Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہم شفاء یاب کیسے ہوئے؟

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

سانس کا مریض چند ہفتوں میں صحت یاب
مائیگرین کی مریضہ آج صحت مند ہے
عبقری دواخانہ سے شفاء کا سچا پیغام لائی
ماہنامہ عبقری اور سترشفائیں! زندگی لوٹا دی
جما ہوا ریشہ دنوں میں ختم
معدہ وجگر دونوں خراب !عبقری نے بچالیا

  دکھیاروں کے قلم سے بے ربط تحریریں لیکن لفظ لفظ اجلی کرنیں!

 

سانس کا مریض چند ہفتوں میں صحت یاب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میرے بھائی کو سانس کا مسئلہ تھا کافی ادویات استعمال کروائیں مگر فرق نہیں پڑا کسی نے عبقری دواخانہ کے بارے میں بتایا۔ہم نے عبقری دواخانہ فون کیا‘ انہوں نے بھائی کا مسئلہ توجہ سے سنا اور بھائی کو عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’شفائے حیرت سیرپ‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کرنےکا مشورہ دیا۔ ہم نے بذریعہ وی پی ’’شفائے حیرت سیرپ‘‘ لاہور سے منگوایا اور اس کا استعمال شروع کردیا اب الحمداللہ اسے بہت افاقہ ہے۔مزید علاج ابھی جاری ہے۔(سدرہ، کھوئیاں تلہ گنگ)
مائیگرین کی مریضہ جوہر شفاء مدینہ سے شفاء یاب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کی نسلوں کو ہمیشہ آباد رکھے اور ان کو قیامت تک کی خوشیاں دے (آمین)میں رات کو سوتے وقت ’’یاباعث، یانور‘‘ گیارہ بار پڑھتی ہوں چین سے نیند آتی ہے۔ بارش کے وقت روتے ہوئے امت رسولﷺ کے لیے دعا کرتی ہوں۔ پرندوں کو ہدیہ کرتی ہوں۔عبقری ادویات کے استعمال سے میری پرانی بیماریاں ختم ہوگئیں۔میں مائیگرین کی مریضہ تھی‘ بے شمار جگہ سے علاج کروایا‘ طرح طرح کی ادویات کا استعمال کیا مگر آرام نہ آیا ۔ کسی عزیز کے ذریعے عبقری دواخانہ کی ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ پاکستان سے منگوائی۔ اس دوا کے مسلسل استعمال سے میرا اندر جما ہوا ریشہ نکل گیا‘ چند ماہ میں ہی سالہا سال پرانی بیماری ختم ہوگئی۔ الحمدللہ اب بالکل سکون ہے۔میرے کچھ روحانی مشاہدات ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں۔سورئہ اخلاص کا عمل: ہر نماز کے بعد چالیس دفعہ سورئہ اخلاص پڑھنے سے شیطان سے حفاظت رہتی ہے اور میوزک،ٹی وی سے نفرت ہو جاتی ہے۔روحانیت کے لیے: عصرکی نماز کے بعد لَا یُجَلِّیْہَا لِوَقْتِہَا اِلَّا ہُوَ (الاعراف187) کے ورد سے روحانیت آجاتی ہے۔یاحی یاقیوم کا عمل: فجر کی نماز کے بعد یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ40 بار پڑھنے سے اندر سے کینہ دور ہوا ‘ اللہ کی محبت مل گئی۔(خالدہ پروین، ناروے)
عبقری دواخانہ سے شفاء کا سچا پیغام لائی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے کافی دنوں سے موشن آرہے تھے اور ادویات کے استعمال سے بھی رک نہیں رہے تھے جس کی وجہ سے کمزوری محسوس ہورہی تھی۔ پھر عبقری رسالہ سے ایک نسخہ پڑھا کاسنی اور کلونجی کےبیجوں والا۔ نسخہ یہ تھاکاسنی اور کلونجی کے بیج ہموزن لے لیں صبح و شام آدھا یا چوتھائی چمچ کھانا ہے۔ جگر اور معدہ کے ہر مرض کا علاج ہے۔ میں نے چند بار استعمال کیا تو میرے موشن رک گئے‘ میں نے جب رسالہ میں چھپے ایک چھوٹے سے ٹوٹکہ سے اتنا فیض پایا تو اپنے سالہا سال پرانے مرض کے علاج کیلئے عبقری دواخانہ کا رخ کیا۔ میرا معدہ گزشتہ کئی سالوں سے خراب تھا ساتھ جگر میں بھی خرابی تھی۔ پھر میں عبقری دواخانہ گئی اور اسسٹنٹ حکیم سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مجھے عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’ اصلاح معدہ و جگر پیکیج‘‘ کے ساتھ سونف، انجبار اور سیاہ ہرڑ کے سفوف کے استعمال کا مشورہ دیا جو میں نے استعمال کیا جس سے مجھے بہت جلدفرق محسوس ہونا شروع ہوگیا۔۔(مسز کاشف،لاہور)
ماہنامہ عبقری اور سترشفائیں! زندگی لوٹا دی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ اپنے رحمت کا نور آپ پر بارش کی طرح برسائے اور بہت سی برکات سے نوازے۔آمین!۔ مجھے سانس کا مسئلہ تھا‘ ساری ساری رات جاگ کر گزارتا‘ بے شمار جگہ سے علاج کروائے مگر اس نامراد مرض سے جان نہ چھوٹتی تھی۔ یہ جمعۃ المبارک کا دن تھا‘ مجھے کسی نے ماہنامہ عبقری ہدیہ کیا۔ میں نے گھر آکر عشاء کی نماز کے بعد ماہنامہ عبقری پڑھنا شروع کیا‘ عبقری پڑھنا شروع کیا تو پڑھتا ہی چلا گیا‘ تقریباً رات ایک بجے تک پڑھتا رہا ‘اس کے بعد میں پرسکون ہوکرسو گیا‘ یہاں پر حیرت انگیز یہ بات ہے کہ میں کافی عرصہ کے بعد سکون کی نیند سویا۔ نماز فجرکےوقت نیند سے بیدار ہوا تو میں اپنے آپ کو بہت فریش محسوس کررہا تھا کافی دنوں کے بعد مجھے نمازفجرادا کرنی نصیب ہوئی اور تلاوت قرآن پاک کی۔ میں اپنے آپ کو سوفیصد تندرست محسوس کررہا تھا۔جس پر مجھے خوشگوار حیرت ہورہی تھی‘ جسم میرا ساتھ دے رہا تھا۔ یہ ہفتہ کا دن تھا تقریباً 11بجے کا وقت تھا‘میں نے سوچا کہ کیوں نہ میں اس مہینے کا ماہنامہ عبقری لے آئوں‘(کیونکہ رات کو جو عبقری میں نے پڑھا وہ گزشتہ ماہ کا تھا) اس رسالہ میں میں نے عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ایک دوائی ’’سترشفائیں‘‘ کے متعلق پڑھا‘ مجھے لگا یہ میرے تمام طبی مسائل کا حل ہے‘ لہٰذا میں اپنے گھر سے اڈے پر گیا اور پھر وہاں سے راجہ بازار چوک فوارہ جاکر چنگ چی سے اتر کر بوہڑ بازار چوک، عبقری دواخانہ کی ایجنسی پر پہنچا ‘وہاں سے ’’ستر شفائیں ‘‘اور ماہنامہ عبقری لے کر اپنے بیٹے کی دکان بازار تلواڑاں میں جب پہنچا تو بیٹا دیکھ کر حیرانگی سے بولا کہ ابو مجھے فون کرلیتے میں آپ کو لے آتا۔ میں نے کہا بیٹا :الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں آپ فکر نہ کرو۔ پھر میں نے اس کو سارا واقعہ بتایا تو وہ سن کر حیران رہ گیا کیونکہ مجھے چند قدم چلنے کے بعد رکنا پڑتا تھا یہ کافی مہینوں کے بعد پہلا دن تھا کہ بغیر کسی تکلیف اتنا سفر کیا۔میرے بیٹے نے عبقری ویب سائٹ پر موجود آپ کے درس سنے ‘ جس کا اس پر بہت اثر ہوا۔ اب وہ پکا نمازی بن چکا ہے جبکہ اس کا کاروبار بھی بہتر ہوگیا ہےاور ہاں آپ کے دواخانہ کی تیار کردہ ’’ سترشفائیں بہت مفید دوائی ہے اس سے میری باقی ادویات سے جان چھوٹ گئی ہے۔(محمد غنی، راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 152 reviews.