Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انناس کا رس چہرہ دلکش و شاداب

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

جلد کو چمکدار بنانے کے لیے انناس کے رس کے ساتھ ادرک اور لیموں کا رس بھی شامل کریں۔ انناس میں تین لیموں اور ایک انچ موٹا ادرک کا ٹکڑا ملا کر جوس نکال کر پئیں۔ انناس، کھیرا چقندر اور پارسلے کا جوس بھی استعمال کیاجاسکتا ہے

خون کو پتلا کرنے والی ادویات کھانے والے
انناس وٹامنز اور منرلز سے بھر پور انوکھا پھل ہے۔ انناس میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہے اس کے علاوہ وٹامن بی سکس، فولیٹ، تھایامین، رائبوفلیون اور نیاسن شامل ہے۔ انناس میں روزانہ ضرورت کا ایک فیصد وٹامن K موجود ہے اس لیے یہ جوس ان لوگوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہے جو خون کو پتلا کرنے والی دوائیں لیتے ہیں۔
جلد کے لیے مفید ہے
روزانہ انناس کا رس پینے سے سب سے زیادہ فائدہ جلد کو پہنچتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے۔ وٹامن سی حساس جلد، جلد کی سوزش اور ایکنی میں بہت مفید ہے۔ انناس میں موجودہ وٹامن اے جلد کی سوزش کو کم کرتا ہے اور قدرتی طور پر اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل کا کام دیتا ہے۔ایکنی والی جلد کے لیے اینٹی اوکسیڈنٹ کا استعمال بے حد ضروری ہے جو انناس میں وافر مقدار میں موجود ہے۔یہ اینٹی اوکسیڈنٹ جلد کو ہموار کرتا ہے اور بیکٹیریل انفیکشن سے بچاتا ہے۔ وٹامن اے اور وٹامن سی جلد کی جھریوں، سورج کے نقصانات اور جلد کو ناہموار ہونے سے بچاتا ہے۔ انناس کا رس ایکنی کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔
انناس کے رس کا نقصان
انناس میں شکر وافر مقدار میں موجود ہے اس لیے اس میں بہت زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔ ۸ اونس انناس کے رس میں ۱۶۰ کیلوریز ہوتی ہیں جو کاربوہائیڈریٹ کی روزانہ ضرورت کا ۵۱ فیصد ہوتا ہے۔ لیکن جب یہ پتہ چلتا ہے کہ انناس میں روزانہ ضرورت کا 120 فیصد وٹامن سی اور 10فیصد وٹامن اے موجود ہے تو کیلوریز کی یہ مقدار اس کے آگے اہمیت نہیں رکھتی۔
انناس کا خالص رس استعمال کریں
اکثر لوگ ڈبوں میں پیک انناس کا رس استعمال کرتے ہیں کیونکہ انناس کا تازہ جوس ہر جگہ نہیں ملتا لیکن اگر آپ کو انناس باآسانی مل جائے تو اس سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے لیے گھر پر اس کا جوس نکال کر روزانہ پئیں۔
اچھی جلد کے لیے انناس کا رس استعمال کریں
اپنے روز مرہ غذا میں انناس کا رس شامل کریں اور جلد کو حیرت انگیز حد تک خوبصورت بنائیں۔ انناس کو دوسرے پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ ملا کر اور بھی موثر بنایا جاسکتا ہے۔
چمکدار جلد کے لیے
