Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

بدنگاہی سے بچیں (عابد محمود‘ صادق آباد) جیسا کہ ہم سب دیکھتے اور جانتے ہیں کہ بے پردگی شدت سے بے راہ روی کا باعث بنتی جارہی ہے جس کی وجہ سے گھر گھر لڑائی جھگڑے‘ بے برکتی‘ دین سے دوری‘ ہر دوسرا شخص ڈیپریشن کا مریض نظر آتا ہے۔ اس میں مردو خواتین کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیا خصوصاً کیبل نیٹ ورک اور موبائل فون بڑا اہم کردار ادا کررہے ہیں کیونکہ موجودہ دور الیکٹرانک میڈیا کا پرعروج دور ہے جس میں یہ میڈیا آزادانہ طور پر فحش اور بے حیائی کے پروگرام نشر کررہا ہے جس میں عورتیں بے پردہ اور انتہائی مختصر لباس میں سکرین پر نظر آتی ہیں اور دوسری عورتوں کو متاثر کرکے اپنے جیسا بننے پر اکساتی اور مجبور کرتی ہیں جس سے نئی نسل اور مردو خواتین میں بے راہ روی جیسے جذبات کو شدید شہہ ملتی ہے۔ بے راہ روی کی سب سے زیادہ ذمہ دار آج کی ماڈرن خواتین ہیں کیونکہ یہ لڑکیاں اور عورتیں بے پردگی اور بنائو سنگھار کی شکار ہیں۔ عورت کا بنائو سنگھار صرف اور صرف اس کے خاوند کیلئے ہے اور اس کے گھر تک محدود ہے جبکہ آج کی عورتیں گھر میں بے ڈھنگے اور میلے کچیلے کپڑے زیب تن کیے ہوئے اور سادہ صورت میں رہتی ہیں جس سے چاہے ان کے گھر والے بیزار ہوجائیں لیکن یہی عورتیں جب بازاروں یا شادی جیسی تقاریب میں جاتی ہیں تو خوب بن سنور کر اور نیم برہنہ یعنی خوب باریک لباس زیب تن کرکے جاتی ہیں اور غیر مردوںکیلئے فتنہ ہونے کا باعث بنتی ہیں۔ خود بھی بدنظری کرکے اور غیرمردوں کو بھی بدنظری کروا کر خود بھی اور انہیں بھی گنہگار کرتی ہیں کیونکہ جس طرح اسلام میںمرد کیلئے غیرعورت کو دیکھنا حرام ہے بالکل اسی طرح عورت کیلئے بھی غیرمرد کو دیکھنا حرام ہے۔ ایک دفعہ ایک نابینا صحابی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز دی اندر آجائو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیوی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ تم اندر جائو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ صحابی تو نابینا ہیں پھر بھی؟؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ تو نابینا ہے لیکن تم تو نابینا نہیں ہو۔ اللہ اکبر!۔ آج کل کی بے پردہ عورتیں بازاروں اور گلیوں میں دندناتی پھرتی ہیں پھر کہتی ہیں مرد ہمیں گھور گھور کر دیکھتے ہیں۔ بھئی تم بھی تو انہیں دیکھتی ہو تب ہی تو تمہیں پتہ چلتا ہے کہ مرد دیکھ رہے ہیں۔ کیا تمہارا دیکھنا مثبت اور ان کا دیکھنا منفی ہوتا ہے؟ آج کل کے مرد اور سربراہ بھی اپنی عورتوں کو بازاروں اور تقاریب میں ساتھ لے جاکر بڑا فخر محسوس کرتے ہیں تاکہ لوگ ان کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر اش اش کراٹھیں۔ایسی عورتوںکو منع نہ کرکے ان کے وارث مرد بھی گنہگار ہوتے ہیں تمام مسلم مرد حضرات کا فرض ہے کہ اپنی عورتوں کو بمطابق اسلام پردہ کا پابند کریں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تقویٰ کے بعد سب سے بہتر چیز نیک عورت ہے۔ ایک دوسری جگہ فرمان ہے ”عورتیں نامحرم مردوں سے پردہ کریں‘ باریک کپڑا پہننے والی عورتیں‘ تکلف اور بنائو سنگھار سے رہنے والی عورتیں نہ تو جنت میں داخل ہوں گی اور نہ ہی ان کو جنت کی خوشبو سونگھنے کو ملے گی۔ (مسلم) ”جو عورت غیرمرد کو دیکھنے جاتی ہے اللہ تعالیٰ اس پر لعنت فرماتے ہیں۔“ قرآن مجید فرقان مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ اے نبی! صلی اللہ علیہ وسلم فرمادیجئے اپنی بیویوں سے اور اپنی بیٹیوں سے اور مومنین کی عورتوں سے کہ جب کبھی ضرورت سے باہر نکلنا پڑے تو چادر میں لپٹ کر نکلا کرو اور چادر کو چہرہ پر لٹکا لیاکرو تاکہ چہرہ پر کسی کی نظر نہ پڑے۔ اس سے آپ اندازہ کریںکہ اسلام میں پردہ کا کتنا اہم حکم اور سخت پابندی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کو بھی اس سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا گیا۔ حالانکہ ان سے زیادہ مقدس کیا کوئی عورت ہوسکتی ہے؟ بعض خواتین کہتی ہیں کہ آج کے جدید دور میں پردہ کرنا مشکل بلکہ ناممکن ہے۔ یہ سب فضول باتیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہم ظلم بالکل نہیں کرتے بلکہ ہم تو آسان آسان احکام دیتے ہیں۔ جس طرح غیرمرد سے عورت کو پردہ کا حکم ہے اسی طرح غیرمرد سے ضرورت پڑنے پر گفتگو کرتے وقت بے تکلفی‘ لچکدار اور نرم لہجہ نہ برتنے کا بھی حکم ہے مگر آج کی ماڈرن عورتیں اور جوان لڑکیاں بے پردہ ہونے کے ساتھ ساتھ جدید سہولت موبائل فون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیرمردوں سے خوب گپیں ہانکتی ہیں۔ فضول ایس ایم ایس کرکر کے غیر مردوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ موبائل کی سہولت بری نہیں لیکن عموماً آج کل کے نوجوان لڑکے لڑکیاں اس کا منفی استعمال کررہے ہیں۔ ایسے میں اگر کوئی غلط فہمی پیدا ہوجائے تو پھر یہی لوگ اپنے گریبان میں جھانکنے اور اپنوں کو سمجھانے اور سدھارنے کی بجائے دوسروں کو کاٹ کھانے کو دوڑتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے بچوں پر اعتبار ہے۔ میں نے ایک اخبار میں پڑھا کہ بھارت کے ایک گائوں میں پنچایت نے فیصلہ دیا کہ کنواری لڑکیاں موبائل فون استعمال نہ کریں۔ میرے خیال میں یہ ان کا بہت اچھا فیصلہ تھا۔ ہمارے ہاں بھی تقاضہ وقت کے پیش نظر کنواری لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کیلئے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہونی چاہیے۔اگر پابندی ممکن نہیں تو والدین کو اپنی اولاد پر نظر رکھنی چاہیے کہ وہ گمراہ نہ ہوسکیں۔ میرے الفاظ کئی لوگوں کو کڑوے ضرور محسوس ہونگے لیکن یہ سب سچ ہے۔ مسلمان ہونے کے ناطے تمام مرد بدنظری سے بچیں اپنی اور اپنی عورتوں کی اصلاح کریں اور خواتین پردہ کریں گھر سے باہر نکلتے وقت اور نہایت سادہ اور لباس استعمال کریں۔ کچھ مشکل نہیں بلکہ بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ اگر ہم صرف بدنظری سے بچیں تو آج کے جدید دور کی بے شمار ٹینشنوں‘ بیماریوں‘ ڈیپریشن سے بچ سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائیں اور ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں کہ اسی میں ہماری بہتری اور بھلائی ہے۔ بابرکت تیل (شہناز‘ گوجرانوالہ) حکیم صاحب یہ بہت ہی زبردست لاجواب نسخہ ہے ہم سب کا آزمایا ہوابھی ہے اور بہت آسان سستا بھی انشاءاللہ سب کو فائدہ ہوگا۔ شروع سے دیکھتے آرہے ہیں کہ ہمارے گھر میں سرسوں کا تیل الماری میں ایک سائیڈ پر پڑا ہوتا تھا کسی کو کہیں بھی درد ہوا تیل لگایا فائدہ نہ ہوا ہو ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ یہ عام تیل نہیں ہے بہت مبارک تیل ہے۔ امی نے‘ ہم نے کچھ بھی پڑھا ہو کلام پاک‘ تسبیحات‘ سورتیں وغیرہ تو تیل کی بوتل پر پھونک مار دیتے ہیں۔ رمضان کے دنوں میں جتنی پڑھائی پڑھی‘ خاص راتوں میں عبادت کی یا عام دنوں میں تو بس تیل پر دم کردیتے ہیں۔ پانی بھی رکھا ہوا ہے جتنا بھی قرآن پاک پڑھا شام کو سورتیں پڑھیں آپ کے بتائے ہوئے عمل یعنی جو آپ کی پڑھائی پڑھ رہے ہیں اب تو ماشاءاللہ سے لاکھوں میں کررہے ہیں وہ سارا دم کررہے ہیں۔ تیل پر‘ چینی پر اور پانی پر بھی۔یعنی جو تیل موجود ہو اپنی تسبیحات اور وظائف پڑھ کر اس پر دم کردیں۔ اگر گلا خراب ہو تو.... اگر آپ کا گلا خراب ہو یا پکا ہوا ہو یہاں تک کہ پانی بھی نہیں پیا جاتا تو ایک آزمودہ نہایت آسان میری نانی مرحومہ اور ہم سب کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ۔ چھری لیکر صرف اس کا اوپر والا حصہ یعنی جتنا سٹیل والا حصہ جس سے کاٹا جاتا ہے لیکر اس کو پانی میں ڈالیں کہ چھری کا سارا حصہ ڈوب جائے اور صرف وہ حصہ بچے جسے ہاتھ میں پکڑا جاتا ہے۔ باقی سارے حصے کو پانی میں ڈبو دیں کم نہ رہے نہ زیادہ ہوپھر اس چھری سے 7 ضربیں لگائیں یعنی کٹ‘ پانی کے اندر اندر چھری باہر نہیں نکالنی۔ گلاس میں ڈپ کیا اور سات ضربیں لگائیں جب سات پوری ہوجائیں تو چھری کو باہر نکال لیں اور وہ پانی سارا تین سانس میں پی لیں۔ دن میں جتنی دفعہ پانی پئیں اسی طرح سے ہر مرتبہ کٹ لگا کر پانی پئیں۔ انشاءاللہ ایک سے دو دن میں گلا بہتر محسوس کریں گے۔ یقین ہونا چاہیے بس ویسے تو ایک دن میں کافی فرق پڑجاتا ہے۔ صدری نسخے (ماسٹر حکیم اللہ ‘ دیرپائین سرحد) معجون جگر ھوالشافی: ست لال ملٹھی 4 تولے‘ لونگ 2 تولے‘ الائچی چھوٹی 2 تولہ‘ تج آدھا تولہ‘ ست پودینہ آدھا تولہ‘ شہد میں ملا کر معجون بنائیں اور چنے کے برابر کھانے سے پہلے کھائیں۔ یاد رہے اگر گرمی کی وجہ سے ملٹھی کی ست پگھل جائے تو فریج یا فریزر میں تھوڑی دیر رکھیں۔ پینا آسان ہوگا۔ فوائد: پیٹ میں ہوا‘ جگر کی خرابی‘ کھانسی‘ گلے کی خراش‘ معدے میں خرابی کی وجہ سے سردرد وغیرہ کیلئے اکسیر ہے۔ سفوف معدہ و دماغ ھوالشافی: سونف ایک پائو ‘ دھنیا خشک آدھا پائو ‘ مرچ سیاہ آدھا چھٹانک‘ بادام ایک چھٹانک‘ چینی پانچ یا چھ چھٹانک سب کو اچھی طرح مکس کرکے صبح و شام کھانے کے بعد ایک چمچ پانی کے ساتھ۔ معدہ کی کمزوری اور دماغ کی کمزوری دور کرنے کیلئے اس سے اچھا اور فوری اثر نسخہ میں نے نہیں دیکھا۔ شوگر کی بیماری اور کمزوری کیلئے آسان نسخہ ھوالشافی: چنے بھنے ہوئے ایک پائو اور تل سفید ایک پائو لیکر پیس لیں۔ صبح شام کھانے کا بڑا چمچ استعمال کریں۔ ماں کی شان میں گستاخی کرنیوالے کی سزا (حکیم ریاض حسین مکڑوال‘ میانوالی) امام بخاری رحمة اللہ علیہ نے اپنی کتاب المفرد میں لکھا ہے کہ ایک قبرستان میں مغرب کے بعد ایک قبر پھٹتی اس میں سے ایک شخص نکلتا جس کا سرگدھے کے مانند تھا گدھے کی آواز نکال کر چند لمحے بعد قبر میں چلا جاتا تھا کسی نے لوگوں سے پوچھا کہ آخر اس قبر والے کے ساتھ یہ معاملہ کیوں ہورہا ہے؟ کیا وجہ ہے؟ بتانے والے نے بتایا کہ یہ آدمی شراب پیتا تھا جب اس کی ماں اسے ڈانٹتی تو کہتا تھا کیوں گدھے کی طرح چلاتی ہے۔ ماں کا ادب بہت ضروری ہے حدیث میں ہے ماں کے پیروں کے نیچے جنت ہے اور باپ جنت کا دروازہ ہے۔ شیطان سے حفاظت کا عجیب نسخہ حضرت شعبی رحمة اللہ علیہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو رات کو کسی گھر میں سورہ بقرہ کی دس آیتیں پڑھے گا اس گھر میں صبح تک کوئی شیطان داخل نہیں ہوگا۔ وہ دس آیتیں یہ ہیں۔ سورہ بقرہ کی شروع کی چار آیتیں‘ آیت الکرسی‘ اس کے بعد کی دو آیتیں اور سورہ بقرہ کی آخری تین آیتیں۔ اللہ تعالیٰ نے درج ذیل چیزوں میں بڑی شفاءرکھی ہے قرآن میں شفاءہے٭ صدقہ میں شفاءہے۔ ٭زمزم میں شفاءہے۔ ٭ شہد میں شفاءہے٭ صلہ رحمی میں شفاءہے ٭سورہ فاتحہ میں شفاءہے٭ کلونجی میں شفاءہے ٭ سفر کرنے میں شفاءہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ حج کرو غنی ہوگے‘ سفر کرو صحت یاب ہوگے یعنی تبدیل آب و ہوا اکثر صحت کا سبب ہوتی ہے اور بہت کثرت سے اس کا تجربہ ہوا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 327 reviews.