Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری روحانی چلہ اور دعا (عبقری روحانی سالانہ اجتماع) !غربت ختم‘ اپنا گھر مل گیا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں نے عبقری روحانی چلہ اور دعا (عبقری روحانی سالانہ اجتماع)میں گزشتہ سال شرکت کی‘ تین دن تسبیح خانہ میں رہا۔ اعمال کیے‘ دعائیں مانگیں‘ اسم اعظم کی دعاؤں میں رو رو کر اللہ کریم سے مانگا۔ اللہ نے مجھے اتنا نوازا کہ میں زندگی میں پہلی مرتبہ خط لکھنے پر مجبور ہوگیا۔ حضرت! میں پہلے بہت ہی غریب آدمی تھا‘ کوئی بندہ سو روپے ادھار دینے کیلئے آمادہ نہ تھا‘ میں مزدوری کرتا تھا اور جو مزدوری ملتی اس میں سے اڑھائی فیصد اسی دن اللہ تعالیٰ کی راہ میں دے دیتا‘ اس عمل کا پتہ بھی مجھے تسبیح خانہ سے دوران روحانی چلہ(عبقری روحانی سالانہ اجتماع) ہی لگا۔ جب سے اللہ کی راہ میں دینا شروع کیا ہے‘ اس دن سے اللہ تبارک و تعالیٰ نے بہت کچھ دیا ہے‘مجھے تو گمان بھی نہیں ہے۔ الحمدللہ! دیہاڑی دار مزدور تھا اب اپنی دکان کا مالک ہوں‘ اس سے میرا بہترین گزارا ہورہا ہے‘ اب شادی کرنی تھی‘ گھر نہیں تھا‘ روحانی چلہ اور دعا(عبقری روحانی سالانہ اجتماع) میں خوب اللہ سے مانگا‘ اس کی راہ میں اڑھائی فیصد دیا‘ چند مہینوں نے رب کریم نے گھر دے دیا‘ اتنا بڑا گھر کے میری سوچ نہیں تھی‘ یہ واقعی ہی مجھے ’’عبقری روحانی چلہ اور دعا‘‘(عبقری روحانی سالانہ اجتماع) کی دعا لگی ہے ورنہ اتنا بڑا گھر تو میرے گمان میں بھی نہ تھا۔ الحمدللہ! جب سے ہم عبقری روحانی چلہ (عبقری روحانی سالانہ اجتماع)میں شریک ہوئے ہیں‘ اس دن سے ماشاء اللہ جو وظائف آپ نے بتائے ہیں وہ سب ہم تمام گھر والے کرتے ہیں‘ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے غیب کے خزانہ سے ہماری مدد فرمائی‘ ہمیں اس بات پر سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ اللہ پاک ہماری ہر اس کام میں مدد فرماتے ہیں جس کام میں ہمیں کامیابی کی امید نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ روحانی سے واپسی پر ’’سترشفائیں‘‘ دوا لیکر آیا تھا‘ میں جب بھی کھاتا ہوں لگتاہے دوبارہ سے جوان ہوگیا ہوں۔ بہت ہی لاجواب چیز ہے۔ روحانی چلہ (عبقری روحانی سالانہ اجتماع)میں شرکت کی وجہ سے گناہوں سے چھٹکارا مل گیا ۔ اس دن سےتہجد بھی نصیب ہوتی ہے۔ (محمداشفاق‘ کوٹ ادو)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 177 reviews.