جلد کو چمکدار بنانے کے لیے انناس کے رس کے ساتھ ادرک اور لیموں کا رس بھی شامل کریں۔ انناس میں تین لیموں اور ایک انچ موٹا ادرک کا ٹکڑا ملا کر جوس نکال کر پئیں۔ انناس، کھیرا چقندر اور پارسلے کا جوس بھی استعمال کیاجاسکتا ہے جس کے لیے ایک انناس، دو کھیرے، دو چقندر اور ایک گڈی پارسلے ملاکر جوس نکالیں ۔
اچھی جلد کے لیے
صحت مند اور تر و تازہ جلد کے لیے انناس اور کھیر کا جوس ملا کر پئیں۔ اس کے لیے آدھا انناس ایک سیب اور ایک کھیرا استعمال کریں۔ یہ مزیدار اور مفید پھل ناصرف آپ کی جلد کے لیے بلکہ آپ کے پورے جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے اس لیے انناس کا رس روزانہ پئیں اور صحت مند رہیں۔
مہدی کے پتوں کا کرشمہ
(عائشہ رضوان)
مہندی صرف فیشن اور شوق ہی نہیں ہے بلکہ ضرورت ہے اور اس سے بہت سے طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ مہندی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے یہ جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کا قدرتی ذریعہ ہے لیکن بازار میں دستیاب مہندی سے آپ نقصان پہنچنے کے علاوہ کسی فائدہ کی امید نہ رکھیں۔ اسی لیے اگر آپ مہندی سے مستفید ہونا چاہتے ہیںتو خود مہندی کے پتے لاکر گھر میں پیس کر رکھ لیں تاکہ جب ضرورت پڑے استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں۔
(۱)سردرد: دھوپ سے یا گرم غذائوں کے زیادہ استعمال سے اگر سردرد رہتا ہوتو اس کے لیے مہندی بہت مفید ہے۔ مہندی کے پھولوں یا پتوں کو سرکہ یا سادہ پانی میں پیس کر ماتھے اور سر کے تالو پر لگائیں تو سردرد میں آرام آتا ہے۔
(۲)نیند نہ آنے کا علاج: جن افراد کو نیند نہ آنے کی شکایت ہو انہیں چاہیے کہ اپنے تکیہ میں روئی کی جگہ مہندی کے پھول بھریں اور اپنے سرہانے رکھ لیں اس عمل سے فوراً نیند آجائے گی۔
(۳)گنج پن کے لیے: سرسوں کا تیل ایک کپ بھر کر لے کے اس میں آدھا کپ مہندی کے تازہ پتے ڈالیں اور چولہے پر رکھ دیں جب پتے جل جائیں تو ٹھنڈا کرکے چھان کرشیشی میں رکھ لیں اور اس تیل سے مساج کریں۔
(۴)منہ کے چھالے: اگر منہ میں چھالے ہو جائیں تو مہندی کے پتوں کو منہ میں رکھ کر آہستہ آہستہ چبانے سے منہ کے چھلے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اگر مہندی کے پتوں کو کوٹ کر پانی میں بھگو کر تھوڑی دیر بعد اس پانی سے غرارے کئے جائیں تو بھی چھالوں میں فوری آرام آتا ہے۔
(۵)سر کی جلن اور گرمی:گرمی کے باعث اکثر سر میں درد ہو جاتا ہے تو مہندی کا تیل لگائیں اس سے سر کی جلن بھی دور ہوتی ہے اور ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے اور درد بھی دور ہو جاتا ہے۔
(۶)پھوڑے پھنسیاں: مہندی کے پتوں کو پیس کر باریک پائوڈر بنالیں۔ یہ پائوڈر پھنسیوں پر چھڑکنے سے وہ بہت جلدی خشک ہو کر ٹھیک ہو جاتی ہیں اور سوزش بھی ختم ہو جاتی ہے۔
(۷)ہاتھ پیروں کی جلن:اکثر لوگوں کو ہاتھ پیروں میں جلن کی شکایت رہتی ہے۔ اگر وہ مہندی کے پتے پیس کر لگائیں تو ہاتھ پیروں میں ہونے والی جلن دور ہو جاتی ہے یہ جلن کو دور کرنے کی اچھی دوا ہے اور ٹھنڈک کا احساس رہتا ہے لیکن خدارا بازار سے خریدی ہوئی نہیں لیں گھر میں پسی ہوئی استعمال کریں کیونکہ بازار میں کیمیکل سے پاک مہندی ملنا مشکل ہوتا ہے۔
