اندھیرا اجالے میں بدلنے کیلئے
جب بھی رنج و ملال ہو یا کوئی مصیبت آجائے تو فوراً اس درود پاک کو پڑھنا چاہیے انشاءاللہ تمام مصیبتیں منٹوں میں ختم ہوجائیں گی‘ اندھیرا اجالے میں بدل جائے گا۔ زحمت رحمت میں تبدیل ہوجائے گی۔
یہ درودشریف نہایت ہی زود اثر ہے۔ فی الحقیقت اگر صدق دل سے پڑھ کر پہاڑ کی طرف انگلی سے اشارہ کیا جائے تو پہاڑ فوراً ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے اس درود پاک میں اس سے بھی کہیں زیادہ طاقت رکھی ہے۔
کسی اہم معاملہ میں کامیابی چاہنے والا کسی بلا میں گرفتار شخص اس درود شریف کو چار ہزار چار سو چوالیس مرتبہ پڑھے اللہ تعالیٰ اس کی مراد اور مطلب براری اس کے حسب منشاءکردے گا۔ انشاءاللہ۔
جو شخص روزانہ اکتالیس یا ایک سو بار یا زیادہ بار اس کی پابندی کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے غم و اندوہ‘ دکھ اور بے چینی دور فرمادینگے۔ زمانہ کے حوادث سے اسے محفوظ رکھیں گے‘ بھوک اور فقر کی ہلاکتوں سے بچائیں گے‘ جو شخص ایک مجلس میں گیارہ بار پڑھے گا گویا اس پر رزق آسمان سے اتر رہا ہے اور زمین سے اگتا ہے۔
حضرت امام دینوری رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو اس درود پاک کو ہر نماز کے بعد روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھے گا اس کا رزق کبھی منقطع نہیں ہوگا اور جو روزانہ سو بار پڑھے گا وہ اپنے مطلوب کو حاصل کریگا۔
ہزار بار پڑھنا قید سے رہائی کیلئے نافع ہے دشمنوں کے خوف کی وجہ سے گھر سے باہر نہ نکل سکتا ہو تو اس کو چار ہزار مرتبہ پڑھے۔ خواہ دن میں یا رات میں لیکن پڑھے ایک ہی مجلس میں درمیان میں بات چیت نہ کرے۔ انشاءاللہ دشمن سے خلاصی پائے گا۔درود پاک یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ صَلوٰةً کَامِلَةً وَّسَلِّم سَلَامًا تَامَّاً عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولٰنَا مُحَمَّدِ تَنحَلُّ بَہِ العُقَدُ وَتَنفَرِجُ بِہِ الکُرَبُ وَتُقضٰی بِہِ الحَوَائِجُ وَتُنَالُ بِہِ اِلرَّغَآئِبُ وَحُسنُ الخَوَاتِمِ وَ یُستَسقَی الغَمَامُ بِوَجھِہِ الکَرِیمِ وَعَلٰی آلِہ وََصَحبِہ فِی کُلِّ لَمحَةٍ وَّنَفَسٍ بِعَدَدِ کُلِّ مَعلُومٍ لَّکَ یَااَللّٰہُ یَااَللّٰہُ یَااَللّٰہُ
اگر کوئی چیز گم ہوجائے
اگر کسی شخص کی کوئی چیز گم ہوگئی ہو تو اسے چاہیے کہ رات سوتے وقت اس درود پاک کو گیارہ سو مرتبہ پڑھے۔ انشاءاللہ خواب میں گم شدہ چیز کے بارے میں اشارہ ہوجائے گا۔ ایسے ہی اگر کوئی شخص کسی ویرانے میں یا غیرممالک میں بے یارومددگار ہو تو اسے چاہیے کہ اس درود پاک کو بعد نمازفجر گیارہ سو مرتبہ پڑھے تو انشاءاللہ پردہ غیب سے مشکل حل ہوگی۔ درود پاک یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولٰنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا کَانَ وَمَا یَکُونُ وَعَدَدَ مَا اَظلَمَ عَلَیہِ اللَّیلُ وَ اَ ضَآ ئَ عَلَیہِ النَّھَارُ۔
ہر قسم کی بیماری سے نجات
اگر کسی شدید قسم کی بیماری میں مبتلا مریض کے سرہانے اس درود پاک کو سو مرتبہ پڑھا جائے اور اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے اللہ تعالیٰ سے اسکی بیماری کی صحت یابی کے لئے اللہ سے انتہائی عاجزی سے دعا کریںتو اللہ بحُرمت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا قبول فرمائیں گے ۔
اگر کوئی اس درود پاک کا ورد ہر نماز کے بعد رکھے گا وہ ذلت سے نکل کر عظمت میں آجائے گا۔ اگر کسی حاکم یا کسی افسر کے پاس جائے گا تو وہ عزت کرے گا۔ درود شریف یہ ہے۔
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی حَبِیبِکَ المُصطَفٰی وَعَلٰی اٰلِہ وَسَلِّم۔
بری عادت سے چھٹکارا پانے کیلئے
اگر کوئی شخص بری عادات اور گناہ و معصیت میں بری طرح پھنس جائے اور چھٹکارا پانے کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو تو اسے چاہیے کہ اس درود شریف کو روزانہ ۱۲۱ مرتبہ پڑھا کرے یا لکھ کر پلایا جائے یا تعویذ بنا کر دیا جائے انشاءاللہ بری عادات سے چھٹکارا مل جائے گا۔ درود پاک یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ صَحبِہ وَسَلِّم تَسلِیمًا کَثِیرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیہِ جَزِیلًا دَائِمًا ۰بِدَوَامِ مُلکِ اللّٰہِ
روزگار میں ترقی کیلئے
صاحبِ مطالع المرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اس درودِ پاک کو روزانہ گیارہ مرتبہ ورد کے طور پر پڑھا کرے تو اس کے روزگار میں دن بدن ترقی ہو گی۔ حاسدوں اور دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔ درودِ پاک یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلَیہِ تَسلِیمًا وَّ ھَب لَنَا بِالصَّلٰوةِ عَلَیہِ اَجرًا عَظِیمًا
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 279
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں