Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مشکلات کا آسان اور فوری حل (محمد عبدالرحمن‘ ملتان)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

عمل تسخیر حضرت مولانا شاہ عبدالرحیم صاحب ’انوارالسالکین“ میں لکھتے ہیں ہزاروں آدمی عمل حب کی تلاش میں پریشان رہتے ہیں لیکن ان کو صحیح عمل دستیاب نہیں ہوتا مجھے اپنے شیخ محترم سے حب کا یہ عمل حاصل ہوا ہے اگر صحیح اور جائز مقصد کیلئے اس عمل کو پڑھا جائے تو بلاشبہ یہ بیش قدر نعمت ہے۔ عمل یہ ہے۔ یُوسُفُ اَعرِض عَن ھٰذَا وَاستَغفِرِی لِذَنبِکِ اِنَّکِ کُنتِ مِنَ الخَاطِئِینَo وَقَالَ نِسوَة فِی المَدِینَةِ امرَاَةُ العَزِیزِ تُرَاوِدُ فَتٰھَا عَن نَّفسِہِ قَد شَغَفَھَا حُبّاً ط اِنَّا لَنَرٰھَا فِی ضَلٰلٍ مُبِینٍ۔ ( یوسف۔ آیت نمبر30,29) ان آیات کو ایک سو بار شیرینی پر دم کرکے مطلوب کو کھلا دی جائے تو وہ بے حد متاثر ہوگا۔ ظالم بھی سراپا رحمت بن سکتے ہیں حضرت مولانا شاہ نعیم الدین صاحب اخبارالاصغیاءمیں لکھتے ہیں اگر کوئی سنگدل جماعت آپ پر اقتدار حاصل کرلے اور آپ کی زندگی عذاب بن جائے اور آپ اپنی عزت و آبرو کے لیے خطرہ محسوس کریں تو بعد نمازتہجد ہر روز گیارہ بار یہ آیات پڑھیں۔ اِنَّ اللّٰہَ اشتَرٰی مِنَ المُومِنِینَ اَنفُسَہُم وَاَموَالَھُم بِاَنَّ لَھُمُ الجَنَّةَ ( توبہ‘ آیت نمبر 111) میں یقین کرتا ہوں کہ چند روز میں آپ کی مظلومیت اور بیکسی دور ہوجائے گی اور جو جماعت آپ کیلئے سراپا قہر ہے وہ سراپا رحم بن جائے گی۔ میں نے اپنے شیخ طریقت سے یہ بھی سنا ہے کہ اگر ان آیات کو بروز دو شنبہ ایک صاف کاغذ پر زعفران سے لکھ کر مال تجارت میں رکھ دیا جائے تو اس مال تجارت میں عظیم برکت ہوگی۔ مشکلات کا آسان علاج حضرت مولانا شاہ احمد علی صاحب نے ایک مجلس میں بیان فرمایا کہ کلام الٰہی کی آغوش میں گرانقدر جواہر ریزے ہیں اور تیربہدف اعمال ہیں اگر کوئی شخص کسی مصیبت یا پریشانی میں پڑگیا ہے اور کسی طرح وہ مصیبت دور ہی نہیں ہوتی تو یہ عمل پڑھا جائے۔ نماز فجر پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہیے۔ یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوجائے پھر آپ دو رکعت نفل پڑھیے اس کے بعد سورہ توبہ کی آخری دو آیتیں گیارہ بار پڑھیے۔ لَقَد جَائَ کُم رَسُول مِّن اَنفُسِکُم عَزِیز عَلَیہِ مَاعَنِتُّم حَرِیص عَلَیکُم بِالمُومِنِینَ رَ ئُ وف رَّحِیمo فَاِن تَوَلَّوا فَقُل حَسبِیَ اللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیہِ تَوَکَّلتُ وَھُوَ رَبُّ العَرشِ العَظِیمِ۔ پھر سربسجدہ ہوکر حق تعالیٰ سے امن و عافیت طلب کیجئے میں یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ چند روز میں آپ کی مصیبت دور ہوجائیگی اور دل کو اطمینان حاصل ہوگا۔ آسودہ حالی کس طرح حاصل ہوسکتی ہے؟ حضرت مولانا شاہ امانت اللہ صاحب نے ضیاءالقلوب میں لکھا ہے جب مالی مشکلات کے بادل چھاجاتے ہیں تو میں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگ در در کی ٹھوکریں کھاتے ہیں۔ کمزور اور فانی سہارے تلاش کرتے ہیں۔ ان کی صبح اور شام اداس ہوتی ہے۔ میں ایسے پریشان حال لوگوں کیلئے ایک مجرب عمل رکھتا ہوں۔ اس عمل کی جو تاثیر ہے وہ آپ کے سامنے آجائے گی۔ نماز فجر جماعت سے پڑھیے۔ پھر سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ اطمینان سے پڑھتے رہیے یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوجائے پھر دو رکعت نماز پڑھیے اور اس کے بعد چوتھے پارہ کے گیارہویں رکوع کی یہ آیات اِنَّ فِی خَلقِ السَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ سے لے کر وَاتَّقُوااللّٰہَ لَعَلَّکُم تُفلِحُونَ۔ تک تین بار پڑھیے۔ امید ہے انشاءاللہ چند روز میں آپ کی مالی مشکلات بالکل ختم ہوجائیں گی اور آپ آسودہ حال ہوجائیں گے۔ دشمن سے نجات کا مجرب وظیفہ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف بعد نماز عشاء313مرتبہ پڑھیں۔ یَانَجِیعُ دشمن کا تصور کرکے پڑھیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 312 reviews.