(۸)جل جانے سے آرام کے لیے: مہندی کے پتے تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیس کر لیپ کردیں تو آرام آجاتا ہے۔ مہندی کے پتوں کو گھر میں پیس کر رکھیں تاکہ بروقت فوری طور پر استعمال کئے جاسکیں۔
(۹)چہرے کے کیل مہاسے: چہرے پر کیل مہاسے خواتین کا اہم مسئلہ ہے۔ مہندی کے پتوں کو پیس کر دہی میں ملاکر لگانے سے ایک ہفتہ کے اندر کیل مہاسے دور ہو جاتے ہیں۔
(۱۰)کپڑوں کو کیڑا لگنے سے بچائیں: اکثر کپڑوں میں کیڑا لگ جاتا ہے اور قیمتی سے قیمتی کپڑے خراب ہو جاتے ہیں اگر مہندی کے تھوڑے سے پھول کپڑوں کی تہہ میں رکھ دیں تو کپڑوں میں کیڑام نہیں لگے گا۔
کشمش کے فوائد
(عارفہ عظیم)
بچوں کی نشوونما میں غذا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جتنی اچھی یعنی صحت بخش اور متوازن غذا آپ اپنے بچے کو دینگے اتنا ہی آپ کا بچہ صحت مند اور توانا رہے گا۔ کشمش ایک مشہور میوہ ہے جس کا شمار عام طور پر ڈرائے فروٹ میں کیا جاتا ہے۔ کشمکش انگور سے بنتی ہے چھوٹے انگور جس میں بیج نہیں ہوتا خشک ہونے پر کشمش کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔بڑے انگور جس میں دانہ یعنی بیج ہوتا ہے اور عموماً وہ بیل پرپک کر ہی خشک ہو جاتے ہیں تو وہ منفی کہلاتے ہیں۔ کشمکش ہو یا منقیٰ دونوں ہی انگور سے تیار ہوتے ہیں اور حسن و تندرستی کے ضامن ہیں۔بچوں کی خوراک میں روزانہ کشمکش کا استعمال نہایت مفید ہے ساتھ ہی بچوں کے مخصوص مسائل کے حل کے لیے ذیل میں دیئے گئے طریقہ کار اپنائے جاسکتے ہیں جو محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہیں۔
(۱)دانت نکالنے کی تکلیف: ایسے دودھ پینے والے بچے جو دانت نکال رہے ہوتے ہیں انہیں کافی تکلیف ہوتی ہے اسی لئے ان کے لیے کشمکش باریک پیس کر شہد میں ملاکر استعمال کرنا نہایت مفید رہتا ہے۔
(۲)قبض کی شکایت: بچوں کو بھی عموماً قبض کی شکایت ہو جاتی ہے اور یہ بیماری صحت کی دشمن ہے اسی لئے اگر کشمکش یا منقیٰ کو دھوکر رات پانی میں بھگو کر صبح پانی پلا کر منقیٰ کھلادیں تو یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ اگر بچہ بھیگی ہوئی کشمکش نہ کھائے تو خالی ہی کھلادیں اس سے بھی قبض میں فائدہ ہوتا ہے۔
(۳)صحت اور تندرستی کے لیے ہر ماں اپنے بچے کو صحت مند اور توانا دیکھنا چاہتی ہے۔ دو چمچ سبز کشمکش اور بارہ عدد بادام رات کو پانی میں بھگو کر صبح کشمش اور بادام دودھ کے ساتھ بچوں کو کھلادیں تو بچے حسین اور تندرست ہو جائیں گے لیکن اس نسخہ پر باقاعدگی سے تین مہینے تک عمل کریں۔
(۴)ہلکے بال آج کل بچوں کے بال گھنے نہیں نکلتے بلکہ گنج پن نظر آتا ہے۔ اگر ایک کپ کشمکش اور آدھا کپ ایلوا لے کر دونوں کو بایرک پیس کر پانی کی مدد سے پیسٹ تیار کرکے اسکیلپ پر لگائیں تو نہایت خوبصورت بال آجائیں گے۔
