Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رزق حرام سے زندگی تنگ ہوگئی (س ‘ف ‘خان‘ پوشیدہ)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

حکیم صاحب بندہ اپنے اردگرد ہونے والے معاملات اور مشاہدات کو سوچتا رہتا ہے اور ان کے نتائج پر غوروفکر کرتا رہتا ہے۔ آج میں اپنے ایک قریبی دوست کی کہانی ان کی ہی زبانی بیان کرنا چاہتا ہے:۔ ” بندہ کے والد نے پہلے واپڈا میں کچھ عرصہ نوکری کی اور اس کے بعد آرمی میں بطور سٹینو بھرتی ہوگیا وہ بھی تقریباً 10 یا 12 سال نوکری کے بعد سخت بیمار ہونے کی وجہ سے میڈیکل ریٹائرمنٹ لے لی اور بعد میں تندرست ہونے کے بعد بچوں کو ٹیوشن وغیرہ پڑھانی شروع کردی اور دو یا تین دفعہ لوگوں سے فراڈ بھی کیا اور غیرعورتوں سے بھی تعلقات بنارکھے تھے اور خود بھی انگلش موویز دیکھتے اور ہم تینوں بھائی ابھی چھوٹے ہی تھے کہ ہمیں بھی دکھاتے جو کہ لڑائی جھگڑے کے علاوہ بے حیائی بھی ہوتی تھی اور والدہ منع کرتیں تو کہتے کہ انہیں دنیا داری کا بھی پتا ہونا چاہیے۔ اب جب کہ وہ بوڑھے ہوگئے ہیں اور عمر تقریباً 76 سال کے قریب ہے اب اللہ تعالیٰ عزوجل کی ہی عبادت میں مصروف رہتے ہیں اور والدہ کی جب شادی والد صاحب سے ہوئی تھی تو والد محترم کے والدین وفات پاچکے تھے اور والد محترم کی شادی بڑی بہن نے کروائی تھی مگر والدہ ماجدہ عیسائی مذہب سے تھیں کیسے شادی ہوئی اس کا علم نہ ہے مگر جب ہم تمام بھائی اور بہن چھوٹے چھوٹے تھے نانا کے گھر جاتے تھے وہ عیسائی تھے اور اب بھی والدہ کا خاندان سوائے والدہ کے تمام عیسائی ہی ہیں اور والدہ کے خاندان کے ساتھ بہت کم تعلق ہے نہ ہی ہم ان کو ملتے ہیں اور نہ ہی وہ ہم کو ملتے ہیں والد محترم کا خاندان بھی ہم سے کم ہی ملتا ہے والدہ کی وجہ سے مرنا جینا بھی ختم کیا ہوا ہے اور نہ ہی کچھ ہمارے حالات اچھے ہیں کہ ان سے مل سکیں کیونکہ وہ لوگ ہمیں اچھا نہیں سمجھتے۔ والد محترم کی نوکری کے بعد والدہ ماجدہ نے پولیس میں بطور لیڈی کانسٹیبل نوکری کی اور بہت سا مشکوک رزق گھر میں آتا رہا خاص طور پرلاہور کی چند مشہوربزرگوں کی درگاہ سے پیسے وغیرہ امی جان بہت لایا کرتی تھیں کیونکہ ان کی ڈیوٹی درباروں پر لگتی تھی اور لیڈی ملزمان سے ملنے آنے والوں سے بھی رشوت وغیرہ لیا کرتی تھیں اور والد صاحب ان پیسوں کے ساتھ عیاشی بھی کیا کرتے تھے۔ والدہ ماجدہ کی تنخواہ اور مشکوک پیسوں سے ہمارا گزر بسر اور پرورش ہوئی ہے اور اب موجودہ حالات بدتر سے بدتر ہیں والدہ ماجدہ کو اولاد سے بھی سکون نہ ہے اور نہ ہی اولاد اس قابل ہے کہ والدین کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کرسکے۔ بندہ کی بھی تنخواہ اتنی نہ ہے کہ والدین کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کرسکے اور بچیوں کو اعلیٰ دینی اور دنیاوی تعلیم دلواسکے بندہ سے بھی بہت سی بڑی بڑی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں شادی سے پہلے بھی اور شادی کے بعد بھی۔ ان گناہوں کی وجہ سے پریشان اور بے حال ہیں۔ہمارے والدین کے گناہوں اور مشکوک رزق کے اثرات ہماری زندگیوں پر آگئے ہیں اور میں بہت پریشان ہوں اور ان حالات سے نکلنا چاہتا ہوں لیکن کچھ سمجھ نہیں آتی کہ کیا کروں اور کہاں جائوں؟ میرے نصیب میں تو سکون نہیں ہے لیکن کاش میری آنے والی نسل سکون اور اطمینان سے رہ سکے۔۔ میرے لیے دعا کریں۔“
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 317 reviews.