Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے آزمودہ 18 طبی و روحانی ٹوٹکے بھول ہی گئی کبھی بیمار بھی تھی! عجب روحانی ٹوٹکہ دانتوں کے انفیکشن سے نجات! درود تاج کا کمال میاں بیوی میں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

بھول ہی گئی کبھی بیمار بھی تھی! عجب روحانی ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور دوسروں کو بھی بتاتے ہیں۔ عبقری رسالہ میں وظائف ‘ ٹوٹکےا ور نسخہ جات بہت کام کے ہوتے ہیں ہماری بے شمار پریشانیاں انہی سے دور ہوجاتی ہیں۔ اپنا ایک مشاہدہ لے کر حاضر ہوئی ہوں۔ ایک بار میں نے مٹھائی کھائی تو اس کی وجہ سے میرا پیٹ خراب ہوگیا حالانکہ میں نے تھوڑی سی کھائی تھی زیادہ نہیں کھائی پھر بھی میرا پیٹ خراب ہوگیا اور سینے میں شدید جلن شروع ہوگئی دراصل مجھے ہیپاٹائٹس سی ہے جس کی وجہ سے مجھے اکثر چیزیں راس نہیں آتیں میری طبیعت عجیب سی ہوگئی پھر کچھ دیر بعد ہی ظہر کی نماز کا وقت ہوگیا تو میں نے نماز کیلئے وضو کیا اور آخر میں تین گھونٹ پانی اسی نیت سے پی لیے کہ پیٹ ٹھیک ہو جائے اور اس کے بعد میں نے نماز پڑھی اور میری طبیعت ٹھیک ہوگئی اورمیں بھول گئی کہ مجھے کوئی تکلیف ہے بھی یا نہیں۔ پھر شام تک گھر کے کام کاج میں لگی رہی پھر رات کو جب میں سونے لگی تو تب مجھے یاد آیا میرا تو ایسے ایسے پیٹ خراب ہوگیا تھا اور سینے میں بھی جلن تھی میں کیسے ٹھیک ہوگئی ؟وہ بھی اتنی جلدی اور بغیر کسی دوا کے پھر میں نے سوچا کہ میں نے کیا کیا ہے تو مجھے یاد آیا کہ وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پیا تھا کہ میرا پیٹ ٹھیک ہو جائے۔ یقین کریں مجھے بہت حیرانی ہوئی کہ واہ مولا! وضو کے بقیہ پانی سے میرے سینے کی جلن بھی ٹھیک ہوگئی ‘پیٹ کا درد اور گڑبڑ تھی وہ بھی ٹھیک ہوگئی اور طبیعت بالکل فریش ہوگئی وہ بھی بغیر کسی دوا کے اورٹھیک بھی ایسی ہوئی کہ میں بھول ہی گئی کہ مجھے کچھ ہوا بھی تھا کہ نہیں؟ بس یہ وضو کے تین گھونٹ پانی ہی کا کمال تھا ۔میں نے پانی پیا یقین کے ساتھ تھا کہ میرا پیٹ ٹھیک ہو جائے گا اور اللہ نے ٹھیک کر بھی دیا۔(بختاور ظہور، بہاولپور)
میرے آزمودہ 18 طبی و روحانی ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے عبقری رسالہ اور آپ کے دروس سے بہت کچھ پایا ہے۔ عبقری رسالہ سے جو کچھ ملا اور جو کچھ میرے تجربات میں تھا وہ سب میں آج عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں۔ یقینا ً قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ مجھے اور پوری امت اور خاص طور پر شیخ الوظائف کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔
