قارئین کرام! ان دموں کو مدینہ منورہ اور مکہ میں فی سبیل اللہ لوگوں کو کرتے رہے اور مخلوق خدا جھولیاں بھر بھر کر دعائیں دیتی رہی۔ اگر آپ کو ان دموں سے فائدہ ہو تو میرے لیے بھی دعا اور مسجد میں حسب استطاعت رقم ضرور ڈال دیں۔
مجھے بیت اللہ شریف حج پر جانے کی سعادت نصیب ہوئی۔ پرائیویٹ گروپ والے حج سے پہلے ہی مدینہ منورہ لے گئے نو دن وہاں رہنے کا شرف حاصل ہوا۔ ہمارے گروپ میں ایک بزرگ بھی شامل تھے مجھے ان کی خدمت کا موقع ملا اور وہ مجھ سے بہت خوش تھے۔ کہنے لگے تمہیں ایک تحفہ دینا چاہتا ہوں لیکن یہ کسی کو بتلانا نہیں ہے۔ لیکن میرے بار بار اصرار اور ترغیب پر اسے عام کرنے کی اجازت دیدی۔
قارئین کرام! ان دموں کو مدینہ منورہ اور مکہ میں فی سبیل اللہ لوگوں کو کرتے رہے اور مخلوق خدا جھولیاں بھر بھر کر دعائیں دیتی رہی۔ اگر آپ کو ان دموں سے فائدہ ہو تو میرے لیے بھی دعا اور مسجد میں حسب استطاعت رقم ضرور ڈال دیں۔ مسجد کی خدمت تاکید ہے۔ یہ ان دموں کی زکوٰة ہے۔ یہ چاروں دم صرف ثواب کی نیت سے آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔
جسم میں کسی بھی جگہ درد ہو
سر میں، ڈاڑھ میں، گردن میں، پیٹ میں، گھٹنوں میں یا ریح کا درد ہو جو کہ پائوں میں اوپر نیچے پھرتا ہے یا کبھی کولہے میں ہوتا ہے غرض جسم میں کسی جگہ بھی درد ہو تو پہلے اول آخر 11مرتبہ کوئی سا بھی درود شریف پڑھیں پھر بسم اللہ پڑھ کر 7 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھیں۔ 11مرتبہ سبحان اللہ‘ 11مرتبہ الحمدللہ‘ 11مرتبہ اللہ اکبر پڑھیں۔ 11مرتبہ اَلعَظمَةُ لِلّٰہِ پڑھ کر درد والی جگہ پر تین پھونکیں ماریں۔ درد انشاءاللہ ختم اور آرام آجائے گا۔ کچھ افاقہ محسوس ہو تو اس عمل کو دوبارہ کریں اور تعداد بڑھاتے جائیں۔ کچھ صدقہ خیرات پہلے نکال دیں۔ حاجت کے دو نفل پڑھنے نہ بھولیں۔ باوضو دم کریں۔ درود شریف کوئی بھی پڑھ لیں اجازت ہے۔
زہر باد کا دم
ہاتھ یا پیر لال سرخ ہوجاتے ہیں‘ پھوڑا سا بن جاتا ہے‘ پیپ ڈل جاتی ہے‘ شدید درد رہتا ہے‘ بعض دفعہ دودھ پیتا بچہ ماں کی چھاتی پر سر مار دیتا ہے جس کی وجہ سے گلٹی بن جاتی ہے‘ چھاتی پر پھوڑا سا بن جاتا ہے نوبت آپریشن تک آجاتی ہے۔ بھینس‘ گائیں اور بکری وغیرہ کے تھن پر زہرباد ہوجاتا ہے تھن سوج جاتا ہے‘ گلٹی بن جاتی ہے جس کی وجہ سے جانور کو شدید درد رہتا ہے اس کیلئے یہ اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے‘ اعتماد شرط ہے۔ کوئی سا بھی درود شریف 11 مرتبہ پہلے اور 11مرتبہ بعد میں پڑھنا ہے۔ بسم اللہ پڑھ کر 3بار سورہ فاتحہ پڑھ کر متاثرہ جگہ پر ایک پھونک ماریں پھر 3بار سورہ فاتحہ پڑھ کر دوسری پھونک ماریں پھر 3بارپڑھ کر پھونک ماریں۔ غرض 9 دفعہ سورہ فاتحہ پڑھ کر 3پھونکیں مارنی ہیں۔ اصل چیز پھونک کی تعداد ہے۔ پورے وثوق اور اعتماد کے ساتھ دم کریں۔ اللہ کاکلام ہے‘ شفاءیقینی ہے۔ مکة المکرمہ کا تحفہ ہے آرام آنے پر مسجد میں کچھ پیسے ضرور ڈلوا دیں‘ تاکید ہے۔ شدید درد میں سورہ فاتحہ کی تعداد بڑھاتے جائیں۔
زہریلی چیز کاٹنے کا دم
پہلے اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر بسم اللہ کے ساتھ سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھیں پھر آخری 3 قل یعنی سورہ اخلاص‘ سورہ فلق اور سورہ ناس ایک دفعہ پڑھ کر درد والی جگہ پر 3 پھونکیں ماریں۔ پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں اور نمک پر دم کرکے پانی میں گھول کر ڈنگ والی جگہ پر ڈالیں۔ سوزش اور چبھن کم ہوجائیگی۔ افاقے کی صورت میںصدقہ دیں۔
جسم کے کسی بھی عضو میں خرابی ہو
کینسر کا پھوڑا ہو‘ شوگر کا پھوڑا‘ پیٹ میں پھوڑا‘ جس میں کسی بھی جگہ گلٹی ہو‘ یرقان ہویا جگر خراب ہوغرض جسم کے کسی عضو میں خرابی ہو تو مندرجہ ذیل دم کے الفاظ جادو کا اثر رکھتے ہیں۔ دم کے کچھ عرصہ بعد پھوڑا پھٹ جائیگا پیپ بہہ جائیگی۔ پورے بھروسے کیساتھ باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر یہ وظیفہ پڑھیں۔ دو رکعت نمازنفل حاجت پڑھنا نہ بھولیں اور صدقہ زکوٰة کی کچھ رقم پہلے ہی نکال کر تقسیم کردیں یا کسی مستحق کو بھجوا دیں اور مریض کو نماز کی تلقین کرتے رہیں۔ طریقہ یہ ہے:۔ 11مرتبہ پہلے اور 11 مرتبہ بعد میں درود شریف پڑھنا ہے یہ کلمہ 40 مرتبہ اس طرح پڑھنا کہ پہلے 12 مرتبہ پڑھ کر متاثرہ جگہ پر ایک لمبی سی پھونک ماریں۔ پھر 12مرتبہ پڑھ کر اسی جگہ دوسری پھونک ماریں۔ پھر 16مرتبہ پڑھ کر تیسری پھونک ماریں۔ یہ کلمہ ٹوٹل 40مرتبہ پڑھنا ہے۔ اور کلمہ یہ ہے۔ (جس میں کوئی شرکیہ الفاظ نہیں) بسم اللہ پڑھ لیں۔ ”کچھ، کچھرالی‘ چندری‘ نالے‘ تھن‘ ٹھلیا‘ چندری و جائے جمول‘ تنس بی بی آمنہ‘ جس جایا بیٹا نبی پاک رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔ برحق لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ۔۔ پورا کلمہ پڑھنا ہے۔ ساتھ ہی پانی پر دم کرکے 3 گھونٹ مریض کو پلائیں۔ سرسوں کے تیل پر بھی ساتھ ہی پھونک مار کر درد والی جگہ پر بار بار لگائیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 250
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں