Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قہوہ کی 21پیالیاں‘ موٹاپا جوڑوں کا درد ختم

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تسبیح خانہ لاہور میں ہر جمعرات درس سننے ضرور جاتی ہوں‘ الحمدللہ! اس وقت ایمان تازہ ہوجاتا ہے جب درس سےپہلے یا بعد خواتین ایک دوسرے کو اپنی طبی و روحانی مشاہدات سناتی ہیں۔ میں بھی وہاں موجود تھی کہ میری ساتھی جو ہر درس میں میرے ساتھ بیٹھتی ہیں نے مجھے بتایا کہ میں نے عبقری رسالہ میں موٹاپا کو کم کرنے کیلئے ایک قہوہ کا نسخہ پڑھا۔ میں نے وہ قہوہ بنایا‘ اکیس دن لگاتار پیا‘ میرا بڑھا ہوا پیٹ کم ہوگیا ہے اس کے ساتھ جوڑوں کے درد کی وجہ سے کافی پریشانی تھی الحمدللہ وہ بھی ختم ہوگئی ہے۔ نسخہ یہ ہے ھوالشافی: عناب پانچ دانے‘ منقیٰ پانچ دانے‘ لونگ پانچ عدد‘ دارچینی دو بڑے ٹکڑے اور ایک عدد لیموں بڑے سائز کا اور اگر چھوٹے چھوٹے دو لیموں ڈال لیں تو زیادہ مزیدار بن جائے گا۔ دو کپ پانی ڈال کر لیموں کے علاوہ تمام چیزیں پانی میں ڈال دیں اور پکائیں جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چھان لیں۔ منقیٰ کو بیج نکال کر کھالیں اور باقی چیزیں پھینک دیں پھر اس پانی میں لیموں نچوڑ کر پی لیں اگر چاہیں تو تھوڑا سا حسب ذائقہ شہد ملا سکتے ہیں۔ یہ ایک دن کی خوراک ہے۔ ان شاء اللہ بائیس ویں دن آپ حیران ہوجائیں گے لیکن ان 21 دنوں میں چاول ہرگز نہیں کھانے‘ ہر چیز بازار سے پچاس، پچاس روپے کی لے لیں۔ آسانی سے ہر چیز پنساری سے مل جائے گی۔ مستقل مزاجی اور پابندی سےاستعمال کرکے دعائیں لازمی دیں۔ (انیسہ توصیف‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 519 reviews.