتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے میرے علم میں نہیں۔ اسے دوسری دوائوں کے ساتھ ملاکر خون صاف کرنے کے لیے ضرور پلایا اور مصفی خون شربت میں بھی ڈالا جاتا ہے۔ آپ اپنی دوست سے پوچھ کر استعمال کریں۔ ان کا زیادہ استعمال بغیر طبیب کے مشورے سے مناسب نہیں۔ اس کا قہوہ کمزوری کی رفع کرتا ہے۔
کریم لگائی‘ چہرہ بگڑگیا:گزشتہ دنوں میں نے ایک کریم استعمال کی، چہرہ نکھر جاتا تھا مگر کریم جب ختم ہوئی تو میں نے دیکھا آنکھوں کے نیچے موتی کی طرح کے سفید گول دھبے نظر آرہے ہیں۔ اب کوئی بتاتا ہے کیلشیم کی کمی ہے، کوئی الرجی کہہ رہا ہے۔ میرا چہرہ بگڑ کر رہ گیا ہے۔ کچھ لگاتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔ اس بارے میں کچھ بتائیے۔ (ف‘ شیخوپورہ)
جواب:کریم میں کوئی ایسی چیز شامل تھی جس سے آپ کو یہ تکلیف ہوئی۔ آپ 2گلاس دودھ روزانہ پئیں تاکہ کیلشیم کی کمی دور ہو جائے اور سب سے پہلے چہرے پر تھوڑا سا دہی لگائیے۔ 10منٹ بعد منہ دھو لیجئے۔ گھنٹہ بعد آپ کھیرے کے ٹھنڈے پتلے کاٹ کر آنکھوں کے نیچے رکھیے۔ آپ کھیرے کو کدوکش کرکے بھی رکھ سکتے ہیں۔ اس سے بہت سکون ملے گا۔ کھانے میں ایک کھیرا ضرور شامل کریں۔ کھیرا کھانے اور لگانے سے جسم میں ٹھنڈک کا احساس ہوگا۔ آنکھوں کے نیچے حلقے ہوں جب بھی کھیرے کے قتلے کام کرتے ہیں۔ دھوپ سے چہرہ جھلس جائے تو کھیرا فوری طور پر سکون دیتا ہے۔ چہرے کی جلد حساس ہوتی ہے۔ اس پر طرح طرح کی کریمیں لگا کر ستیاناس مت کریں۔
بچے گوشت کے بغیر کھانا نہیں کھاتے: گھر میں دال سبزی ہوتوبچے کھانے سے انکار کردیتے اور گوشت کی فرمائشیں کرتے ہیں۔ ان کو کس طرح سمجھائوں اور کیسے سبزیوں کی عادت ڈالوں؟ بہت سارے گھروں کا یہی مسئلہ ہے آپ بتائیے۔ (عنبرین‘ لاہور)
جواب: ساری غلطی تو آپ کی ہے۔ انہیں شروع سے ہر چیز کھلانے کی عادت ڈالنی چاہیے تھی۔ صحت کے لیے دال، سبزیاں، سلاد بہت ضروری ہیں۔ شامی کباب بنانے کے بجائے آپ آلو سبزی ملا کر بنائیں۔ ٹماٹر سلاد ساتھ رکھیئے۔ دہی میں ذرا سا نمک کالی مرچ ملا کر برگر یا سینڈوچ پر لگائیے۔ اس پر سلاد کا ہرا پتا رکھیے آلو کا کٹلس رکھ کر آدھا چمچ کچپ ڈالیے۔ بچوں کو دیجئے۔ سرخ لوبیا ابال کر پیس کر آپ مسالے میں کباب بناسکتی ہیں۔ ثابت کالی مسور کی دال ابال کر اس میں ہرا مسالہ ملائیے، کوفتے بنا کر رکھ دیجئے۔ دال پگائیں تو اس میں چکن کباب ڈال دیں۔ مگرہفتے میں 2 بار بچوں کو گوشت ضرور کھلائیں۔
مجھے مچھلی پسند ہے!:مجھے مچھلی بہت پسند ہے مگر ہمارے ہاں صرف سردی کے موسم میں مچھلی کھائی جاتی ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے۔ دوسری بات یہ کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے داغ پڑ جاتے ہیں۔ کیا یہ بات درست ہے۔ (زارا‘ فیصل آباد)
