Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نفسیاتی گھریلو الجھنیں اور آزمودہ علاج

ماہنامہ عبقری - جون 2011ء

نفسیات کا مضمون میں مقامی کالج سے بی ایس سی کررہی ہوں اور اپنی پسند پر نفسیات کا مضمون لیا ہے مگر اب پریشان ہوں یہ سوچ کر کہ نفسیات پڑھنے والے اور وہ جو نفسیات پڑھ چکے ہیں خود نفسیاتی مسائل میں گھرے رہتے ہیں اور نفسیات کا مضمون پڑھنے والے کی ذہنی حالت پر اثر انداز ہوتا ہے کیا مجھ پر بھی اس مضمون کے پڑھنے کے اثرات ہونگے۔ (زینت‘ لاہور) مشورہ: آج کل تو اکثر لوگوں لوگوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے اور نفسیااتی ذہنی امراض بھی بڑھ رہے ہیں۔ اب وہ لوگ جو نفسیات کے مضمون سے واقف ہیں یا وہ جو نفسیاتی مریضوں کا علاج کررہے ہیں عام لوگوں سے اس اعتبار سے بہتر ہیں کہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے علاوہ دوست واحباب کے بارے میں جلد جان جاتے ہیں کہ انہیں نفسیاتی مرض کا آغاز ہورہا ہے۔ بنسبت ان لوگوں کے جو ان امراض سے ناواقف ہیں اور ان کے گھر یا خاندان کا کوئی فرد نفسیاتی مریض ہوتا ہے تو وہ درگاہوں‘ مزاروں‘ عاملوں کے چکر میں جنگلوں‘ ویرانوں میں پریشان پھرتے ہیں۔ آپ یہ مضمون ضرور پڑھیں اس کے آپ کے ذہن اور شخصیت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اذیت پسندی مجھے بہت جلد غصہ آجاتا ہے۔ اگر گھر میں کسی سے لڑائی ہوجائے تو اپنے سر پر چوٹ مارتا ہوں۔ سر دیواروں سے ٹکراتا ہوں۔ صرف اپنے سر پر تشدد کرتا ہوں جس کی وجہ سے اب ہر وقت سر میں درد رہنے لگا ہے۔ میری اس عادت کی وجہ سے گھر والے بھی بہت پریشان رہتے ہیں۔ (علی اکبر‘ قصور) غصہ ایک فطری جذبہ ہے۔ غصے کی بات پر غصہ آنا بھی چاہیے لیکن غصے میں بے قابو ہوکر خود کو تکلیف پہنچانے والے اذیت پسند لوگوں کی ذہنی صحت ٹھیک نہیں ہوتی۔ ایک نارمل اور صحت مند انسان کو اپنے غصہ پر قابو ہوتا ہے۔ غصے کی حالت میں وہ ایسی حرکتیں نہیں کرتا جو اپنے یا دوسروں کیلئے تکلیف دہ ہوں۔ یہ اچھی بات ہے کہ آپ کو اپنے بڑھے ہوئے غصے کا احساس ہوگیا ہے اب اس پر قابو پانے کی شعوری کوشش بھی ممکن ہے۔ جب آپ پرسکون ہوں تو غور کریں کہ معمولی سی بات پر اتنا غصہ کرکے ٹھیک نہیں کیا۔ آئندہ کوئی بات ہوگی تو درگزر سے کام لیں گے۔ خود کو مصروف رکھیں گے پھر بھی کسی پر غصہ آنے لگے تو کوئی بھی حرکت کرنے سے قبل پانی پئیں۔ منہ ہاتھ دھولیں‘ کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں۔ گہرے گہرے سانس لیں۔ کچھ وقت گزرنے دیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ غصہ کے جذبات کی شدت کم ہوئی ہے۔ اعتماد میں کمی مجھے سکول چھوڑے چار سال ہوگئے ہیں میرے اندر اعتماد بالکل ختم ہوگیا۔ نہ کسی سے بات کرتا ہوں اور نہ کسی کا سامنا کرپاتا ہوں۔ کہیں جا بھی نہیں پاتا۔ اذیت سی رہتی ہے۔ زندگی گزارنی مشکل لگتی ہے۔ اس وقت عمر 19 سال ہے۔ پرائیویٹ امتحان کی تیاری کررہا ہوں۔ اپنی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے۔ (ف۔ ک ملتان) مشورہ: سکول چھوڑنے والے لڑکے لڑکیوں کو بروقت درست رہنمائی مل جائے تو وہ بہت سی پریشانیوں اور مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں جب دماغ پر جذبات کا غلبہ ہو نئی آزمائشیں اور مسائل سامنے ہوں تو کچھ غلط بھی ہوسکتا ہے۔ غلطیوں کا احساس ہوجائے تو اصلاح کی طرف بڑھنے والے قدم تیز ہوجاتے ہیں آپ امتحان کی اچھی تیاری کریں۔ والدین کے فرمانبردار رہیں آپ کو گھر میں اہمیت حاصل ہوگی تو شخصیت میں اعتماد بڑھے گا جو گھر سے باہر بھی برقرار رہ سکتاہے کیونکہ امتحان میں کامیابی شخصیت کو مزید استحکام بخشے گی۔ بچپن یاد آتا ہے مجھے بچپن کی باتیں بہت یاد آتی ہیں۔ وہ وقت جب میں غیرشادی شدہ تھی‘ اچھا تھا۔ وہ زندگی اچھی تھی۔ رات کو دیر تک جاگتی ہوں‘ پرانی باتوں پر سوچتی ہوں پھر دماغ پر بوجھ بڑھ جاتا ہے‘ مایوسی بڑھتی ہے تھکن بڑھتی ہے۔ (شاہدہ‘ شیخوپورہ) مشورہ: اگر پرانی باتیں یاد کرنی ہیں تو وہ یاد کریں جن سے خوشی حاصل ہو‘ مزاج پر اچھا اثر پڑے۔ جو زندگی اچھی تھی اس کا احساس بھی اچھا ہونا چاہیے۔ رات کو دیر تک جاگ کر اور ذہن پر بوجھ بڑھا کر تو آپ تھک رہی ہیں اور تھکے ہوئے ذہن سے کچھ اچھا کرنے کی امید نہیں کی جاسکتی۔ مایوسیوں اور تکلیف دہ ماضی سے باہر آکر زمانہ حال کی خوشیوں کو محسوس کرتے ہوئے ان نعمتوں پر شکر ادا کریں جو حاصل ہیں۔ بیوی چھوڑ کر چلی گئی!!! ایک ماہ سے گھر میں اکیلا ہوںَ بیوی میکے چلی گئی ہے وہ کہتی ہے تم نشہ کرتے ہو‘ میں تمہارے ساتھ نہیں رہوں گی۔ حالانکہ میں نے اس کا خیال رکھنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی تھی۔ میں نے اس سے کافی عرصہ تک چھپایا پھر بھی وہ جان گئی کہ میں شراب پیتا ہوں۔ اس کے بلانے کیلئے خاندان والوں کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا اور یہ راز کھلے گا۔ اسی ڈر کی وجہ سے میں کسی سے بات نہیں کررہا اور تنہائی میں پاگل ہورہا ہوں۔ ویسے بھی شراب کا بہت زیادہ عادی نہیں ہوں۔ (عمران‘ لاہور) مشورہ: نشہ چھپ کر کیا جائے یا ظاہر میں اس کے نتیجے میں سامنے آنے والے مسائل سے اس وقت تک چھٹکارا حاصل نہیں کیا جاسکتا جب تک نشہ نہ چھوڑا جائے‘ شراب حرام ہے یہ کم لیں یا زیادہ اس کا نقصان تو ہوگا۔ اگر آپ یہ نشہ کرنا ترک کردیں گے تو اس سے منسلک خوف بھی ختم ہوجائے گا۔ اپنی بیوی سے رابطہ کریں اور انہیں بتادیں کہ آپ نے شراب چھوڑ دی ہے۔ اس میں مشکل تو ہوگی کیونکہ نشہ کرنے والوں کی قوت ارادی بہت کمزور ہوجاتی ہے۔ آپ کو اس کے بدترین نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے قوت ارادی میں اضافہ کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ جو باتیں چھپ نہیں سکتیں انہیں چھپانا نہیں چاہیے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 249 reviews.