Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عجیب مایوسی

ماہنامہ عبقری - جون 2011ء

محترم حکیم صاحب! میں عجیب مایوسی کی حالت میں ہوں‘ پانچ وقت کی نمازی ہوں‘ میرے کان خراب ہیں آہستہ سنائی دیتا ہے جس کی وجہ سے میری شادی نہیں ہورہی۔ زندگی تو تنہا گزارنی ہے میں نے بہت وظیفے کیے مگر کچھ نہ بنا۔ ماں باپ کو بھی کوئی پسند نہیں آتا۔ لوگ کہتے ہیں بندش ہے۔ مجھے بہت عجیب قسم کے خواب آتے ہیں سمجھ نہیں آتی کیا کروں‘ خودکشی حرام ہے‘ فتنوں سے ڈر لگتا ہے کوئی دعا کوئی وظیفہ بتادیں کہ میرے دل و دماغ سے شادی نکل جائے۔ صبر آجائے‘ میں بہت تھک گئی ہوں‘ کوئی وظیفہ بتادیں کہ میرا مسئلہ حل ہوجائے۔ کوئی آزمودہ مجرب وظیفہ کہ کوئی رشتہ آجائے جس سے سب راضی ہوں۔ میری عمر تو اب 33 سال ہوگئی ہے اب کوئی امید بھی نہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا وقت جلد گزر جائے اسی پریشانی سے میری نمازیں خراب ہورہی ہیں۔ میری عبادت بھی‘ کوئی حل بتادیں۔ میں شکل و صورت جسم سے بھی کم عمر دکھائی دیتی ہوں۔خاصی پڑھی لکھی ہوں۔ میں اللہ کے قریب ہونا چاہتی ہوں۔ بہت تڑپ تڑپ کر روتی ہوں۔ محترم حکیم صاحب! میرے جینے کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ میرے گھر میں سب بالغ ہیں۔ بھائی‘ بہن مگرماں باپ کوئی توجہ نہیں دیتے‘ میرے ساتھ میری دوسری بہنوں کا بھی وقت گزر رہا ہے۔ میں نے اپنے رشتہ داروں سے ملنا جلنا چھوڑ دیا ہے۔ کبھی کبھی تو اتنی مایوسی ہوتی ہے کہ نعوذ باللہ اللہ سے شکوہ کرتی ہوں۔ عورت ذات اتنی گندی ہے کہ اس کیلئے عذاب ہی عذاب ہے۔ میں تو دن رات ایک ہی دعا کرتی ہوں کہ اے اللہ عورتوں کی تعداد کم کردے۔ مذہبی لڑکیوں سے آج کل کوئی شادی کرنے کو تیار نہیں۔ صرف شادی شدہ لوگ شادی پر آمادہ ہیں وہ بھی بچے پیدا کرنے کیلئے۔ یہی اوقات ہے اس کی۔ میرے ان سوالوں کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے خدا کے واسطے کوئی ایسا عمل بتادیں کہ یہ خواہش ختم ہو۔ آخر یہ شادی کی خواہش لڑکیوں میں اللہ نے کیوں ڈال دی ہے؟ جب اس ملک میں شادی ہوہی نہیں سکتی۔ ایمان والیوں کو قبول ہی نہیں کیا جاتا۔ تنہائی میں شدت سے خودکشی کی خواہش بڑھتی ہے۔ آخر میں کب مرونگی؟؟؟ (گستاخیوں کی معافی چاہتی ہوں) (قارئین الجھی زندگی کے سلگتے خط آپ نے پڑھے ، یقیناآپ دکھی ہو ئے ہو ں گے ۔ پھر آپ خو د ہی جواب دیں کہ ان دکھوں کا مدا و ا کیا ہے ؟)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 273 reviews.