Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نزلہ زکام بھگانے کے آزمودہ 21طریقے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

نزلہ و زکام بھگانا ہوتو نیم کے تازہ پتوں کو پانی میں ڈال کر جوش دلائیں اور پھر چھان لیں۔ پھر اس پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر اس محلول سے ناک دھوئیں ایسے جیسے وضو کرتے وقت ناک میں پانی ڈالتے ہیں چند دفعہ ایسا کرنے سے یقیناً افاقہ ہوگا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ دس سال سے پڑھ رہی ہوں‘ لاجواب ٹوٹکے ملتے ہیں اوروظائف سے بے شمار مسائل سے چھٹکارا پاچکی ہوں‘ میں نے مختلف جگہوں سے نزلہ زکام سے نجات کیلئے آزمودہ ٹوٹکے اکٹھے کیے ہیں۔ یہ اکیس ٹوٹکے بے شمار کے آزمودہ ہیں۔ یقیناً قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ شہد اور لیموں زکام کا علاج: (1) اگر آپ کو زکام ہو جائے تو شہد میں لیموں کا رس شامل کرکے دن میں تین چار بار چاٹیں۔ یہ عمل دو تین دن تک کریں زکام ختم ہو جائے گا۔
نیم کے پتوں سے زکام بھگائیے:(2)نزلہ و زکام بھگانا ہوتو نیم کے تازہ پتوں کو پانی میں ڈال کر جوش دلائیں اور پھر چھان لیں۔ پھر اس پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر اس محلول سے ناک دھوئیں ایسے جیسے وضو کرتے وقت ناک میں پانی ڈالتے ہیں چند دفعہ ایسا کرنے سے یقیناً افاقہ ہوگا۔
روئی ناک پر رکھیں ‘ زکام ختم:(3)پیاز کے عرق کو روئی میں ڈبو کر کچھ دیر ناک پر رکھیں اور زور زور سے سانس لیں تو زکام ختم ہو جاتا ہے۔
چھینکیں آرہی ہو ں تو سر پر پانی ڈالیں:(4)اگر مسلسل چھینکیں آرہی ہوں تو سر پر پانی ڈالیں‘ یہ ٹوٹکہ آزمودہ ہے‘ چھینکیں رک جاتی ہیں۔
قہوہ پئیں‘ آرام آجائے گا:(5)اگر چھینکیں نہ رک رہی ہوں تو چھ گرام میتھی دانہ کوٹ کر اس کو پانی میں پکا کر دس پندرہ دن صبح سویرے پئیں آرام آ جائے گا۔
سات کالی مرچیں اور زکام ختم:(6)زکام سے بچنے کے لیے رات کو سونےسے پہلے چھ سات کالی مرچیں ثابت پانی سے نگل لیں۔
لہسن کے تین جوئے اور زکام ختم:(7)روزانہ صبح سویرے لہسن کے دو تین جوئے چبا کر کھانے سے زکام نہیں ہوتا ۔
ادرک کا رس اور زکام ختم:(8)اگر زکام سردی سے ہوا ہوتو ادرک کا رس شہد میں ملا کر چاٹیں افاقہ ہو جائے گا۔
بیسن کا حلوہ کھائیں‘ زکام نہ ہوگا:(9)زکام روکنے کے لیے بیسن کا حلوہ‘بیسن کے پکوڑے یا سادہ چپاتی کھائیں۔
ابلا انڈا اور زکام:(10)زکام کے دوران ہمیشہ ابلا ہوا انڈا کھانے کی کوشش کریں۔
ایک گلاس پانی اور زکام نہ ہوگا:(11)ایک چمچ شہد اور ایک چمچ ادرک کا رس ایک گلاس میںسادہ پانی ملا کر دن میں دو تین مرتبہ پئیں افاقہ ہوگا۔
کالے چنے کا شوربہ پیجئے زکام بھگائیے:(12)کالے چنے کا شوربہ زکام روکنے میں بڑی مدد دیتا ہے۔
لیموں پیجئے زکام بھگائیے:(13)فلو کے دوران لیموں کا رس بکثرت پئیں۔
کلونجی بھونیے‘ سونگھئے زکام ختم: (14)زکام کی شدت کو کم کرنا ہوتو کلونجی کو بھون کر سونگھیں۔
روغن کدو شیریں اور زکام ختم:(15)نزلہ بند کرنا ہوتو نیم گرم دودھ میں ایک چمچ روغن کدو شیریں ملاکر صبح و شام پئیں۔
زکام کی شدت ختم:(16)اینٹ کے ٹکڑے کو گرم کرکے ’’سرکے‘‘ میں بجھا کر سونگھنے سے زکام کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔
زکام سے بچنا ہے تو پاؤں دھو لیجئے:(17)زکام سے بچنے کیلئے جب بھی نہا کر غسل خانے سے نکلیں تو پائوں ضرور دھولیں۔
دہکتے کوئلوں سے زکام بھگائیے: (18) دہکتے کوئلوں پر چینی ڈال کر اسکا دھواں سونگھیں زکام کی شدت میں کمی آجائےگی۔
خشخاش کھائیے زکام بھگائیے:(19)خشخاش میں شکر ملا کر سوتے وقت کھائیں یہ زکام کو رفع کردے گا۔
آٹے کا چھان زکام کا علاج:(20)گندم کے آٹے کا چھان پانی میں پکائیں اور تین چار ابال آنے کے بعد اس میں چینی ڈال کر اسے پئیں زکام رک جائے گا۔
لہسن کو ابالیں‘ زکام کھانسی ختم:(21)لہسن کو پانی میں ابال کر سردی، زکام اور کھانسی کے مریضوں کو پلائیں سب کے لیے مفید ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 158 reviews.