محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے ادارے کا ماہنامہ عبقری میرے گھر باقاعدگی سے آتا ہے۔ اس جیسا رسالہ ہم نے آج تک نہیں دیکھا۔ ماہنامہ عبقری ایسا رسالہ ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ یہ واحد رسالہ ہے جس میں بیک وقت طبی اور روحانی دونوں طریقوں سے لوگ فیض پارہے ہیں۔ اس کے ایک ایک حرف میں شفاءہے۔ ہم آپ کے لکھے ہوئے نسخوں سے مستفید ہوتے رہتے ہیں اور دوسروںکو بھی یہ نسخے استعمال کراتے ہیں۔ میں نے ماہنامہ عبقری میں شوگر کا نسخہ پڑھا تھا اور پھر یہ نسخہ اپنی بیوی کو استعمال کرایا۔ میری بیوی کو ابھی معمولی سی شوگر تھی۔ جو کبھی کبھار معمولی سی زیادہ ہوجاتی تھی۔
لیکن جب سے ماہنامہ عبقری میں چھپا نسخہ استعمال کرایا یقین جانیے دوا کھانے سے شوگر نارمل ہوگئی۔ دوا کھاتے ہوئے تین ماہ ہوگئے ہیں۔ شوگر بالکل نارمل آتی ہے۔ نسخہ لکھ رہا ہوں۔
ھوالشافی: تخم سرس‘ گوند کیکر‘ تمہ خشک تمام ہموزن کوٹ کر بڑے کیپسول میں صبح‘ شام لینا ہے۔ کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے یا ایک گھنٹہ بعد۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 260
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں