Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان المبارک میں برکت والی تھیلی سے مالدار بنیں ۔ بقیھ حصہ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

‘ کوئی کہنے لگا ہمیں برکت کی تھیلی مل گئی ہے‘ کوئی کہنے لگا کہ اللہ کی خاص رحمت متوجہ ہوئی ہے‘ ہماری دعا قبول ہوئی ہے کہ اللہ نے تمہیں رہبر بنا کے بھیجا‘ ورنہ ہمارے حالات ایسے تھے کہ ہم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں تھے‘ ہماری سب چیزیں بک چکی تھیں ہم نے رشتے داروں کے سامنے اس کا اظہار نہیں کیا۔ لیکن آنے والے سائل کو خالی نہیں بھیجا۔ گھر میں کچھ ہو نہ ہو لیکن اس کو کچھ دے کر بھیجتے تھے لیکن برکت والی تھیلی نے کمال کردیا۔ قارئین! اس عمل کوپھیلائیں‘ میںنے یہ جان بوجھ کے رمضان المبارک سے پہلے یہ مضمون عبقری میں دیا ہے صرف اس لیے کہ آپ رمضان سے پہلے برکت والی تھیلی کی تیاری رکھیں اور اس کے عمل کو ابھی سے شروع کردیں اور جو رمضان کا خاص عمل ہے وہ صرف رمضان میں کرنا ہے۔ اب قارئین! اس کی ترکیب سمجھیں ۔برکت والی تھیلی پر 129 مرتبہ سورہ کوثر مع تسمیہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ گھر کا ہرفرد پڑھے‘ جتنے افراد پڑھ سکتے ہیں پڑھیں اور اس پر برکت والی تھیلی پڑھیں۔ دن میں جتنی دفعہ نوٹ ڈالیں یانکالیں ایک دفعہ سورہ کوثر پڑھ کر دم کرلیا کریں۔ یہ تو عام معمول کی زندگی کا عمل ہے جس سے لاکھوں لوگوں‘ کروڑوں لوگوں کو فائدہ ہوا اور ہورہا ہے۔ رمضان المبارک میں برکت والی تھیلی کا عمل یہی کرنا ہے 129 دفعہ سورہ کوثر مع تسمیہ صبح وشام اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف۔ لیکن پہلی رمضان کو جس وقت رمضان کا چاند نظر آئے تین دفعہ اول آخر درود شریف 313 دفعہ سورہ کوثر رات کے کسی حصے میں اس عمل کو کرلیں اگر آپ مجبوراً رات کے کسی حصے میں نہیں کرسکے تو دن میں بھی کرسکتے ہیں یعنی پہلے روزے والے دن۔ گھر کا ہرفرد کرے ہر فرد اپنی تھیلی رکھ سکتا ہے۔ گھر میں ایک تھیلی رکھیں اس میں دم کریں۔ ہر بندہ اپنی تھیلی رکھ سکتا ہے اس پر دم کرسکتا ہے۔ یہ پہلی رمضان کا عمل ہے۔ پہلا عشرہ جب ختم ہوگا۔ یعنی دس رمضان میں اور گیارہ رمضان المبارک کے دن جب دوسرا عشرہ شروع ہوگا پھر 313 دفعہ پڑھنا اسی طرح پڑھنا ہے‘ بہتر ہے رات کو تراویح کے بعد پڑھ لیں اگر مجبوراً نہ پڑھ سکیں تو دن کے کسی حصے میں پڑھ لیں۔ پھر تیسرے عشرے 21 رمضان المبارک کو یہی پڑھنا ہے رات کو پڑھ لیں بہت بہتر ہے۔ نامعلوم شب قدر ہو ورنہ دن کو پڑھ لیں۔ اسی طرح پھر عید والے دن عید کی نماز سے فارغ ہوکے پھر 313 دفعہ اس کے اوپر پڑھیں۔ یہ عمل ہوگیا۔ اب ایک عمل صرف ستائیس کی رات کا ہے۔ وہ بھی اسی برکت کی تھیلی پر پڑھنا ہے۔ وہ ستائیس کی رات کا عمل یہ ہے کہ گیارہ سو دفعہ سورہ کوثر‘ گیارہ دفعہ اول و آخر درود شریف‘ عمل صرف رات کو ہی پڑھنا ہے یہ عمل دن کو نہیں پڑھ سکتے۔ قارئین! سارا سال آپ سارے وظیفے پڑھیں لیکن جو رمضان کا وظیفہ ہے جو رمضان کی عبادت ہے اس کی فضیلت نہیں مل سکتی۔ 1100 مرتبہ سارے گھر کے افراد انفرادی طور پر پڑھ سکتے ہیں یاچندافراد مل کے پڑھ لیں اور برکت والی تھیلی پر دم کردیں اور دعا کرکے پھر سو جائیں۔ یہ عمل صرف ستائیس کی رات کو کرنا ہے‘ بہت برکت والا عمل ہے‘ بہت رحمت والا عمل ہے اور بہت فیضان سے بھرا ہوا عمل ہے جتنا زیادہ توجہ دھیان سے گڑگڑا کر کریں گے اتنا اللہ پاک اس عمل کی رحمت فرمائیں گے۔ میری طرف سے تمام قارئین کو اجازت ہے اور اس کو آگے پھیلانے کی بھی اجازت ہے۔ برکت والی تھیلی جس نے عبقری کے دفتر سے منگوانی ہو منگوالے‘ ورنہ اپنی بنوالیں۔ برکت والی تھیلی ہمارے ہاں دم کی ہوئی ملتی ہے۔ ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کہ برکت والی تھیلی 20 روپے کی بیچ کر ہم تجارت نہیں کررہے ہیں۔ اس کی لاگت اور کپڑا دیکھئے‘ ہمارا مقصود صرف برکت والی تھیلی سے مخلوق کو خیر پہنچانا ہے اللہ ہم کو اپنے بندوں کیلئے خیر پہنچانے والا بنائے بدگمانی اور شک سے بچائے۔ آمین۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 342 reviews.