1۔جو مقصد لیکر جاتا ہوں پورا ہوتا ہے:ہر جمعہ کو مسجد کے وضو خانہ اور بیت الخلاء کی صفائی کرتا ہوں‘ خدمت کے دوران اور خدمت کے بعد اللہ تعالیٰ سے آپ کے لیے‘ پوری امت کیلئے‘ اپنے لیے اور اپنی نسلوں کیلئے دعائیں کرتا ہوں یہ عمل جس مقصد کی نیت کرکے کیا جائے اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی دیتا ہے الحمدللہ! آپکی صحبت سے یہ اعمال ملے ہیں۔
2۔گھریلو‘ناچاقی‘ جھگڑے یا کوئی چیز گم ہوجائے:کوئی چیز گم ہو جائے یا گھریلو ناچاقیاں لڑائی جھگڑے ہوں طلاق تک بات پہنچ جائے یا گھر سے کوئی فرد بھاگ جائے ان تمام مسائل کیلئے یَارَبِّ مُوسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کھلا پڑھا جائے ان شاء اللہ ہر مسئلہ حل ہوگا۔ میرا آزمودہ ہے۔
3۔ٹانگ کٹنے سے بچ گئی:ایک دوست کی والدہ کو ٹانگ کی تکلیف ہوگئی چل پھر نہیں سکتی تھی‘ کئی ہسپتالوں میں چیک کروایا سب ڈاکٹروں نے ٹانگ کاٹنے کا بتایا بڑے پریشان تھے۔ جب مجھے پتہ چلا تو میں نے آپ کی نسبتوں کی برکت سےحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ ایک نصاب سوا لاکھ پڑھنے کو بتایا۔ انہوں نے پڑھنا شروع کردیا اللہ تعالیٰ نے اس عورت کو صحت عطا کردی اور اس کی ٹانگ کٹنے سے بچ گئی۔
4۔ہر جگہ حفاظت و کفایت:الحمدللہ! گھر سے باہر جب بھی ہم نکلتے ہیں بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ پڑھتے ہیں۔ اس کے علاوہ جب کبھی بڑے سفر پر جاتا ہوں پانچ سورتیں چھ بسم اللہ والا عمل کرتا ہوں اور ساتھ اوّل و آخر درود پاک ایک تسبیح گھر سے نکلنے کی دعا پڑھتا ہوں سفر خیریت سے گزرتا ہے۔
5۔آج تک حادثہ نہیں ہوا:میںنے اپنے موٹر سائیکل پر یَاحَفِیْظُ کَہَفْ قِطْمِیْر لکھا ہے الحمد للہ آج تک کبھی حادثہ نہیں ہوا ہے آزمودہ ہے۔
6۔پسینے کی بدبو نہیں آئے گی:پسینے کی بُو ختم کرنے کیلئے نہانے کے بعد گیلے جسم پر پھٹکڑی ملیں خاص کر بغلوں میں پسینے کی بدبو نہیں آئے گی ۔ میراآزمودہ ہے۔
7۔ آنکھوں کی الرجی ٹھیک:آنکھوں میں الرجی ہوتو پھٹکڑی کو پانی میں ڈال کر تھوڑا سا ہلائیں پھر پھٹکڑی نکال لیں‘ اس پانی سے آنکھوں کو دھوئیں آنکھوں کی الرجی ٹھیک ہو جائے گی۔ آزمودہ ہے۔
8۔جسم کی تھکاوٹ دور‘ پیاس ختم:رمضان کے مہینے میں جب بھی نہاتا تھا نہانے کے بعد جسم پر ہلکا سا تیل لگاتا تھا۔ بھوئوں پر کانوں میں ناک میں اور ناف اور پائوں کے تلوں پر تیل لگاتا تھا۔ اس عمل سے جسم کی تھکاوٹ اور پیاس ختم ہو جاتی تھی ۔
9۔جل جائے یاچوٹ لگے یہ ٹوٹکہ آزمائیں:جسم جل جائے یا چوٹ لگ جائے‘ آم کے چھلکے خشک کرکے جلا کر اس کی راکھ کو تیل میں مکس کرکے متاثرہ جگہ پر لگایا جائے تو زخم ٹھیک ہو جاتا ہے۔
10۔کھانسی‘ گلاخراب‘ لاجواب ٹوٹکہ:سبز الائچی اور میتھرے ہم وزن لیکر پیس لیں‘ آدھ چمچ دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔کھانسی‘ گلاخراب ہو جسم کی ہر طرح کی کمزوری کیلئے لاجواب نسخہ ہے آزمودہ ہے۔اس کے علاوہ یہی نسخہ مردو خواتین کے تمام پوشیدہ امراض ‘ مردانہ بے اولادی اور زنانہ بے اولاد ی میں کمال تاثیر رکھتا ہے۔ بے شمار تجربات ہیں کہ جن مردوں کے جراثیم میں کمی تھی صرف اسی نسخہ کے استعمال سے ان کے جراثیم اتنے تیزی سے بنے کے وہ آج صاحب اولاد ہیں۔ خواتین کے پوشیدہ امراض میں بھی یہ نسخہ تیربہدف ہے۔ اس کے علاوہ جوڑوں کے درد‘ معدہ کےامراض میں بھی تجربہ شدہ ہے۔ ضرور آزمائیے۔ یہ نسخہ شیخ الوظائف نے عبقری رسالہ اور اپنے درس میں بتایا تھا۔ میں نے استعمال بھی کیا اور لوگوں کو بھی بتایا۔
11۔گرمی دانے اور خارش ختم:کپڑے دھونے والے صابن نہانے کیلئے استعمال کیا جائے تو جسم پر خارش اور گرمی کے دانے ختم ہو جاتے ہیں۔
12۔حافظہ تیزنظر لاجواب:حافظہ کیلئے، بادام کا چھلکا اتار کر اس کو پیس لیں پھر شہد میں مکس کرلیں شہداتنا ڈالیں کہ معجون سی بن جائے آدھ چمچ صبح و شام استعمال کریں۔
13۔بدہضمی‘ معدہ کمزور‘ گیس اور موٹاپاختم:سونف اور خشک ثابت دھنیا ہم وزن لیکر ہر کھانے کے بعد آدھا چمچ منہ میں ڈال کر چبائیں اور اس کا پانی چوسیں، بدہضمی، معدہ کمزور ہو، گیس اور پیٹ کا موٹاپا کیلئے بہترین نسخہ ہے۔
14۔بکری کے سینگ سے آنکھ زخمی:ایک مرتبہ میری ساس بکریوں کو چارہ ڈال رہی تھی‘ بکری نے اچانک سر اٹھایا تو بکری کا سینگ میری ساس کی آنکھ میں لگ گیا۔ آنکھ کے اندر زخم ہوگیا اور آنکھ کے اندر سے خون نکلا ‘ساس کو شوگر بھی تھی ‘ساس نے اپنی آنکھ میں مسلسل شہد کے قطرے ڈالے کچھ ہی عرصے میں الحمدللہ آنکھ ٹھیک ہوگئی۔
15۔تسبیح خانہ کی نسبت:تسبیح خانہ میں وہ موتی ملے جو دنیا کے بڑے بڑے بادشاہوں کے درباروں میں نہیں ملتے۔ تسبیح خانہ دنیا میں وہ واحد جگہ ہے جہاں پر بہت کم وقت میں آدمی انسان بن جاتا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو تسبیح خانے کی نسبت سے ہمیشہ جوڑے رکھے آمین۔ مجھے الحمدللہ تسبیح خانے میں اعمال ملے۔ اعمال سے رب ملا جس کو رب ملا اس کو سب کچھ مل گیا۔
16۔چاول‘ باجرہ اور پانی کا کمال:ـاپنے گھر کی چھت پر روزانہ چاول اور باجرہ اور پانی بھی پرندوں کیلئے رکھتا ہوں روزانہ آپ کی اورآپ کی نسلوں اور اپنی نسلوں تمام مخلوقات کی نیت کرکے صدقہ دیتا ہوں پرندوں کو سب کیلئے دعائوں کا کہہ دیتا ہوں۔
17۔مچھلیوں کی غذا کا انتظام اور کام بن گیا:گھر میںروٹی کے ٹکڑے جو بچ جاتے ہیں ان ٹکڑوں کو جمع کرتا ہوں جب تھیلا بھر جاتا ہے ان ٹکڑوں پر اَللہُ الصَّمَدْ پڑھتا ہوا نہر پر جاکر مچھلیوں کو ڈال دیتا ہوں اور ان کو آپ کے اور آپ کی نسلوں کیلئے دعائوں کا کہہ دیتا ہوں۔میرے بے شمار کام اس عمل سے بن جاتے ہیں۔
