تم نے کہا کہ اسے فتنہ محبوب ہے پس اولاد کو قرآن میں فتنہ کہا گیا ہے اور اولاد سے ہر شخص کوفطری محبت ہوتی ہے پس وہ مومن ہے
ایک آدمی امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کے پاس آیا اور ایک عجیب و غریب سوال کیا کہ آپ اس شخص کے بارے میں کیا کہتے ہو جو
1۔ بن دیکھے گواہی دیتا ہو۔
2: یہود و نصاریٰ کے قول کی تصدیق کرتا ہو۔
3۔ اللہ کی رحمت سے دور بھاگتا ہو۔
4۔ مردار کھالیتا ہو۔
5۔ جس کی طرف اللہ نے بلایا ہو اس کی پرواہ نہ کرتا ہو۔
6 ۔ جس سے اللہ نے ڈرایا ہو اس کا خوف نہ کرتا ہو۔
7۔ فتنے کو محبوب رکھتا ہو۔
امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ نے فرمایا وہ شخص مومن ہے۔ سوال پوچھنے والا بڑا حیران ہوا کہنے لگا جی وہ کیسے؟ فرمایا:
دیکھو! تم نے کہا بن دیکھے گواہی دیتا ہو تو مومن اپنے پروردگار کی بن دیکھے گواہی دیتا ہے۔
تم نے کہا کہ یہود ونصاریٰ کے قول کی تصدیق کرتا ہو۔ قرآن میں آیا ہے۔ ترجمہ: ”یہود کہتے ہیں نصرانی حق پر نہیں اور نصرانی کہتے ہیں کہ یہود حق پر نہیں“ تو مومن ان دونوں کے اس قول کی تصدیق کرتا ہے۔
تم نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے دور بھاگتا ہے تو دیکھو! بارش اللہ کی رحمت ہے اور بارش سے تو ہر بندہ بھاگتا ہے کہ کہیں کپڑے نہ بھیگ جائیں۔
دیکھو تم نے کہا کہ مردار کھاتا ہے تو مچھلی مردار ہوتی ہے اس کو تو ہر بندہ مزے لے لے کر کھاتا ہے۔
تم نے کہا کہ جس کی طرف اللہ نے بلایا ہے اس کی طرف رغبت نہیں کرتا‘ پس وہ جنت ہے کہ اللہ نے اس کی طرف بلایا ہے مگر اس کو مشاہدہ حق اتنا مطلوب ہے اللہ کی رضا اتنی مطلوب ہے کہ محبوب حقیقی کی طرف سے نظر ہٹا کر وہ جنت کی طرف نظر ڈالنا کبھی پسند نہیں کرتا۔
تم نے کہا کہ جس سے اللہ نے ڈرایا ہے اس سے وہ ڈرتا نہیں تو وہ دوزخ ہے اس کو اپنے محبوب کی ناراضگی کی اتنی فکر رہتی ہے کہ جہنم میں جلنے کی پرواہ نہیں کرتا۔
تم نے کہا کہ اسے فتنہ محبوب ہے۔ پس اولاد کو قرآن میں فتنہ کہا گیا ہے اور اولاد سے ہر شخص کوفطری محبت ہوتی ہے پس وہ مومن ہے۔ سوال پوچھنے والے حیران رہ گیا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 254
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں