Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری تقسیم کرنے کی کہانی میری زبانی! انوکھے فوائد اور کمالات

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

اس بار میڈیکل سٹور پر عبقری دے رہے تھے تو انہوں نے دو تین اور عبقری لے کر رکھے ‘آنے والوں میں بانٹے کے لیےہیں جب امی ان کو بتا رہی تھیں کہ اس میں دنیا کی ہر مشکل کا حل ہے تو ایک شخص وہاں دوائی لینے ہی آیا ہوگا کہ اس نے خود سے عبقری مانگا اس کو بھی ایک سندھی اور ایک اردو عبقری دیا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ نے عبقری کے ذریعے ہدایت پھیلانا کتنا آسان کردیا ہے‘ کسی کی مدد کرنا کتنا آسان کردیا ہےا ور مجھ گنہگار کے لیے کسی سے بھلائی کرنا اور نیکی کمانا کتنا آسان کردیا ہے۔ مارچ کے ایک درس میں آپ نے عبقری بانٹنے کا عمل بتایا تھا‘ ہر درس مبارک ہے مگر اس درس کی کیفیت مجھ پر اب تک غالب ہے۔ میرا بس نہیں چلتا کہ ہر وقت، ہر جگہ ہر شہر عبقری بانٹوں چھوٹے چھوٹے گائوں جہاں اسلامی تعلیم نایاب ہے‘ وہاں عبقری بانٹوں، تعلیمی نصاب میں عبقری شامل کردوں روز کم از کم ہزار کے عبقری تو ضرور بانٹوں مگر میرا بس نہیںچلتا۔ مجھے جس قدر سکون عبقری بانٹنے سے ملتا ہے وہ اور کس طرح حاصل کروں؟ وہ سکون اتنا نایاب ہے‘اپریل میں امی اور میں نے ایک ہزار روپے کے عبقری رسالے سکھر میں بانٹے۔ پہلے ایک مسجد میں دیئے تو سیڑھیوں پر بیٹھے ایک بزرگ نے ہمیں بہت سی دعائیں دیں جس سے ہمارا حوصلہ اور بڑھا‘ سامنے ہی ایک شربت کے ٹھیلے والا تھا اس کو دیا تو وہ بہت خوش ہوا ۔ پھر سول ہسپتال ڈھونڈتے ہوئے شہر کے دور کے علاقوں سے گزرے‘ وہاں ایک دکاندار کو عبقری دیا وہ بھی بہت خوش ہوا پھر آخر ہسپتال مل گیا۔ ایسا محسوس ہوا اللہ خود ہمیں چلا رہا تھا جہاں جہاں وہ لے جانا چاہتا تھا اس دکاندار کے نصیب میں عبقری تھا اور وہ ضرورت مند محسوس ہوا ‘اسی لیے ہمیں اتنی دور تک چکر لگانا پڑا۔ اس کے بعد ڈرائیور کو خودبخود ہسپتال کا راستہ یاد آگیا۔ہسپتال میں پولیو مہم کے ورکر خواتین اور آس پاس بیٹھے لوگوں کو عبقری دے کر ہم وارڈز کی طرف جارہے تھے کہ ان میں سے ایک شخص نے طنزیہ انداز میں عبقری کے ٹائٹل پر پڑھا ’’مجھے آنکھیں بندکرکے پڑھیں‘‘ اور کہنے لگا کہ ’’آنکھیں بند کریں گے تو پڑھیں گے کیسے؟‘‘ میں نے امی سے کہا اس سے عبقری واپس لے لیتے ہیں تو امی نے کہا کہ پڑھنے دو۔ جب پڑھیں گے تو خود ہی قدر کریں گے اور واقعی جب ہم ہسپتال سے واپسی پر تھے تو وہ ہی شخص تھا کہ بیاد میں شیخ حضرت ہجویریؒ کا نام مبارک پڑھ کر کہہ اٹھا کہ یہ تو بہت بڑے پائے کے بزرگ ہیں۔
وارڈز میں مریضو ںکو دیئے ‘نرس کو دیا اور باقی ٹھیلے والوں میں تقسیم کیے‘ کیونکہ ان کے پاس لینے کی قدر بہت ہوتی ہے اور پیسہ کم ہوتا ہے اس لیے عبقری کے ذریعے وہ خود ہی اپنی ہر تکلیف کا علاج کرسکتے ہیں۔ وہ پڑھتے تھے مگر مجبور بھی تھے۔اس دن مجھے بہت سکون ملا اور وہ اطمینان بھی ملا جو نماز کے بعد دعا مانگنے سے ملتا ہے۔ میری امی کو سب سے زیادہ خوشی فوجی اہلکاروں کو عبقری دے کر ہوئی جو سکھر بیراج پر شہر کی سکیورٹی پر تعینات ہیں اور دن رات سردی گرمی وہاں کھڑے ہماری حفاظت کرتے ہیں اور مجھے سب سے زیادہ خوشی مسجد کے ساتھ کھڑے اس شربت کے ٹھیلے والے کو عبقری دینے سے ملی‘ اس کے بعد پھر سے جون میں پانچ سو روپے کے عبقری بانٹے ‘اس بار میڈیکل سٹور پر عبقری دے رہے تھے تو انہوں نے دو تین اور عبقری لے کر رکھے ‘آنے والوں میں بانٹے کے لیےہیں جب امی ان کو بتا رہی تھیں کہ اس میں دنیا کی ہر مشکل کا حل ہے تو ایک شخص وہاں دوائی لینے ہی آیا ہوگا کہ اس نے خود سے عبقری مانگا اس کو بھی ایک سندھی اور ایک اردو عبقری دیا۔ایک ہارٹ سپیشلسٹ کو بھی عبقری اور وضو کے تین گھونٹ کے کرشمات والی کتاب دی۔ آئندہ رمضان میں میرا دل چاہ رہا ہے کہ میں ’’رمضان المبارک کے روحانی اور جسمانی ٹوٹکے‘‘ والی کتاب بھی بانٹوں۔ (رافعہ حسین، خیرپور سندھ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 190 reviews.