(۵)کھانسی:بچوں میں کھانسی کی شکایت عام ہے۔ بادام، ملیٹھی اور منقیٰ(بیج نکال لیں) ہم وزن لے کر پیس کر چنے کی دال کے برابر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں اور ایک گولی منہ میں رکھ کو چوسیں تو کھانسی میں فائدہ ہوگا۔
(۶)کیا آپ کا بچہ تھکا تھکا رہتا ہے؟ کشمکش کے مسلسل استعمال سے بچوں کے جسم میں طاقت او رتوانائی آتی ہے۔ اگر آپ کا بچہ بھی سست اور تھکا تھکا رہتا ہے تو اسے کشمکش کھلائیں۔ اس سے دل اور دماغ مضبوط اور بچہ توانا ہو جاتا ہے۔
(۷)خون کی کمی: بہت سے بچوں میں کمزوری کی وجہ سے خون کی کمی بھی ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں کشمش یا کشمش کے لڈو بناکر بچے کو کھلائیں۔ ایک کپ کھجور کی گٹھلی نکال کر ایک چمچ آئل میں بھون کر اس میں آدھا کپ کشمش اور حسب ضرورت اور پسند میوہ جات شامل کرکے لڈو بناکر بچوں کو کھلائیں تاکہ بچے صحت مند اور چاک و چوبند رہیں۔
نارنگی اور لیموں کے چھلکوں کے فوائد
(عروسہ اقبال)
اورنج اور لیموں سٹرس فیملی کا حصہ ہیں جو وٹامن سی کا خزانہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے مسائل کے حل میں استعمال کیے جاتے ہیں ان سے تیل بھی تیار کیا جاتا ہے جو نہایت دلفریب خوشبو کا حامل ہوتا ہے۔ یہ تیل آپ گھر پر بھی تیار کرسکتے ہیں جو بہت سے مسائل کے حل کے لیے آپ کے لیے نہایت کارآمد ثابت ہوگا۔
ترکیب: اورنج اور لیموں اچھی طرح دھوکر ان کے چھلکے نکال کر ململ کے کپڑے میں الگ الگ خشک کرلیں۔ جب اچھی طرح خشک ہو جائیں تو چھوٹے مرتبان میں یہ چھلکے ڈال کر اوپر سے بادام یا زیتون کا تیل ڈالیں۔ اسکے بعد آٹھ سے دس لونگیں، دارچینی کے دو ٹکڑے ڈال کر بیس دن تک اچھی طرح ڈھک کر اندھیرے میں رکھ دیں۔ ہر دوسرے دن مرتبان کو کھولے بغیر ہلاتے رہیں۔ بیس دن کے بعد یہ خوشبودار تیل تیار ہو جائے گا۔ جسے آپ آرام سے استعمال کرسکتے ہیں اگر بادام یا زیتون کا تیل نہ ہوتو ناریل کا تیل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مزید اچھی خوشبو کے لیے گلاب کی پتیاں بھی ڈالی جاسکتی ہیں۔
تیل کے فوائد:(۱)اس تیل کے مساج سے پسینے کی بدبو دور ہو جاتی ہے، (۲)یہ تیل سر میں بھی لگایا جاسکتا ہے اسکی خوشبو بہترین ہوتی ہے۔ (۳)سردرد میں لگانے سے درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ (۴)سر میں لگانے سے سر سے آنے والی بودور ہو جاتی ہے۔ (۵)ہاتھوں پر اسکے مساج سے ڈارک نکل اور کہنیاں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔ (۶)چہرے کے مساج سے داغ دھبے دور، اسکن موئسچرائز اور جھریاں نہیں آتی ہیں۔(۷)اسپرے بوتل میں پانی ڈال کر اگر ایک چمچ یہ آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے اسپرے کریں تو گھر میں یہ نیچرل ایئر فریشنر کا کام کرتا ہے۔ (۸)یہ آئل اینٹی انفیکشن اور اینٹی ڈپریشن خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 106 reviews.