جواب: بیٹا! آپ مچھلی ضرور کھائیے مگر اعتدال کے ساتھ۔ ہر چیز کی زیادتی بُری ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں کہا جاتا ہے جن مہینوں میں ’’ر‘‘ نہیں آتا اس میں مچھلی نہ کھائیں کیونکہ مچھلی کی افزائش نسل ان مہینوں میں ہوتی ہے۔ دوسرے یہ کہ دودھ نہیں پینا چاہیے، سفید داغ پڑ جاتے ہیں۔ یہ سب کہنے کی باتیں ہیں۔ احتیاط کرلیں تو وہم نہیں ہوتا۔ باہرہر موسم میں مچھلی مل جاتی ہے۔ سب کھاتے ہیں۔ زیادہ گرمی میں نہ کھائیں تو بہتر ہے۔ آپ کی تھوڑی احتیاط صحت کو برقرار رکھ سکتی ہے۔
پسینے کے دھبے:مجھے پسینہ بہت آتا ہے۔ بعض مرتبہ قیمتی قمیض میں بغل کی جگہ دھبے لگ جاتے ہیں، صاف نہیں ہوتے قمیض بعض دفعہ پسینے کی وجہ سے گل جاتی ہے۔ یہ پسینہ کم نہیں ہوسکتا، بتائیے !(فرحانہ ‘ گجرات)
جواب: کچھ خواتین کو بہت پسینہ آتا ہے۔ آپ کہیں جائیں تو نہا کر جسم خشک کرکے پھٹکڑی کی ڈلی اچھی طرح بغلوں کے نیچے پھیریں، اس سے پسینہ کم آئے گا۔ نیم کے خشک پتوں کا پائوڈر بناکر صبح شام بغلوں میں چھڑکنے سے بھی فرق پڑ جاتا ہے۔
کیڑے آجاتے ہیں:میں اپنے باورچی خانے کی الماری میں ہر ماہ اخبار بچھاتی ہوں۔ ایک ہفتے بعد ننھے منے جھینگر اور لال بیگ وغیرہ اخبار کے نیچے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے لیے کیا کروں۔ (عائشہ،گوجرانوالہ)
جواب:بی بی! کچن کی الماری میں کبھی اخبار نہ بچھائیں۔ اخبار کے نیچے کیڑے مکوڑے ضرور اپنا گھر بنالیتے ہیں۔ آپ بازار سے خاکی کاغذ لے آئیے۔ کچن کی دراز اچھی طرح صاف کریں۔ پھر آپ کیوپیکس پائوڈر چھڑک دیں تو صبح آپ کو چیونٹے اور کیڑے مرے ہوئے ملیں گے۔ کوڑے کی ٹوکری کو ڈھانک کر رکھنا چاہیے، اس سے بھی بہت فرق پڑ جاتا ہے۔


مہندی
مہندی کا رنگ کیسے تبدیل کیا جاتا ہے۔ بالکل سرخ رنگ بالوں میں اچھا نہیں لگتا۔ مجھے خضاب سے الرجی ہے۔ اس بارے میں بتائیے۔ (نصرت جبین، ملتان)
بی بی! آپ تھوڑے سے آملے کوٹ کر ایک گلاس پانی میں رات کو بھگوئیں۔ صبح لوہے کی کڑاہی میں یہ پانی ڈالیے ایک بڑا چمچ چائے کی پتی، ایک چمچ کافی، ایک چمچ کلونجی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیے۔ آدھا پانی رہ جائے تو اس میں مہندی کھولیے۔ مہندی گھولنے سے پہلے پانی کو چھان لیجئے ایک چمچہ سرسوں کا تیل ملائیے۔ مہندی لگائیے۔ بالوںکا رنگ سرخ نہیں ہوگا۔ مہندی اچھی ہونی چاہیے۔ کچھ خواتین اس میں لیموں کا رس ملا دیتی ہیں اگر آپ کو الرجی ہے تو خضاب کے بجائے صرف مہندی لگائیے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 493 reviews.