18۔موتی مسجد اور تسبیح خانہ کی برکات:تسبیح خانے کی برکت سے الحمد للہ جب لاہور جاتا ہوں سب سے پہلے موتی مسجد (شاہی قلعہ لاہور)میں خدمت اور عبادت کی اللہ پاک توفیق دیتا ہے پھر اس کے بعد تسبیح خانے میں حاضری ہوتی ہے ‘ جو مقصد دل میں ہوتا ہے وہ اللہ کے حضور پیش کردیتا ہوں اللہ تعالیٰ ہمیشہ کرم فرماتے ہیں۔اس نعمت پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے‘ اللہ پاک اخلاص، اخلاق اور خاتمہ ایمان پرفرمائے۔ اس وقت جو طبی اور روحانی تجربات مشاہدات یاد تھے وہ لکھ دیئے ہیں اللہ قبول فرمالیں۔آمین۔ (عبداللہ خان‘ ملتان)
درود تاج اور آیۃ الکرسی کا کمال
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں اور میری بہن آپ کا رسالہ کافی عرصہ سےپڑھ رہی ہیں یہ ہمارا دلعزیز رسالہ ہے‘ میں اس میں آنے والے وظائف بڑے شوق سے پڑھتی ہوں۔
حکیم صاحب! عبقری دواخانہ کا سچا منجن پچھلے چار سال سے استعمال کررہی ہوں میرے دانتوں کا کیڑا ختم ہوگیا ہے ۔ گھر میں کسی کے بھی دانت میں درد ہو چٹکی بھر منجن اس جگہ پر کچھ دیر کے لیے رکھ لیتے ہیں اور درد ختم ہوجاتا ہے۔
اب کچھ ذکر کروں دانت کے درد کے وظیفہ کا‘میرے دانت میں کیڑا لگ گیا تھا‘ آدھا دانت بچا ہوا ہے‘ ڈاکٹر وقتی طور پر دوا دیتی ہے جس سے معدہ خراب ہو جاتا تھا۔ سخت پیاس لگتی تھی اور گردوں کی وجہ سےمیں زیادہ پانی نہیں پی سکتی۔ لہٰذا میں بہت پریشان تھی پھر عبقری میں آیت الکرسی اور درد تاج کا وظیفہ آیا تھا وہ میں نے کیا پھر درد نہ ہوا۔
اب ڈاڑھ سیدھی نکل رہی: میری بہن کی آخری ڈاڑھ جبڑے کی طرف نکل رہی تھی۔ بہت درد تھا سوجن ہوگئی تھی‘ ڈاکٹر نے کہا کہ ڈاڑھ نکالنا پڑے گی لیکن اس سے پہلے انفیکشن ختم کرنا ہوگا ‘دوائی دی جس سے موشن لگ گئے۔ کچھ عرصہ بعد پھر درد ہونے لگا دوا کو کھانا مشکل تو ڈاڑھ نکلوانا بھی ممکن نہ تھا انفیکشن ختم ہی نہ ہوتا اس کو بھی میں نے آیت الکرسی اور درد تاج والا دم کیا۔ اب اس کی ڈاڑھ سیدھی نکل رہی ہے بے شک اللہ کے کلام میں بہت اثر ہوتا ہے۔ حکیم صاحب! میرے جسم پر خشکی ہوگئی تھی تلوئوں پر تیل کی مالش کرنے سے اور ناف پر تیل ڈالنے سے خشکی بہت کم ہوگئی ہے اور نیند بہت اچھی آتی ہے صبح طبیعت کافی فریش ہوتی ہے اس طرح صبح منجن کرتے ہوئے حلق میں انگلی ڈال کر کوا دبانے سے میرا گلا خراب نہیں ہوتا۔ پہلے سال میں دو تین دفعہ ضرور خراب ہوتا تھا میرے ابو 80سال کے ہیں انہیں یورک ایسڈ کا مسئلہ ہے اکثر ان کی نیند اڑ جاتی ہے۔ سورئہ مومنون کی آخری آیات اور آذان والا وظیفہ پڑھ کر پھونکنے اور پانی پر پڑھ کر پلانے سے وہ پرسکون ہوکر سو جاتے ہیں۔ اللہ پاک حکیم صاحب کو صحت و زندگی عطا کرے۔ آمین۔(حمیرا، بہاولپور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 921 reviews.