Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے چند آزمودہ طبی فارمولے! تیربہدف و مجرب

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماشاء اللہ آپ کی خدمات روحانی اور طبی حوالہ سے بہت اہم ہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کی محنت کو قبول فرمائے اور مزید ترقی نصیب فرمائے۔
میرے پاس چند آزمودہ طبی فارمولے ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔
تبخیرمعدہ کا سوفیصد علاج!تین انتہائی آزمودہ نسخہ جات
ہمارے معاشرے میں نوے فیصد انسان اس مرض کا شکار ہیں‘ سوفیصد مفید مجرب نسخہ عبقری قارئین کیلئے حاضر ہے۔
ھوالشافی: طباشیراصلی چھ ماشہ‘ الائچی خورد چھ ماشہ‘ مروارید خالص تین ماشہ‘کہرباشمعی چھ ماشہ‘ کوزہ مصری پانچ گنا سفوف بنائیں۔ مقدار خوراک: دو ماشہ بعد از غذا صبح و شام
نسخہ نمبر2۔ عبقری دواخانہ کی خون صفاء لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔
نسخہ نمبر3: خمیر گاؤزبان عنبری چھ ماشہ‘ کشتہ مرجان جواہر والا دو چاول ملا کر عصر کے وقت استعمال کریں۔ یہ ایک ایسا علاج ہے کہ دو ہفتہ بھر کھانے کے بعد پھر اس مرض کا دورہ زندگی بھر دوبارہ نہیں پڑتا۔ یقینی اور آخری علاج ہے۔ استعمال کریں اور طب یونانی کو داد دیں‘ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
سوزاک کیلئے ایک ہی خوراک کافی ہے! سینکڑوں بار کا آزمودہ ہے
مجرب اور آزمودہ نسخہ حاضر خدمت ہے۔ھوالشافی: روغن صندل چھ ماشہ‘ الائچی خورد چھ ماشہ‘ لوبان کوڑیا چھ ماشہ‘ تخم قنب چھ ماشہ‘ تمام ادویہ کو باریک کریں اور ایک پاؤ گوشت بکرا جس میں مرچ مصالحہ خوب ڈالے گئے ہوں اور خوب گھی ڈالا ہو‘ پکائیں۔ آدھا گوشت سوزاک کے مریض کو کھلائیں اور گوشت کھانے کے نصف گھنٹہ کے بعد در ج بالا دوائی کی پوری مقدار مریض کو کھلا دیں۔ اس کے آد ھ گھنٹہ کے بعد باقی گوشت بھی کھلادیں۔ بس ایک ہی خوراک سے سوزاک ختم ہوگا۔ سینکڑوں بار کا آزمودہ ہے۔
سوزاک کہنہ و جدید اور پس سیل کیلئے انتہائی مجرب نسخہ
ھوالشافی : کہرباشمعی ایک تولہ‘ کباب چینی ایک تولہ‘ ست گلو ایک تولہ‘ الائچی خورد ایک تولہ‘ سنگجراحت ایک تولہ‘ جفت بلوط نو ماشہ‘ رال سفید چھ ماشہ‘ ورق نقرہ دو ماشہ‘ کشتہ قلعی پارے والاتین ماشہ‘ روغن صندل ایک تولہ‘ تمام ادویات باریک کرکے ورق ملا کر غبار کریں‘ بعد میں کشتہ اور روغن صندل ملائیں۔ خوراک: تین ماشہ صبح وشام‘ ہمراہ شربت بزوری چار تولہ پانی کا گلاس ملا کر لیں۔فوائد: یہ سوزاک جدید و کہنہ میں مفید ہے۔ پہلی خوراک سے ہی پیپ ‘ خون او رٹیس کو افاقہ ہوتا ہے۔ پس سیل کیلئے بھی مجرب ہے۔ آج کل یہ مرض عام ہے۔ ہر رپورٹ میں آرہا ہے۔(حکیم حافظ محمد ارشد زبیر‘ سرگودھا)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 936 reviews.