Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لکڑ‘ پتھر ہضم! اس پھکی نے یہ سچ کردکھایا! ضرور بنائیے!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

نامراد جلدی مرض سورائسز کا آزمودہ علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عرصہ دراز سے جلدی بیماری جسکا نام سورائسزہے میں مبتلا تھا اس بیماری کی نوعیت کچھ یوں ہے کہ جسم کے مختلف حصوں پر گول شکل میں سپاٹ بنتے ہیں اور آہستہ آہستہ پھیلتے ہیں کافی ادویات استعمال کیں لیکن فرق نہیں پڑا۔ آپ کے رسالہ عبقری کا ایک دن میں مطالعہ کررہا تھا جس میں ایک نسخہ پڑھا جو کہ یہ تھا زیتون کے تیل میں مہندی کے پتے جلا کر تیل متاثرہ حصے پر لگانا تھا میں نے نسخہ تیار کیا اور آزمایا مجھے بہت فائدہ ہوا اس کے ساتھ عبقری کا خون صفا ء کا استعمال بھی کیا۔(محمد طاہر‘ لاہور)
پتھر ہضم والی کہانی اس پھکی نے سچ ثابت کردی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے میں نے عبقری میں ایک نسخہ ’’لکڑ ہضم پتھر ہضم‘‘ کے عنوان سے پڑھا اور اس کو تیار کیا خود بھی آزمایا اور کافی مریضوں کو بھی اس نسخہ کے تحت پھکی تیار کر کے دی جس سے ان کو بھی فائدہ پہنچا میں یہ ہاضم پھکی غریبوں کو مفت دیتا ہوں اور جس بہن نے یہ نسخہ عبقری میں لکھا اس کو دعا دیتا ہوں جس کے نسخہ سے میں خدمت خلق کررہا ہوں۔نسخہ یہ ہے:۔ ھوالشافی: نوشادر‘ انار دانہ‘ مرچ سیاہ‘ اجوائن دیسی‘ سونف‘ گل سرخ‘ زیرہ سفید‘ پودینہ‘ الائچی کلاں‘ نمک خوردنی‘ الائچی خورد‘ نمک سیاہ
تمام چیزیں دو تولہ اور ست لیموں ایک تولہ لے کر ان تمام اشیاءکو باریک پیس لیں۔ پودینہ اور گل سرخ آپ گھر میں بھی سکھا سکتے ہیں۔ کھانے کے بعد چائے کا ایک چمچ ہمراہ پانی کھائیں ہمیشہ کیلئے معدے کی تکلیف سے محفوظ رہیں۔ اس انمول تحفہ سے فائدہ ضرور اٹھائیں۔جس قاریہ نے یہ نسخہ چند سال پہلے عبقری میں دیا‘ ان کے مطابق 1977ء میں رینالہ خورد کے ایک ضعیف حکیم صاحب نے ان کے والد کو یہ نسخہ دیا تھا‘ اب وہ حکیم صاحب اور ان کے والد دونوں دنیا میں موجود نہیں اور اب خود بھی وہ عمر ضعیف ہوچکی ہیں لہٰذا اس نسخہ کو قبر میں لے جانے سے بہتر ہے کہ عبقری کے ذریعے لاکھوں لوگوں تک پہنچا کر اپنے لیے صدقہ جاریہ بنالوں۔ واقعی ان کے اس نسخہ کو عبقری میں چھپنے کے بعد بے شمار نے آزما کر انہیں ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔ ( ریاض محمود، ٹوبہ ٹیک سنگھ)

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 135 reviews.